انٹرویوگل یاسمیں سے انٹرویو

لاريب اخلاص — اگست 18، 2021 11:40 صبح
جی اٹھائیے فرصت سے فائدہ۔۔۔۔ اور پڑھ لیجئیے ۔
آپ کے کمنٹس کے بعد ہوتی ہے بات۔
آج پہلی بار اردو محفل پہ تین سے چار گھنٹے مسلسل ( نماز اور کھانے کا وقفہ بھی رہا) گزارے:)۔
فائنلی انٹرویو مکمل ہوا!
آپ کا انٹرویو پڑھنے کے بعد ایسا لگا جیسے ابھی آپ کے پاس بیٹھی تھی ایک حصار کھینچ دیا میری روح کے گرد، آپ کی مسحور کن باتوں نے۔
بہت ہی کم ہوتا ہے کہ کوئی آپ کو صاف شفاف آئینہ کی طرح نظر آرہا ہو یہ خوبی اللہ ہر کسی میں نہیں دیتا کہ کوئی بولتا جائے اور روح تک اترتا جائے۔
لفظوں میں اگر اللہ نہ چاہے تو تاثیر نہیں آسکتی یہ سب اللہ کی خاص مہربانی ہوتی ہے جسے وہ خاص بنا دے۔
کچھ فن بھی رکھتے ہوں گے بولنے کا ، لیکن جو دل سے بات نکلتی ہے وہ سیدھا دل پہ اثر کرتی ہے۔
کچھ لکھ کے بھی میں نے انٹرویو بارے جیسے کچھ نہیں لکھا!
اللہ جی آپ کے جذبوں کی صداقت کو سلامت رکھے اور آپ کا دل یونہی روشن رہے ،
دونوں جہاں میں سرخروئی نصیب ہو۔
اللہ آپ کے نصیب بہت اچھے کریں آمین یارب العالمین۔
سیما علی — اگست 18، 2021 11:52 صبح
اللہ جی آپ کے جذبوں کی صداقت کو سلامت رکھے اور آپ کا دل یونہی روشن رہے ،
دونوں جہاں میں سرخروئی نصیب ہو۔
اللہ آپ کے نصیب بہت اچھے کریں آمین یارب العالمین
بالکل درست کہا کہ یہ اپنی باتوں میں کرسٹل کلیر نظر آتیں ایسے تو نہیں یہ ہماری پسندیدہ بٹیا بن گیں ہیں ۔۔
پروردگار سے دعا کے نصیب روشن کرے اور دونوں جہاں میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے آمین الہی آمین
لاريب اخلاص — اگست 18، 2021 12:01 شام
سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روح
دیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں
شکیب جلالی
لاريب اخلاص — اگست 18، 2021 12:43 شام
ارے ہاں کیا خوب سواری چنی ہے آپ نے تانگے کی!
ہم بھی جب کبھی برسوں بعد گاؤں جاتے ہیں تو جی چاہتا ہے گاڑی اپنی سائیڈ پہ روک دیں اور گاؤں تک کا سفر تانگے پہ کریں کیوں کہ اس کے پاؤں کی چھاپ اور تانگے کا سفر بہت اچھا لگتا ہے۔
گُلِ یاسمیں — اگست 19، 2021 11:03 شام
آج پہلی بار اردو محفل پہ تین سے چار گھنٹے مسلسل ( نماز اور کھانے کا وقفہ بھی رہا) گزارے:)۔
فائنلی انٹرویو مکمل ہوا!
