کیا آپ مجھے جانتےہیں؟

خرم شہزاد خرم — نومبر 13، 2009 12:11 شام
خرم شہزاد خرم بھائی ، آپ کو بہت مبارک باد !

تین سال بعد مبارک
زیک — نومبر 13، 2009 12:21 شام
انھوں نے اپنا اصل نام ہی لکھا تھا لیکن ہم نے شائع نہیں کیا انھوں نے تو ایک خط لکھا تھا محفل کو جو میں نے ٹائپ کیا ہے دل تو تھا وہ خط ہی یہاں لگا دیتا لیکن مشاورات کے بعد نہیں‌لگایا

تو آپ ٹائپسٹ کے علاوہ سنسر بورڈ بھی ہیں۔ :grin:
سیدہ شگفتہ — نومبر 13، 2009 12:23 شام
تین سال کیسے ، ابھی تو ناز کو محفل میں آئے زیادہ وقت نہیں ہوا :happy:
خرم شہزاد خرم — نومبر 13، 2009 3:58 شام
تو آپ ٹائپسٹ کے علاوہ سنسر بورڈ بھی ہیں۔ :grin:

:grin::grin: لگتا ہے زیک بھائی سارے کام چھوڑ کر میرے پیچھے پڑ گے ہیں :tongue:
خرم شہزاد خرم — نومبر 13، 2009 3:59 شام
تین سال کیسے ، ابھی تو ناز کو محفل میں آئے زیادہ وقت نہیں ہوا :happy:
تو آپ نے مبارک کس بات کی دی
:rolleyes:
خرم شہزاد خرم — نومبر 13، 2009 4:05 شام
خرم بھائی ، آپ کو چاہیے کہ ایک بہت اچھی سی پارٹی تشکیل دیں اب :happy:

کس بات کی:confused:
خرم شہزاد خرم — نومبر 13، 2009 4:10 شام
:blushing: میں نے کچھ نہیں کیا :sad2: مجھ سے ناراض نا ہونا :blushing: یہ تو میں نے تکُا لگایا تھا جو ٹھیک نکلا مگر میرا کہنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ خرم خود سے جواب لکھ رہا ہے بلکے مطلب یہ ہے کہ الفاظ ناز جی کے ہیں ہاتھ خرم کے ہیں :blushing:
کون ناراض ہو گا اور کس سے ایسا ہو سکتا ہے کیا
خرم شہزاد خرم — نومبر 13، 2009 4:39 شام
اگر کسی کو انعام ملنا چاہئے تو وہ میں ہوں سب سے پہلا اندازہ میرا ہی تھا :rolleyes:
جی ہاں آپ کا اندازہ تھا پہلے مجھے آپ کی طرف سے اتنا یقین نہیں تھا
آبی ٹوکول — نومبر 13، 2009 5:08 شام
میری طرفسے خرم بھائی کو " اتنی اچھی کزن " ملنے پر بہت بہت مبارک ہو اور ناز بہنا کو ایک بار پھر خوش آمدید
الف عین — نومبر 13، 2009 5:21 شام
میں خرم سے کچھ نہیں کہوں گا، جب اصل موقع آئے گا تو مبارکباد دوں گا۔ منگنی تو تین سال پرانی ہو چکی نا۔۔۔ لیکن یہ راز اب بھی میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا میں ان کو جانتا تھا؟ میرے خیال میں آج سے پہلے تو نہیں۔
خرم شہزاد خرم — نومبر 13، 2009 5:49 شام
میں خرم سے کچھ نہیں کہوں گا، جب اصل موقع آئے گا تو مبارکباد دوں گا۔ منگنی تو تین سال پرانی ہو چکی نا۔۔۔ لیکن یہ راز اب بھی میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا میں ان کو جانتا تھا؟ میرے خیال میں آج سے پہلے تو نہیں۔
بابا جانی آپ اُن کو نہیں جانتے لیکن وہ آپ کو اچھی طرح جانتی ہے کیونکہ میں آپ کو جانتا ہوں
خرم شہزاد خرم — نومبر 13، 2009 5:51 شام
میری طرفسے خرم بھائی کو " اتنی اچھی کزن " ملنے پر بہت بہت مبارک ہو اور ناز بہنا کو ایک بار پھر خوش آمدید

