شروع میں خواب نہیں سنائے تھے کبھی لیکن پھر اکثر ہونے لگا تو تھوڑا سا ڈر دل میں بیٹھنے لگا۔ تو بتانا شروع کر دیا۔
خواب سب سے قبل کس کو سنائے؟
ڈر کیوں لگا؟
ڈر کس پہلے خواب سے لگا؟
خوف کو نفیسات سے نکالنا ممکن ہوگا آپ کے لیے؟
اگر ہاں، تو کیا کریں گی؟ کس طرح؟
وہ اک "لمس "
جو آخری نشانی
مکمل تھی کہانی
اس لمحے جب میں کھو سی گئی
محبت مجھے تھامے رہے
آغوش میں رہی جسکے
وہ تھپکی، ماں کی سلاتی رہی
اچانک سے ایک ہاتھ آگے بڑھا اور ہمارے دائیں بازو کو پکڑ کر ہلایا " گل میں یہاں ہوں"
آہ نہ کر!
یہی حرف تمنا
یہی حرف تماشائی
یہی وسیلہِ حاجات
یہی تمثیلِ جاودانی
یہی رفعتِ لامکانی
یہی شوق لن ترانی
جو بھی فیملی سے جا چکے ہیں اللہ پاک کے پاس۔۔۔ ہمیں اکثر خواب میں ملتے رہتے ہیں۔
آپ کو کس "احساس " سے اسکے " سچے " ہوبے کا احساس ہوتا ہے؟
کیا پتا واہمہ ہو؟
سر کو اگر سائیڈ کے رُخ ٹکرایا جائے یا سر کا پچھلا حصہ تو دماغ پہ شدید چوٹ آنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ہمارا ماتھا اس کام کے لئے مفید رہا ۔ دماغی چوٹ سے بچے رہے
یہ انتہائی معلوماتی بات ہے میرے لیے
جب کوئی سارے ہی درد لے لینا چاہتا ہو تو وہ بے بسی زیادہ پریشانی کا سبب بنتی ہے۔ اور اسی بےبسی کی حالت میں ہوا
آپ نے ایسا کبھی سوچا تھا کہ کبھی کسی کے درد لے پائیں گی؟
ہم جان گئے کہ بندہ چیخ کر دل کی بھڑاس نکال سکتا ہے
. ویسے یہ چیخ و پکار آس پاس کے لوگ برداشت کر پاتے ہیں؟
دکھ کے اظہار میں چھوٹا بچہ چیخے تو معاشرہ ہضم کرتا، بڑا ایسا کرے تو ہضم نہیں کرتا، انسان کو مجرم بنا دیا جاتا ہے اسکی "چیخ " سے
البتہ لگا ہو تو بس آواز کی حد تک۔
کس کی آواز پسند ہے؟
تعویذ دھاگے بھی لوگ کراتے رہتے ہیں یا عمل وغیرہ دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لئے۔ لیکن ان واہموں کو پالنے کا اتفاق نہیں ہوا
یہ تو اچھا ہوا
مگر کیا تعویز پر یقین ہے؟
سنا ہے ڈنمارک میں کوئ تعویز نہیں، نہ وہاں "جن " ہوتے
صرف گہرائی میں جا کر جان لینا کوئی اہمیت نہیں رکھتا جب تک اسے عملی حیثیت نہ دی جائے۔
کس کس بات کے عمل سے " آگہی " ملی
اپنے اندر ہی ایک نئی دنیا آباد لگی
کیا انکشافات ہوئے؟
یہ دنیا باہر کی دنیا جیسی ہے؟
آپ خود ہی اس قوت کو دوسروں میں بانٹنے کی راہ پہ نکل کھڑے ہوتے ہو۔ ہم سے بھی کچھ ارادی طور پر اور کچھ ٖغیر ارادی طور پر ہوتا چلا گیا
زبردست
غیر ارادی طور پر، یعنی آپ higher self کے ساتھ چل رہی ہیں آج کل
عجب درد کا رشتہ ہے ساری دنیا میں
کہیں ہو جلتا مکان اپنا گھر لگے ہے مجھے
کیا شعر ہے!
بہت خوب
اگر بہت بڑی خوشی ہو تو اس کی یاد میں باغیچہ میں ایک جگہ مخصوص کر دیتے ہیں ہم اور وہاں چڑیوں اور کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہیں روز۔ سمجھیں کہ ایک یادگار بنا دیتے ہیں اس جگہ کو کوئی نشانی لگا کر
ہمیں بھی "یہ نشانیاں " بمعہ تصاویر دکھائیں، ان کی رودادسنائیں