کون ہوں میں؟

ہادیہ — مارچ 11، 2018 9:46 صبح
مجھے نجانے کیوں لگتا ہے کہ ہندی والے لائن لگا کر سب کچھ لائن کے نیچے لکھتے چلے جاتے ہیں۔ بھلا اوپر لکھ لیا کریں۔:)
اور مجھے لگتا ہے "ٹی" اور "ایچ" کو ملا کے لکھا جاتا ہے بس۔۔
منیب الف — مارچ 11، 2018 9:48 صبح
امتحانات میں مڈ سیمسٹر ایگزام، سیشنل ایگزام اور اینڈ سیمسٹر ایگزام ہوتا ہے
اتنی بار ایگزام نہ کہیں، میرا دل جام ہو جائے گا۔ :crying1:
منیب الف — مارچ 11، 2018 9:59 صبح
مجھے نجانے کیوں لگتا ہے کہ ہندی والے لائن لگا کر سب کچھ لائن کے نیچے لکھتے چلے جاتے ہیں۔ بھلا اوپر لکھ لیا کریں۔:)
میں نے سنا ہے کہ ہندی فطرتاً خائف ہیں۔
انھیں خوف رہتا ہے کہ حروف صفحے سے نیچے نہ گر جائیں۔
اس لیے وہ انھیں لکیر لگا کر ٹانگ دیتے ہیں۔
کپڑوں کی طرح ٹانگے جانے سے ایک اور فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی سیاہی جلدی خشک ہو جاتی ہے۔ :bashful:
منیب الف — مارچ 11، 2018 10:09 صبح
بہت شکریہ، ہادیہ۔
بچپن کی وادی میں جانے کا راستہ ملے تو مجھے بھی بتائیے گا۔ ایک بچے سے مجھے بھی ملنا ہے۔ :)
منیب الف — مارچ 11، 2018 10:15 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید جناب منیب الف بھائی۔
بہت شکریہ، جناب خلیل بھائی۔ یہ ریاضی اور شاعری کے قاعدے آپ کے تحریر کردہ ہیں؟
منیب الف — مارچ 11، 2018 10:19 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید!! :)
بہت شکریہ، لاریب بھائی۔
آپ کی تصویر دیکھ کر مجھے یہ شعر یاد آ گیا،
لوگ بےچہرہ ہوتے جاتے ہیں
وقت یہ آئینے پہ بھاری ہے
عبید انصاری — مارچ 11، 2018 10:23 صبح
بہت شکریہ، لاریب بھائی۔
آپ کی تصویر دیکھ کر مجھے یہ شعر یاد آ گیا،
لوگ بےچہرہ ہوتے جاتے ہیں
وقت یہ آئینے پہ بھاری ہے
ہاہاہاہا
واہ بھائی کمال است
یعنی کہ یہ لاریب مرزا "بھائی" نہیں ہیں۔
سید عاطف علی — مارچ 11، 2018 10:30 صبح
محفل میں خوش آمدید!
سید عاطف علی — مارچ 11، 2018 10:32 صبح
और कुछ न कुछ लिख भी लेता हूं :)
پوری کیوں نہیں لکھ پاتے ؟
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 11، 2018 10:37 صبح
بہت شکریہ، جناب خلیل بھائی۔ یہ ریاضی اور شاعری کے قاعدے آپ کے تحریر کردہ ہیں؟
جی ہاں ! یہ شکستہ تحریریں ہماری ہی ہیں۔
ہادیہ — مارچ 11، 2018 11:02 صبح
بہت شکریہ، یاز بھائی۔
کیا یاز، ایاز کا مخفف ہے؟ :act-up:
نیاز بھی سمجھ سکتے ہیں۔ لکھتے ہوئے "الف" بھول گئے یا " ن"..
