گر اجازت ھو،!!!!!

عبدالرحمن سید — مئی 5، 2008 6:05 شام
مجھے عبدالرحمٰن سٌید کہتے ھیں اور ارمان میرا تخلص ھے،!!!!!!!
بچپن سے ھی اکثر اپنے پیارے وطن کے تقریبآ تمام شہروں کی سیر ھی کرتا رھا، کیونکہ کچھ والد صاحب کی سروس ھی ایسی تھی کہ اکثر ان کا تبادلہ ھو جاتا تھا- اسی طرح میرا سیاحت کا شوق بھی پروان چڑھتا رھا -
اس کے علاوہ مجھے بچپن سے اردو ادب سے لگاؤ رھا اور بچوں کے رسالوں اور اخبارات میں بھی بچوں کے صفحات میں بھی لکھتا رھا، کاج کے اردو میگزین میں بھی کچھ لکھنے کی جسارت کی، ساتھ ھی کچھ عرصہ تک پنسل اسکیچ سے تصویریں بنانے اور مصوری کا بھی شوق پالے رکھا، جسے کچھ مدت کیلئے اپنا ذریعہ معاش بھی بنایا، مگر مجھے مجبوراً والد صاحب کی ناراضگی کے سبب اپنے تمام شوق کو جوانی کے اوائل میں ھی خیر باد کرنا پڑا اور والد صاحب کی خواھش کے مطابق ھی اکاونٹنٹ کا پیشہ اختیار کرلیا، اور اب تک اسی پیشے سے رشتہ جوڑے ھوئے ھوں، !!!!
خیر قصّہ مختصر کہ راولپنڈی کی پیدائش اگست 1950، بنیادی تعلیم بھی کنٹونمنٹ پبلک اسکول صدر راولپنڈی میں مکمل کی، رھائش بھی ریس کورس گراؤنڈ کے سامنے تھی، جو اب قاسم مارکیٹ کا علاقہ ھے سیکنڈری اسکول اور گریجویشن کی تعلیم کراچی میں 1971 مکمل ھوئی -
سروس کا آغاز کراچی سے ھی ایک مشھور تعمیراتی کمپنی میں دوران گریجویشن کے 1969 سے کیا اور 1972 میں خوش قسمتی سے میرا تبادلہ میرے پیدائشی شہر راولپنڈی میں‌ ھوگیا، وھاں سے 1975 میں دوبارہ کراچی اور پھر وھاں سے 1978 میں سعودی عربیہ پھر واپس تبادلہ راولپنڈی 1983 میں ھوا 18 سال بعد اس کمپنی کو 1985 میں چند وجہوھات کی بناء خیرباد کہنا پڑا،!!!!!!
بعد میں تقریبآ 3 سال ایک رینٹ اے کار کراچی میں ملازمت کی پھر 1989 میں سعودی عربیہ میں ایک بڑے اسپتال میں ملازمت شروع کی اور اب تک جاری ھے الحمداللہ---- درمیان میں 1998-99 ایک سال کام کے سلسلے میں ھی ترکمنستان کے دارالحکومت شھر اشک آباد میں بھی گزارہ،!!!!!!!
اسی دوران شادی 1979 میں ھوئی اور ماشااللہ 5 بچے بڑے ھیں جن میں سے 2 کی شادی بھی ھو گئ،!!!!!!
اب ایسا لگتا ھے کہ یہ کل کی بات ھو، اب عمر 57 سال سے زیادہ ھوگئ ھے، لیکن سوچتا ھوں کہ زندگی ایسی گزری کہ پتہ ھی نہیں چلا کہ کیا کھویا اور کیا پایا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
سارہ خان — مئی 5، 2008 6:15 شام
خوش آمدید انکل ۔۔۔:cat:
زیک — مئی 5، 2008 6:16 شام
خوش‌آمدید عبدالرحمان۔
وجی — مئی 5، 2008 6:17 شام
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]ماشاء اللھ کافی دلچسپ شخصیت لگتی ہے آپکی آپ کو محفل میں خوش آمدید [/FONT]
ابن سعید — مئی 5، 2008 6:36 شام
مرحبا!!
محفل کو ایک اور توانا بزرگ کا سایا میسر آیا۔ :)
امید ہے کہ ہماری گستاخیوں پر درگزر کریں گے اور ہمارے ساتھ مختلف کھیلوں میں شرکت بھی کریں گے۔ :)
فاتح — مئی 5، 2008 6:42 شام
چشم ما روشن دل ما شاد
محمد وارث — مئی 5، 2008 6:53 شام
خوش آمدید عبدالرحمن سید صاحب۔
بہت خوشی ہوئی آپ کو اپنے درمیان پا کر، امید ہے محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ :)
الف عین — مئی 5، 2008 6:57 شام
خوش آمدید۔ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے بوڑھے دو دو۔۔
عبدالرحمن سید — مئی 5، 2008 7:25 شام
آپ سب کی محبتوں اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ،!!!!!
زھرا علوی — مئی 5، 2008 7:32 شام
خوش آمدید رحما ن انکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
عبدالرحمن سید — مئی 5، 2008 7:36 شام
خوش آمدید۔ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے بوڑھے دو دو۔۔

چلو اچھی بات ھے کوئی تو میرے ھم عمر کے یہاں بھی موجود ھیں،!!!!!!
بہت خوشی ھوئی، الف عین بھائی، آپ سے مل کر،!!!!!!!!!
زینب — مئی 5، 2008 9:13 شام
خوش آمدید انکل جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماوراء — مئی 5، 2008 9:18 شام
خوش آمدید عبدالرحمان صاحب، آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔:)
حجاب — مئی 5، 2008 9:32 شام
خوش آمدید عبدالرّحمٰن صاحب ۔
بلال — مئی 5، 2008 9:58 شام
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
تعبیر — مئی 5، 2008 10:22 شام
خوش آمدید
میں آپ کو انکل نہیں کہوں گی کہ یہاں ہم سب دوست ہیں :)
ساجد — مئی 6، 2008 5:22 صبح
سید صاحب ، اردو محفل پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ بہت اچھی بات ہے کہ آپ بھی اس بزم میں ہمارے ساتھی بنے۔
عبدالرحمن سید — مئی 6، 2008 8:08 صبح
آپ سب کی محبتوں اور خلوص کا بہت بہت شکریہ، اس عزت اور احترام کیلئے میں اپ سب کا خاص طور سے ممنون و مشکور ھوں، یقین جانئے کہ اس اردو کی حسین محفل میں داخل ھو کر مجھے بہت ھی زیادہ خوشی حاصل ھوئی ھے، شکر ھے کہ اس محفل میں مجھے بہت سے پرانے جانے پہچانے مانوس دوستوں سے بھی ملاقات ھوگئی،!!!!!
خوش رھیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،!!!!!
پپو — مئی 6، 2008 8:43 صبح
جی آیاں نوں عبدالرحمن صاحب اچھی بات ہے جس محفل میں بزرگ ہو ں اس میں برکتیں ہوتی ہیں ویسے آپ کو ہم جوانی میں‌ لے جائیں گے
زینب — مئی 6، 2008 8:52 صبح
کیا خبر پپو بھائی انکل جی اپ کو کہیں بزرگی میں لے گئے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے بھی حکم ان کا ہی چلے گا اپ کانہیں۔۔۔۔۔۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D8%B1-%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%B2%D8%AA-%DA%BE%D9%88%D8%8C.12149/