کی جاناں میں کون

فیروزہ جہاں — جنوری 12، 2019 10:17 صبح
بیت شکریہ سب کے پیار کا۔۔
بہت شکریہ مجھے تو لگ ہی نہیں رہا کہ پہلی دفعہ یہاں آئی ہوں۔ شاید اردو والوں لی سنگت ہی ایسی ہے۔۔ اپنائیت سے بھری۔۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 12، 2019 10:47 صبح
بہت شکریہ اپنے قیمتی وقت سے دو گھڑیاں نکالنے کا۔۔ براہ کرم میری تحریر( جو بغرضِ اصلاح فورم پر موجود ہے) پر تنقید و اصلاح کریں مجھے یہ محسوس ہورہا ہے کہ آپ اس فورم کے محترم اساتذہ میں سے ہیں۔
اساتذہ میں سے تو نہیں، البتہ نالائق تلامذہ میں سے ضرور ہوں۔ کہیں کچھ مسئلہ سمجھ آ جائے، تو مشورہ دے دیا کرتا ہوں۔
ہادیہ — جنوری 12، 2019 10:51 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید:)
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 12، 2019 10:52 صبح
ہاہاہا آپ کا خوف مجھے بھی خوفزدہ کرہا ہے۔۔امید ہے کہ اساتذہ اتنے بھی سخت نہیں ہوں گے۔۔
لوہے کے بنے ہوئے ہیں، ذرا بچ بچا کے:)
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 12، 2019 10:55 صبح
مجھے یہ محسوس ہورہا ہے کہ آپ اس فورم کے محترم اساتذہ میں سے ہیں۔
بالکل بالکل ، آپ نے صحیح پہچانا ہے۔
ویسے اک راز کی بات بتاؤں یہاں غیرمحترم اساتذہ کی بھی کافی تعداد موجود ہے:tongueout:
ہادیہ — جنوری 12، 2019 10:57 صبح
بھیا نام بتائیں پلیززز
فیروزہ جہاں — جنوری 12، 2019 10:58 صبح
لوہے کے بنے ہوئے ہیں، ذرا بچ بچا کے:)
کوئی بات نہیں ایک طرف استاد بھی کہتے ہیں اور دوسری طرف خوفزدہ بھی ہیں۔ یہ بات کچھ ہم وزن نہیں لگتی۔
اساتذہ میں سے تو نہیں، البتہ نالائق تلامذہ میں سے ضرور ہوں۔ کہیں کچھ مسئلہ سمجھ آ جائے، تو مشورہ دے دیا کرتا ہوں۔
پھر آپ ازراہِ کرم میری تحریر پر ایک نظر بھی ڈال لیں
اردو محفل میں خوش آمدید:)
بہت شکریہ پیاری بہن
محمد تابش صدیقی — جنوری 12، 2019 10:59 صبح
بھیا نام بتائیں پلیززز
عاجزی کا انداز ہے۔ سمجھا کریں۔
محمداحمد — جنوری 12، 2019 10:59 صبح
لوہے کے بنے ہوئے ہیں، ذرا بچ بچا کے:)
بالکل بالکل ، آپ نے صحیح پہچانا ہے۔
ویسے اک راز کی بات بتاؤں یہاں غیرمحترم اساتذہ کی بھی کافی تعداد موجود ہے:tongueout:
گو سلام و دعا کے اس مخصوص صیغے میں ہم نہیں آتے