اتنی پُرانی مبارک باد کس بات کی میرا تو خیال تھا کہ محفل پر سب کوپتہ ہے کہ میری منگنی ہوئی ہے اور میں نے کہیں دفعہ ذکر بھی کیا ہے کہ میری منگنی ہو چکی ہے
محمد وارث — نومبر 13، 2009 6:31 شام
السلام علیکم
یوں تو میرا نام کچھ اور ہے لیکن آپ مجھے ناز پری کے نام سے پکار سکتے ہیں۔ میرا تعلق سرزمینِ پاک کے ایک چھوٹے سے شہر جہلم سے ہے۔
میں نے گورنمنٹ کالج جہلم سے ایم۔ اے اُردو اور علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے بی۔ ایڈ کیا ہے۔ تقریباََ ایک سال گورنمنٹ کالج جہلم میں درس و تدریس کا فریضہ بھی انجام دیا ہے۔ وہاں چونکہ عارضی طور پر لیکچرار کے فرائض انجام دے رہی تھی اس لئے اب میں آرمی پبلک سکول و کالج جہلم کینٹ میں بطور ٹیچر کام کر رہی ہوں
ایم۔ فل کا ارادہ رکھتی ہوں مگر فی الحال یہ ایک ارادہ ہی ہے انشاءاللہ جلد ہی اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کروں گی۔
شاعری سے لگاؤ ہے اور اردو ادب سے شناسائی چاہتی ہوں اس لئے یہاں ہوں۔ آپ لوگوں کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے گا انشاءاللہ۔ علاوہ ازیں خرم شہزاد خرم میرے کزن ہیں اور ہماری منگنی تین سال قبل ہوئی۔ میرے یہاں آنے کی ایک وجہ اِ ن کی خواہش بھی تھی۔ اب تو آپ مجھے اچھی طرح جان گئے ہیں ناں مجھے ٹائپنگ نہیں آتی۔ یہ فریضہ آجکل کوئی اور انجام دے رہا ہے مگر انشاءاللہ میں جلد ہی خود ٹائپ کرنے لگوں گی
آپ ہمیشہ اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیئے گا۔
والسلام

خرم کو تو ہم مبارک باد دے چکے، اب آپ کو بھی مبارک ہو، اللہ تعالیٰ خوش و خرم رکھیں آپ دونوں کو :)
شمشاد — نومبر 13، 2009 9:09 شام
انھوں نے اپنا اصل نام ہی لکھا تھا لیکن ہم نے شائع نہیں کیا انھوں نے تو ایک خط لکھا تھا محفل کو جو میں نے ٹائپ کیا ہے دل تو تھا وہ خط ہی یہاں لگا دیتا لیکن مشاورات کے بعد نہیں‌لگایا

یہ سراسر دھاندلی ہے۔
ناز پری — نومبر 13، 2009 9:10 شام
بہت شکریہ سر جی
خرم شہزاد خرم — نومبر 13، 2009 9:15 شام
یہ سراسر دھاندلی ہے۔
تو کیا لگا دوں خط :confused:
تیشہ — نومبر 13، 2009 10:32 شام
کیوں خرم کو تنگ کررہے ہیں اب جانے بھی دیں ۔ ۔
:happy:
جیہ — نومبر 14، 2009 9:24 صبح
ہمم تو اپنے چن چن بھیا کی "وہ" ہے؟ ماشاء اللہ
شمشاد — نومبر 14، 2009 10:15 صبح

بالکل، اس میں سوچنے کی کیا بات ہے۔
آفت — نومبر 14، 2009 2:02 شام
خوش آمدید نازپری۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D9%BE-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%AA%DB%92%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%9F.26501/page-8