ایسے ہی مسائل کا ایک دھاگہ شمشاد بھائی کی نگرانی میں بھی چل رہا ہے کھیل ہی کھیل میں۔کبھی چکر لگایئے گا ااااپ بھی اگر بھولی بسری یادوں سے ٹائم ملا تو۔۔۔۔
جی زینب جی بہت شکریہ، !!!!!!
شمشاد بھائی کی فرمائیش پر ھی بھولی بسری یادوں کو ترتیب میں لا کر نئے سرے سے پوسٹ کررھا ھوں، کھیل کھیل میں بھی ضرور چکر لگاؤں گا، اور بھی بہت ساری ایسی مصروفیات کچھ مزید بڑھ گئی ھیں، جس میں آفس کے کام کا زور بھی کچھ زیادہ ھو گیا ھے، اس کے علاؤہ عمر کے ساتھ ساتھ گھریلو مسائل بھی بڑھتے چلے جاتے ھیں، اور ساتھ ھی یہاں ریاض میں میرے بچے بھی ایک مشہور اور منظم پاکستانی کمیونٹی ادارے Contact Pakistan کے زیر سایہ ایک اور فورم Bravo Pakistan کو بھی ایک بڑا نام دینے کیلئے دن اور رات کوشش میں لگے ھوئے ھیں، اور اسی کے توسط سے ادبی اور مذھبی پروگرام یہاں ریاض میں بہت ھی زور شور سے جاری ھیں، اور ان کو بھی مجھے تھوڑی بہت ھدائتیں بھی دینی پڑتی ھیں، مجھے خوشی ھے کہ میرے تمام ادبی شوق ان بچوں میں منتقل ھوچکے ھیں اور بہت ھی کامیابی سے لے کر میرے پانچوں بچے لے کر چل رھے ھیں، ان کی مصروفیات بھی آپ اس لنک پر دیکھ سکتی ھیں،!!!! دعاء کرتا ھوں کہ ان سب کو بھی اللٌہ تعالیٰ مزید کامیابی عطا کرے،!!!! آمین، !!!!!!
http://bravopakistan.8m.com/اس لنک میں ایک پروگرام کی آپ ایک گروپ فوٹو دیکھ سکتی ھیں جس میں میری دونوں بیٹیاں مدیحہ، اور فریحہ، اور بڑے بیٹے حبیب الرحمن اور انکی بیگم عائشہ حبیب، بھی نطر آرھی ھیں، باقی ایک بڑی بیٹی سعدیہ جس کی شادی ھوچکی ھے اور پاکستان میں ھے اور ایک بیٹا دانش جو اپننے امتحانات کیلئے پاکستان گیا ھوا ھے، یہ سب تمام مل کر یہاں ریاض میں تمام ھم وطن بچوں کے ساتھ مل کر اپنے وطن کی بلامعاوضہ پاکستان کی نمائبندگی کررھے ھیں، نیچے کے لنک میں اگر میرے ان تینوں بچوں اور میری بہو کو پہچان کر دکھائیں تو کیا بات ھے،!!!!!!!
http://bravopakistan.8m.com/photo3.htmlاس لنک کی تصویر میں جو آڈیٹوریم نظر آرھا ھے، ھمارے اسپتال کا ھی ھے اور بہت ھی خوبصورت ھے اور میرا بڑا بیٹا ھی مکمل طور سے اس کا انچارج بھی ھے، اور اس سے فائدہ اٹھاتے ھوئے بہت ھی کم معاوضہ پر پاکستان کی ھر کمیونٹی کے پروگرام کو خاص طور سے خود ھی انتظامات کرتا ھے اور ترتیب بھی دیتا ھے، جس کے چیف ارگنائزر جناب آصف رشید صاحب ھیں ساتھ میں انکی بیگم نرجس آصف اور میرے تمام بچے اور ساتھ دوسرے پاکستانی خواتین و حضرات بھی ھر پروگرام کو ایک منظم طریقے سے ترتیب دیتے ھیں، جس میں، اسلامی پروگرام، قومی دن کی تقریب کے موقعہ پر، مشاعرے کا اھتمام، کوئس مقابلے، بچوں کے اسٹیج اصلاحی ڈرامے، ٹیبلو اور پاکستانی قومی گیت وغیرہ ھیں اور جس کو دیکھنے کیلئے یہاں کی پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی اکثریت شرکت کرتی ھے،!!!!!!
مجھے تو آپ کی یہ اردو کی یہ محفل بہت ھی خوبصورت لگی اور جس کے تمام صارفین بھی داد تحسین کے قابل ھیں، میں چاھتا ھوں کہ ھر وقت ھر لمحہ میں ھر موضوع کو پڑھوں اور ساتھ اپنی بھی تحریروں میں اضافہ بھی کرتا جاؤں اور ساتھ ھی میری پرانی ایک دو اردو کی سائٹ بھی ھیں، جہاں میرے محسن بھی ھیں، جنہیں بھی مجھے ساتھ لے کر چلنا ھے اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا بھی ھے، اور جو کچھ سیکھا ھے، اس محفل میں آپ سے بھی شیئر کرنا چاھتا ھوں،!!!!!!!!
خوش رھیں،!!!!!!