آپ کا انٹرویو پڑھنے کے بعد ایسا لگا جیسے ابھی آپ کے پاس بیٹھی تھی ایک حصار کھینچ دیا میری روح کے گرد، آپ کی مسحور کن باتوں نے۔
بہت ہی کم ہوتا ہے کہ کوئی آپ کو صاف شفاف آئینہ کی طرح نظر آرہا ہو یہ خوبی اللہ ہر کسی میں نہیں دیتا کہ کوئی بولتا جائے اور روح تک اترتا جائے۔
لفظوں میں اگر اللہ نہ چاہے تو تاثیر نہیں آسکتی یہ سب اللہ کی خاص مہربانی ہوتی ہے جسے وہ خاص بنا دے۔
کچھ فن بھی رکھتے ہوں گے بولنے کا ، لیکن جو دل سے بات نکلتی ہے وہ سیدھا دل پہ اثر کرتی ہے۔
کچھ لکھ کے بھی میں نے انٹرویو بارے جیسے کچھ نہیں لکھا!
اللہ جی آپ کے جذبوں کی صداقت کو سلامت رکھے اور آپ کا دل یونہی روشن رہے ،
دونوں جہاں میں سرخروئی نصیب ہو۔
اللہ آپ کے نصیب بہت اچھے کریں آمین یارب العالمین۔

آمین ثم آمین
لاریب بہنا آپ کے الفاظ ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ۔
ہاں نا۔۔ ہم نے بھی محسوس کیا کہ ہماری بہنا ہمارے پاس ہی بیٹھی ہیں اور ہم بولے جا رہے ہیں، بولے جا رہے ہیں۔
بہت شکریہ اتنا ٹائم انٹرویو کو دینے کے لئے اور وہ بھی مسلسل :in-love:
گُلِ یاسمیں — اگست 19، 2021 11:05 شام
ارے ہاں کیا خوب سواری چنی ہے آپ نے تانگے کی!
ہم بھی جب کبھی برسوں بعد گاؤں جاتے ہیں تو جی چاہتا ہے گاڑی اپنی سائیڈ پہ روک دیں اور گاؤں تک کا سفر تانگے پہ کریں کیوں کہ اس کے پاؤں کی چھاپ اور تانگے کا سفر بہت اچھا لگتا ہے۔
واقعی بہت مزے کی سواری ہے یہ۔۔۔
گُلِ یاسمیں — اگست 19، 2021 11:08 شام
بالکل درست کہا کہ یہ اپنی باتوں میں کرسٹل کلیر نظر آتیں ایسے تو نہیں یہ ہماری پسندیدہ بٹیا بن گیں ہیں ۔۔
پروردگار سے دعا کے نصیب روشن کرے اور دونوں جہاں میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے آمین الہی آمین

آمین ثم آمین۔
سیما آپا یہ سب آپ کی محبت اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں آپ ملی ہیں۔ یہ محفل اور محفلین ملے ہیں ۔
یہ اپنی باتوں میں کرسٹل کلیر نظر آتیں

بس باتوں میں سیما آپا؟؟
شکل و صورت میں نہیں ؟؟؟ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
سید عمران — اگست 20، 2021 7:09 صبح
کچھ کچھ ہم مزاج ہوں۔
ہم مزاجی کا قبل از وقت معلوم نہیں ہوسکتا۔۔۔
ہم نے دیکھا ہے کہ بچپن سے ساتھ کھیلتے بڑھتے کزنز کی جب آپس میں شادی ہوتی ہے تو روئیے کچھ اور ہی سامنے آتے ہیں!!!
سید عمران — اگست 20، 2021 7:10 صبح
ماں ہمارے لئے ایسا بَر ڈھونڈنا جو دل کے بھید جان سکے۔
یعنی ٹیلی پیتھی کا ماہر ہو!!!
سید عمران — اگست 20، 2021 7:10 صبح
بس باتوں میں سیما آپا؟؟
شکل و صورت میں نہیں ؟؟؟ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
نہیں!!!
