کون ہوں میں؟

محمد تابش صدیقی — مارچ 11، 2018 4:00 شام
مراسلہ نمبر دو سے چار کو بے ضابطہ جانا جائے ؟:cool2:
موصوف کافی پہلے قدم رنجہ فرما کر تقریباً ساٹھ مراسلے کرنے
بیک وقت شاعری اور ریاضی!
یہ دو شرقی غربی جہتیں کم ہی لوگوں میں بہم ہوتی ہیں۔ سنا ہے کہ غالب شاعری کے ساتھ ساتھ ریاضی اور منطق میں بھی طاق تھا۔ وہ الگ بات ہے کہ تاریخ کہنے سے بہت گھبراتا تھا۔ مجھے شک ہے کہیں آپ روح غالب لے کر تو ہم ستم زدگان کے اس جہان تنگ میں تشریف نہیں لائے جس میں کہ ایک بیضہ مور یہ اردو محفل ہے؟
میری رائے میں تو دونوں میں بڑا گہرا تعلق ہے۔
مجھے سب سے پہلے بائنری سسٹم کے سبب ہی اوزان کی جانچ ہوئی۔
ویسے میرا خیال تو یہ ہے کہ پروگرامنگ اور شاعری میں بھی گہرا تعلق ہے۔
دونوں کا تعلق تخیل سے بھی ہے۔ :)
منیب الف — مارچ 11، 2018 4:10 شام
بہت شکریہ۔
میں آپ کو اے بھائی کہوں گا، نہ خان بھائی کہوں گا۔
صرف پیارے بھائی کہوں گا کیونکہ آپ کی تصویر بہت پیاری ہے۔ (y)
منیب الف — مارچ 11، 2018 4:17 شام
بہت شکریہ، زیک بھائی۔
کیا آپ سائیکلنگ اور رننگ کے شوقین ہیں؟
منیب الف — مارچ 11، 2018 4:32 شام
میری رائے میں تو دونوں میں بڑا گہرا تعلق ہے۔
مجھے سب سے پہلے بائنری سسٹم کے سبب ہی اوزان کی جانچ ہوئی۔
ویسے میرا خیال تو یہ ہے کہ پروگرامنگ اور شاعری میں بھی گہرا تعلق ہے۔
جی ہاں، تعلق تو ہے۔
میں جس پس منظر میں کہہ رہا تھا اس کا تعلق دماغ سے ہے۔
نفسیات دان کہتے ہیں کہ شاعری یا آرٹس کے لیے رائٹ برین اور ریاضی یا حساب کتاب کے لیے لیفٹ برین استعمال ہوتا ہے۔ یا شاید اس کے برعکس۔ ایسے لوگ کم ہیں جو بیک وقت دونوں کو چابک دستی سے استعمال کر سکتے ہوں، مثلا غالب یا خلیل الرحمن صاحب یا تابش پروگرامر صاحب، وغیرھم۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 11، 2018 4:34 شام
نفسیات دان کہتے ہیں کہ شاعری یا آرٹس کے لیے رائٹ برین اور ریاضی یا حساب کتاب کے لیے لیفٹ برین استعمال ہوتا ہے۔
جبھی تو ایک ساتھ چلتے ہیں۔ دونوں اپنی اپنی جگہ کام کرتے رہتے ہیں۔ :)
زیک — مارچ 11، 2018 5:00 شام
کیا آپ سائیکلنگ اور رننگ کے شوقین ہیں؟
بالکل۔ آپ کو بھی ہے؟
محمد وارث — مارچ 12، 2018 3:23 صبح
خوش آمدید منیب صاحب!
منیب الف — مارچ 12، 2018 4:42 صبح
خوش آمدید منیب صاحب!
