مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اردو محفل پہ ابھی تک کسی کا بھی انٹرویو پڑھا ہو مگر آج
گُلِ یاسمیں کے انٹرویو کا ایک ایک صفحہ پڑھا!
ماشاءاللہ آپ بہت باہمت ہیں اللہ آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈالے اور یونہی انسانیات کے ان نیکی کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہیے۔
غم سے نجات پانے کا بہترین حل خود کو مصروف رکھنا، اور دوسروں کی خوشی میں خوش رہنا ہے۔
اللہ جی آپ کو بہت ہمت اور صبر دے والدین اور بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین۔
امی ابو تو ہمارے بھی نہیں رہے ان کے جانے کے بعد جینے کے سبھی ڈھنگ بدل گئے جیسے سہم سی گئیں ہوں سبھی رنگینیاں، شرارتیں ، قہقہے!