بہت اچھا کرتے ہیں آپ۔ :D:p
محمداحمد — جنوری 12، 2019 11:00 صبح
عاجزی کا انداز ہے۔ سمجھا کریں۔
:eek:
یعنی آپ کا خیال ہے کہ مذکورہ اُستاد چوہدری صاحب خود ہی ہیں۔ :) :)
فیروزہ جہاں — جنوری 12، 2019 11:01 صبح
بالکل بالکل ، آپ نے صحیح پہچانا ہے۔
ویسے اک راز کی بات بتاؤں یہاں غیرمحترم اساتذہ کی بھی کافی تعداد موجود ہے:tongueout:
پلیز کَہ دیں کہ یہ نرّی بکواس ہے۔ ابھی تک تو سبھی پیار سے پیش آرہےہیں۔ لیکن میری تحریری لوئی راہنمائی نہیں ہوئی ابھی تک۔۔
ہادیہ — جنوری 12، 2019 11:02 صبح
عاجزی کا انداز ہے۔ سمجھا کریں۔
سرجی میں نے بھی نام اسی لیے پوچھے کیونکہ چوہدری صاحب ضرورت سے زیادہ "عاجزی" کا مظاہرہ کررہے تھے۔۔۔:p
محمد تابش صدیقی — جنوری 12، 2019 11:04 صبح
پلیز کَہ دیں کہ یہ نرّی بکواس ہے۔ ابھی تک تو سبھی پیار سے پیش آرہےہیں۔ لیکن میری تحریری لوئی راہنمائی نہیں ہوئی ابھی تک۔۔
ان شاء اللہ اساتذہ توجہ فرمائیں گے۔ کچھ انتظار کیجیے۔ :)
محمداحمد — جنوری 12، 2019 11:04 صبح
پلیز کَہ دیں کہ یہ نرّی بکواس ہے۔ ابھی تک تو سبھی پیار سے پیش آرہےہیں۔ لیکن میری تحریری لوئی راہنمائی نہیں ہوئی ابھی تک۔۔

اگر ہمیں اصلاح کرنی آتی ہوتی تو پہلی فرصت میں کر دیتے۔ :)
دعا کیجے کہ تابش بھائی کو جلد از جلد اظہارِ انکساری سے فرصت مل جائے، اور وہ اصلاح سخن میں آپ کا کلام دیکھ سکیں۔ :)
فیروزہ جہاں — جنوری 12، 2019 11:04 صبح
:eek:
یعنی آپ کا خیال ہے کہ مذکورہ اُستاد چوہدری صاحب خود ہی ہیں۔ :) :)
ایسا نہ کہیں جناب تو بہت اچھے اور نیک معلوم ہوتے ہیں نیز بات چیت سے عیاں ہے کہ کافی خوش طبع و اخلاق ہیں موصوف۔۔
محمداحمد — جنوری 12، 2019 11:05 صبح
ایسا نہ کہیں جناب تو بہت اچھے اور نیک معلوم ہوتے ہیں نیز بات چیت سے عیاں ہے کہ کافی خوش طبع و اخلاق ہیں موصوف۔۔

یہ ہم نے نہیں کہا تابش بھائی نے کہا ہے۔ :)
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 12، 2019 11:07 صبح
بھیا نام بتائیں پلیززز
دسن دی وی کوئی لوڑ اے۔ او کرماں آلیو اسی آپ وڈےےےےےےے سارے غیر محترم استاد وغیرہ;)
فیروزہ جہاں — جنوری 12، 2019 11:07 صبح
دیکھیں اب آپ یہ عاجزی کے پردے سے خدارہ باہر آجائیں میں جانتی ہوں اچھا خاصا علم ہے آپ کو اور اس فن کے استاد بھی ہیں۔۔سدا خوش رہیں۔
ان شاء اللہ اساتذہ توجہ فرمائیں گے۔ کچھ انتظار کیجیے۔ :)
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 12، 2019 11:08 صبح
بہت اچھا کرتے ہیں آپ۔ :D:p
اجی سب میٹھا میٹھا ہی چل رہا تھا، سوچا کچھ نمکین ڈش بھی ہونی چاہیے:cool2:
محمداحمد — جنوری 12، 2019 11:08 صبح
اجی سب میٹھا میٹھا ہی چل رہا تھا، سوچا کچھ نمکین ڈش بھی ہونی چاہیے:cool2:

اسی لئے تو ہم آپ کے پنکھے ہیں۔ :p

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D9%86.105031/page-2