لاریب مرزا — مارچ 11، 2018 12:00 شام
بہت شکریہ، لاریب بھائی۔
آپ کی تصویر دیکھ کر مجھے یہ شعر یاد آ گیا،
لوگ بےچہرہ ہوتے جاتے ہیں
وقت یہ آئینے پہ بھاری ہے
شعر خوب ہے۔
ہائیں!! بھائی؟؟ ہو سکتا ہے لاریب نام کا آپ کا کوئی بھائی ہو۔ ہم تو بہن ہیں۔ :)
منیب الف — مارچ 11، 2018 1:52 شام
شعر خوب ہے۔
ہائیں!! بھائی؟؟ ہو سکتا ہے لاریب نام کا آپ کا کوئی بھائی ہو۔ ہم تو بہن ہیں۔ :)
بہت معذرت چاہتا ہوں۔ میرا دھیان ہی نہیں گیا کہ آپ بہن بھی ہو سکتی ہیں :bulgy-eyes:
اصل میں آپ کا کہنا ٹھیک ہے۔ لاریب نامی ایک میرا کلاس فیلو ہوا کرتا تھا۔ اس کے علاوہ میں نے کسی لاریب کو نہیں جانا۔
اب دوسری لاریب آپ ہیں۔
چلیں اس بھول کا یہ فائدہ تو ہوا کہ مجھے ایک نیا نام یاد ہو گیا جو مذکر مؤنث دونوں کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
اب یہ بات لا ريب فيه ہے کہ میں لاریب نام کبھی نہیں بھولوں گا۔ :curl-lip:
منیب الف — مارچ 11، 2018 2:19 شام
پوری کیوں نہیں لکھ پاتے ؟
بہت شکریہ، عاطف بھائی۔
पूरी इस लिये नहीं कहा कि पाकिस्तान में रहता हूं. यहां लिखने पढ़ने को इतनी हिन्दी नहीं मिल्ती और मश्क़ कम होने के कारण अकसर इम्ला की ग़लती हो जाती है. अब आप मिल गये हैं, उम्मीद है कि आप मेरी ग़लतियां दुरुस्त फ़र्मा दिया करें गे​
:)
لاریب مرزا — مارچ 11، 2018 2:20 شام
بہت معذرت چاہتا ہوں۔ میرا دھیان ہی نہیں گیا کہ آپ بہن بھی ہو سکتی ہیں :bulgy-eyes:
اصل میں آپ کا کہنا ٹھیک ہے۔ لاریب نامی ایک میرا کلاس فیلو ہوا کرتا تھا۔ اس کے علاوہ میں نے کسی لاریب کو نہیں جانا۔
اب دوسری لاریب آپ ہیں۔
چلیں اس بھول کا یہ فائدہ تو ہوا کہ مجھے ایک نیا نام یاد ہو گیا جو مذکر مؤنث دونوں کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
اب یہ بات لا ريب فيه ہے کہ میں لاریب نام کبھی نہیں بھولوں گا۔ :curl-lip:
بھئی آپ کے توسط سے ہماری معلومات میں بھی اضافہ ہو گیا کہ لاریب نام کسی لڑکے کا بھی ہو سکتا ہے۔ :)
منیب الف — مارچ 11، 2018 2:35 شام
نیاز بھی سمجھ سکتے ہیں۔ لکھتے ہوئے "الف" بھول گئے یا " ن"..
الف کو بھولنا آسان ہے، نسبتا نون کے۔ الف ہلکا پھلکا باریک ہوتا ہے، جبکہ نون موٹا تازہ اور وزنی۔ آپ نے وہ ڈراما نہیں دیکھا الف نون؟
منیب الف — مارچ 11، 2018 2:57 شام
جی ہاں ! یہ شکستہ تحریریں ہماری ہی ہیں۔
بیک وقت شاعری اور ریاضی!
یہ دو شرقی غربی جہتیں کم ہی لوگوں میں بہم ہوتی ہیں۔ سنا ہے کہ غالب شاعری کے ساتھ ساتھ ریاضی اور منطق میں بھی طاق تھا۔ وہ الگ بات ہے کہ تاریخ کہنے سے بہت گھبراتا تھا۔ مجھے شک ہے کہیں آپ روح غالب لے کر تو ہم ستم زدگان کے اس جہان تنگ میں تشریف نہیں لائے جس میں کہ ایک بیضہ مور یہ اردو محفل ہے؟
اے خان — مارچ 11، 2018 3:45 شام
میں نے تو اے اور الف پہ زور دینے کے لیے اے بھائی کہا۔
خان بھائی بھی کہہ سکتا تھا۔ :)
ویسے اے خان جی، آپ ہی بتائیں۔ آپ کس نام کی اجازت دیتے ہیں؟ مخاطب کرنے کے لیے۔
جو آپ کو اچھا لگے :):)
اے خان — مارچ 11، 2018 3:51 شام
واہ منیب بھائی آپ بولتے بہت ہیں. اور اچھا بولتے ہیں..اور ایسے لوگ میرے بہت پسندیدہ ہیں.
زیک — مارچ 11، 2018 3:59 شام
خوش آمدید منیب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%9F.100455/page-3