ہو جائے گی جی۔۔۔ ذرا استاد صاحبان کو ویلا تو ہونے دیں۔
ہو جائے گی جی۔۔۔ ذرا استاد صاحبان کو ویلا تو ہونے دیں۔
ہالوئے

احمد بھائی و صاحب پانچ سال ہو گئے اب کچھ تو ترقی ہوجانی چاہیے۔
ویسے مجھے معلوم ہے کوئی اچھا نہیں لکھتی بس جاننا چاہتی ہوں کہ آگے بھی لکھنا جاری رکھوں کہ بس پڑھنے تک محدود رہوں۔
آپ سب ہیں نا ’بقدر ضرورت‘ والے۔۔۔
ہائے معاف کیجیے گا آپ کا کمنٹ میں نے پڑھا نہیں ورنہ ضرور جواب دیتی آپ سے کون سی میری عداوت ہے۔ ابھی تو نئی ممبر ہوں آہستہ آہستہ آپ سے واقفیت بڑھ جائے گی۔ پھر تو یہ چلتا رہے گا جناب۔ خوش رہیں
آپ سب کی اردو کی نالج بہت زیادہ ہے بہت سے لفظ تو میرے لیے نئے ہیں۔ خاص طور پر جناب کی باتیں میرے سر سے گزر جاتی ہیں۔ بہرحال لفظ "تلامذہ" کے کیا معنی ہیں ؟
سب سے پہلے اردو محفل پر خوش آمدید
ان کی وہ جانیں میں اپنی طرف سے ہی کہ سکتی ہوں نا۔
تلامذہ جمع ہے تلمیذ کی جس کا مطلب ہے طالب علم ۔ اور نالج تو اتنا زیادہ نہیں ہے البتہ علم کے یہاں بہت سے رسیا موجود ہیں
ب پر زبر کے ساتھ۔
آپ سب کتنی گہری باتیں کرتے ہیں۔ دراصل جناب بات یہ ہے کہ میں اپنی کالج لائف تک اردو سے جڑی تھی اس کے بعد بچوں اور گھر کی زمہ داری میں کچھ وقت نہیں ملا آج پھر بھولے بھٹکے اردو کی طرف لوٹ آئی اور یقین جانئے میرا شوق مزید بڑھ گیا ہے۔۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D9%86.105031/page-3