سیما علی — اگست 20، 2021 7:18 صبح
اللہ کی بنائی ہوئی بہت پیاری صورت ہے اور کفرانِ نعمت نہیں کرتے :):):):):)
سید عمران — اگست 20، 2021 7:26 صبح
اللہ کی بنائی ہوئی بہت پیاری صورت ہے اور کفرانِ نعمت نہیں کرتے :):):):):)
بس یہی معلوم کرنا تھا۔۔۔
ویسے آپ پر یہ انکشاف کس تاریخ کو ہوا؟؟؟
:thinking2::thinking2::thinking2:
گُلِ یاسمیں — اگست 20، 2021 7:29 صبح
ہم مزاجی کا قبل از وقت معلوم نہیں ہوسکتا۔۔۔
ہم نے دیکھا ہے کہ بچپن سے ساتھ کھیلتے بڑھتے کزنز کی جب آپس میں شادی ہوتی ہے تو روئیے کچھ اور ہی سامنے آتے ہیں!!!
صحیح کہہ رہے ہیں۔۔۔ وہ تو ہم نے بھی دیکھا ہے۔
لیکن پھر بھی کچھ کچھ تو اندازہ ہوتا ہے نا۔
باقی بعد کی باتیں بعد ہی کی ہیں نا۔
سیما علی — اگست 20، 2021 7:30 صبح
بس یہی معلوم کرنا تھا۔۔۔
ویسے آپ کو پہلی بار یہ انکشاف کس تاریخ کو ہوا؟؟؟
:thinking2::thinking2::thinking2:
کل رات آٹھ بجے
گُلِ یاسمیں — اگست 20، 2021 7:31 صبح
یعنی ٹیلی پیتھی کا ماہر ہو!!!
ہو بھی جائیں تو کوئی حرج ہے کیا۔۔۔
حالانکہ ہمارا ایسا کوئی مطالبہ ہر گز نہیں ہے۔ مطلب یہ تھا کہ دل کی بات سمجھنے والے ہوں۔۔۔ غیب کی نہیں۔ اور دل کی بات آپس میں بات چیت سے بھی سمجھی جا سکتی ہے نا کہ دل میں گُھس کر۔ :ROFLMAO:
گُلِ یاسمیں — اگست 20، 2021 7:33 صبح
:LOL::ROFLMAO::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
آپ کے "نہیں " کہنے سے کیا ہوتا ہے۔۔۔
سیما آپا انھیں بتائیں نا " ہاں "
سیما علی — اگست 20، 2021 7:34 صبح
ہم مزاجی کا قبل از وقت معلوم نہیں ہوسکتا۔۔۔
ہم نے دیکھا ہے کہ بچپن سے ساتھ کھیلتے بڑھتے کزنز کی جب آپس میں شادی ہوتی ہے تو روئیے کچھ اور ہی سامنے آتے ہیں!!!
ہم نے ہم مزاج میاں بیوی آٹے میں نمک کے برابر دیکھے پر پروردگار کی شان دیکھیے دو مختلف مزاج لوگوں کو کیسے ایکدوسرے کا لباس بنا دیتا ہے اور تمام زندگی ایک دوسرے سے زمین آسمان کا فرق رکھنے والے لوگوں کو جوڑے رکھتا ہے یہی اس رشتے کا حسن ہے۔۔۔۔
سید عمران — اگست 20، 2021 7:35 صبح
کل رات یہ سانحہ کیسے وقوع پذیر ہوا؟؟؟
کھل کر گفتگو فرمائی جائے!!!
گُلِ یاسمیں — اگست 20، 2021 7:35 صبح
اللہ کی بنائی ہوئی بہت پیاری صورت ہے اور کفرانِ نعمت نہیں کرتے :):):):):)
سُن لیا نا سید عمران محترم۔۔۔ سیما آپا نے کتنی اچھی بات کی کہ "کفرانِ نعمت نہیں کرتے " :battingeyelashes:
گُلِ یاسمیں — اگست 20، 2021 7:36 صبح
کل رات یہ سانحہ کیسے وقوع پذیر ہوا؟؟؟
کھل کر گفتگو فرمائی جائے!!!
ہم کراچی گئے تھے سیما آپا کے پاس۔۔۔
اب خوش نا؟
ہماری دعوت کا انتظام کیا جائے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D9%84-%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.117080/page-36