صرف خوش آمدید؟
سنا ہے سیالکوٹ سے کھیلوں کا سامان بہت شاندار بہت پائیدار ملتا ہے۔
اگر ایک آدھ فٹ بال۔۔۔
محمد وارث — مارچ 12، 2018 4:45 صبح
صرف خوش آمدید؟
سنا ہے سیالکوٹ سے کھیلوں کا سامان بہت شاندار بہت پائیدار ملتا ہے۔
اگر ایک آدھ فٹ بال۔۔۔
جی ہاں، کھیلوں کا سامان بھی ملتا ہے اور آلاتِ جراحی بھی عام بنتے ہیں۔ فٹ بال ارسال تو کردوں مگر پھر آپ سٹریچر کا نہ کہہ دیں کہیں۔۔۔۔۔۔:)
منیب الف — مارچ 12، 2018 5:19 صبح
جی ہاں، کھیلوں کا سامان بھی ملتا ہے اور آلاتِ جراحی بھی عام بنتے ہیں۔ فٹ بال ارسال تو کردوں مگر پھر آپ سٹریچر کا نہ کہہ دیں کہیں۔۔۔۔۔۔:)
فٹ بال کھیلنا اور زخمی ہونا لازم و ملزوم ہیں۔
حفظ ما تقدم کے تحت ایک سٹریچر بھی ارسال کیجئے گا۔
لیکن پھر میدان سے گھر تک سٹریچر کون اٹھائے گا؟
کوئی لڑکا بھی بھیجئے گا۔
پھر اس کی ماہانہ تنخواہ بھی بھیجئے گا۔
میں اس لڑکے کی چھٹی کرا دوں گا۔
اور اس کی ماہانہ تنخواہ رکھ لیا کروں گا۔
الف نظامی — مارچ 13، 2018 4:48 شام
خوش آمدید منیب الف
فاخر رضا — مارچ 13، 2018 5:01 شام
بہت شکریہ۔
میں آپ کو اے بھائی کہوں گا، نہ خان بھائی کہوں گا۔
صرف پیارے بھائی کہوں گا کیونکہ آپ کی تصویر بہت پیاری ہے۔ (y)
یہ کیا ہو رہا ہے
فاخر رضا — مارچ 13، 2018 5:02 شام
فٹ بال کھیلنا اور زخمی ہونا لازم و ملزوم ہیں۔
حفظ ما تقدم کے تحت ایک سٹریچر بھی ارسال کیجئے گا۔
لیکن پھر میدان سے گھر تک سٹریچر کون اٹھائے گا؟
کوئی لڑکا بھی بھیجئے گا۔
پھر اس کی ماہانہ تنخواہ بھی بھیجئے گا۔
میں اس لڑکے کی چھٹی کرا دوں گا۔
اور اس کی ماہانہ تنخواہ رکھ لیا کروں گا۔
یہ کیا ہو رہا ہے لڑکا بھیج دیجئے گا
فاخر رضا — مارچ 13، 2018 5:03 شام
یہ کیا ہو رہا ہے لڑکا بھیج دیجئے گا
لگتا ہے مدیرانہ نظریں سو ئی ہوئی ہیں
منیب الف — مارچ 13، 2018 7:01 شام
یہ کیا ہو رہا ہے لڑکا بھیج دیجئے گا
آپ نے ٹھیک نشاندہی کی، فاخر بھائی!
یہ ظلم ہو رہا ہے۔
ایک اکیلا سٹریچر نہیں اٹھا سکے گا۔
وارث بھائی، دو لڑکے بھیجئے گا۔
منیب الف — مارچ 13، 2018 7:24 شام
یہ کیا ہو رہا ہے
یہ کیا ہو رہا ہے
لڑکا بھیج دیجئے گا
آپ امیتابھ بچن کا یہ گانا سن لیں۔
فاخر رضا — مارچ 13، 2018 7:33 شام
آپ نے ٹھیک نشاندہی کی، فاخر بھائی!
یہ ظلم ہو رہا ہے۔
ایک اکیلا سٹریچر نہیں اٹھا سکے گا۔
وارث بھائی، دو لڑکے بھیجئے گا۔
اچھا تو آپ اسٹریچر کہتے ہیں
اللہ کی پناہ
مدیران کہاں ہیں
محفل میں کون گھس آیا ہے.
فاخر رضا — مارچ 13، 2018 7:34 شام
گانے میں تو محبت جاگ اٹھی ہے جاگ اٹھی ہے ہورہا ہے
منیب الف — مارچ 13، 2018 7:35 شام
خوش آمدید منیب الف
بہت شکریہ، نظامی بھائی۔
استاد محترم الف عین کی ایک ویڈیو آپ نے پوسٹ کی ہے۔ اس کے بیک گراؤنڈ میں آپ کی آواز ہے؟
منیب الف — مارچ 13، 2018 7:40 شام
گانے میں تو محبت جاگ اٹھی ہے جاگ اٹھی ہے ہورہا ہے
نہیں!
زمانہ سو رہا ہے سو رہا ہے
یہ بھی ہو رہا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%9F.100455/page-4