کچھ میرے بارے میں!

شیخ محمد نواز — ستمبر 23، 2017 12:22 شام
کیا آپ سب ہی میں نہیں آتے؟؟؟
:silly::silly::silly:
بالکل بھی نہیں ۔ :LOL:
شیخ محمد نواز — ستمبر 23، 2017 12:24 شام
یہ تو ساری جانے ہی کی باتیں ہیں بابو ۔۔۔
لگتا ہے آپ زبردستی بھگا کر ہی دم لیں گے۔ :chill:
سید عمران — ستمبر 23، 2017 12:27 شام
لگتا ہے آپ زبردستی بھگا کر ہی دم لیں گے۔ :chill:
ہم تو دُم پکڑ کر روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔
دُم سے جانے والی کی مراد لی جائے!!!
سید عمران — ستمبر 23، 2017 12:27 شام
پھر کس میں آتے ہیں؟؟؟
کم از کم جامے میں تو آتے ہوں گے!!!
شیخ محمد نواز — ستمبر 23، 2017 12:35 شام
پھر کس میں آتے ہیں؟؟؟
کم از کم جامے میں تو آتے ہوں گے!!!
جی جی بالکل ۔ ۔ جامے میں تو اب صرف ہم پاکستانی ہی ہیں جو آتے ہیں۔ ۔
شیخ محمد نواز — ستمبر 23، 2017 12:37 شام
ہم تو دُم پکڑ کر روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔
دُم سے جانے والی کی مراد لی جائے!!!
حضور اتنا ظلم نہ کریں دُم نہ پکڑیں ہاتھ پکڑ کر روکیں گے تب بھی جانے والے کو روکا جا سکتا ہے ۔
سید عمران — ستمبر 23، 2017 12:38 شام
جی جی بالکل ۔ ۔ جامے میں تو اب صرف ہم پاکستانی ہی ہیں جو آتے ہیں۔ ۔
معلومات بہت ہیں آپ کی۔۔۔
جامے کے بارے میں!!!
:bulgy-eyes::bulgy-eyes::bulgy-eyes:
شیخ محمد نواز — ستمبر 23، 2017 12:42 شام
معلومات بہت ہیں آپ کی۔۔۔
جامے کے بارے میں!!!
:bulgy-eyes::bulgy-eyes::bulgy-eyes:
شکریہ ۔ ۔ مزید معلومات کا مُتمنی ہوں۔ :act-up:
سید عمران — ستمبر 23، 2017 12:44 شام
مزید معلومات کا مُتمنی ہوں۔ :act-up:
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ!!!
شیخ محمد نواز — ستمبر 23، 2017 2:30 شام
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ!!!
یہی ایک امید ہی تو ہے جو یہاں کھینچ لائی ہے ۔
عبد الرحمٰن — ستمبر 23، 2017 2:41 شام
و علیکم السلام​
اردو محفل فورم پر خوش آمدید بھائی جان​
لاریب مرزا — ستمبر 23، 2017 2:52 شام
اردو محفل میں خوش آمدید جناب :)
شیخ محمد نواز — ستمبر 23، 2017 3:00 شام
و علیکم السلام
اردو محفل فورم پر خوش آمدید بھائی جان​
محبتوں کا شُکریہ۔
شیخ محمد نواز — ستمبر 23، 2017 3:00 شام
اردو محفل میں خوش آمدید جناب :)
شُکریہ۔
لاریب مرزا — ستمبر 23، 2017 3:03 شام
اردو محفل کا حصہ بن کے اپنا نام انگریزی میں لکھنے کی کوئی خاص وجہ؟؟ :)
شیخ محمد نواز — ستمبر 23، 2017 3:08 شام
اردو محفل کا حصہ بن کے اپنا نام انگریزی میں لکھنے کی کوئی خاص وجہ؟؟ :)
بھئ یہی ایک غلطی ہوگئی ہم سے :cry2::cry2: ۔۔ بہرحال ایڈمن صاحب کو ایک ای میل بھیج دی ہے کہ مہربانی فرماکر میرے نام کو قومی زبان میں منتقل کیا جائے۔اب دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔ یا تو نام قومی زبان میں منتقل ہوگا یا ہم پر طنز کے تیر چلتے رہیں گے۔
لاریب مرزا — ستمبر 23، 2017 3:13 شام
بھئ یہی ایک غلطی ہوگئی ہم سے :cry2::cry2: ۔۔ بہرحال ایڈمن صاحب کو ایک ای میل بھیج دی ہے کہ مہربانی فرماکر میرے نام کو قومی زبان میں منتقل کیا جائے۔اب دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔ یا تو نام قومی زبان میں منتقل ہوگا یا ہم پر طنز کے تیر چلتے رہیں گے۔
اوہ!! معاف کیجیے گا۔ ہمارے علم میں نہ تھا کہ کسی نے اس حوالے سے آپ پر طنز بھی کیا ہے۔ ہم نے تو یونہی دریافت کیا تھا۔ :)
شیخ محمد نواز — ستمبر 23، 2017 3:16 شام
اوہ!! معاف کیجیے گا۔ ہمارے علم میں نہ تھا کہ کسی نے اس حوالے سے آپ پر طنز بھی کیا ہے۔ ہم نے تو یونہی دریافت کیا تھا۔ :)
ویسے طنز بھی ’’یونہی‘‘ کیا جاتا ہے ۔
لاریب مرزا — ستمبر 23، 2017 3:49 شام
ویسے طنز بھی ’’یونہی‘‘ کیا جاتا ہے ۔
بے فکر رہیے جب ہم نے طنز فرمانا ہو تو "یونہی" کا تکلف نہیں کرتے۔ :)
نبیل — ستمبر 23، 2017 4:12 شام
بھئ یہی ایک غلطی ہوگئی ہم سے :cry2::cry2: ۔۔ بہرحال ایڈمن صاحب کو ایک ای میل بھیج دی ہے کہ مہربانی فرماکر میرے نام کو قومی زبان میں منتقل کیا جائے۔اب دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔ یا تو نام قومی زبان میں منتقل ہوگا یا ہم پر طنز کے تیر چلتے رہیں گے۔

فی الحال تو آپ کی ای میل موصول نہیں ہوئی۔
آپ اردو میں کیا نام رکھنا چاہتے ہیں؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA.98370/page-2