کچھ سوالات رسم دھاگہ نبھانے کو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جی نایاب بھائی آپ کے لیئے جوابات حاضر ہیں

1.. خواتین کو عام طور پر " صنف نازک " کے لقب سے پکارا جاتا ہے ۔ بحیثیت اک خاتون کے اس " نزاکت " بارے آپ کیا سوچ رکھتی ہیں ۔
کیا یہ " نزاکت " کمزوری کی علامت کہی جا سکتی ہے ۔ ۔۔؟
پھول نازک ہوتا ہے اور کانٹا کرخت ۔اور پھول کی نزاکت کمزوری کی علامت نہیں خوبصورتی کی علامت ہے
2 ۔۔۔ آپ کے خیال سے اک عورت کیسے بلندیوں کو چھو سکتی ہے ۔
عورت جب ماں بنتی ہے تو بلندیوں کو چھو لیتی ہے
3۔۔۔ خواتین کے لیئے تعلیم کس قدر اہمیت رکھتی ہے ۔۔؟
آج کل کے دور میں تو بہت ضروری ہے،ایک مرد کو پڑھانا ایک فرد کو پڑھانا ہے اور عورت کو پڑھانا پورے معاشرے کو پڑھانا ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی بہت ضروری ہوتی ہے
4 ۔۔ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں ۔۔۔ ان رنگوں بارے آپ کی سوچ کیا ہے ۔ ؟
اگر دنیا میں عورت نا ہوتی تو دنیا بے رنگ ہوتی

5 ۔۔ کہتے ہیں " صنف نازک کا دل بھی نازک ہوتا ہے " کیا یہ بات درست ہے ۔
بالکل درست ہے

6 ۔۔۔ بے حجابی حسن کو نکھارتی ہے کہ زوال دیتی ہے ۔ ؟
جو چیز جتنی قیمتی ہوتی ہے اُتنی ہی چُھپا کے رکھی جاتی ہے

میرا نہیں خیال ہےکے بے حجابی حسن کو نکھارتی ہے
7 ۔۔۔ اپنی سہیلیوں کے بارے کیا نظریات رکھتی ہیں ۔ ان کی خوبیاں و خامیاں تلاش کرتی ہیں ۔ ؟ یا صرف اپنی دوستی کو سامنے رکھتی ہیں ۔ ؟
نہیں صرف دوستی کو سامنے رکھتی ہوں ،،کیونکہ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہاں لیکن کچھ لوگوں میں اچھائیاں زیادہ ہیں اور کچھ میں بُرائیاں ۔باقی مکلمل تو صرف اللہ کی ذات ہے۔ویسے کوئی دوست نہیں ہے ،سکول اور کالج میں تھیں وہ بھی صرف 4 ۔اب سب دور دُور ہوگئیں اپنی اپنی لائف میں بزی۔اب میری دوستی سب فیملی کےلوگوں سے ہی ہے۔میں بہت سوشل نہیں ہوں اسی لیئے دور کی دوستیاں نہیں رکھتی