انٹرویوگل یاسمیں سے انٹرویو

گُلِ یاسمیں — اگست 21، 2021 9:07 صبح
وہ چوری چوری مکالمے میں کریں گے
اب سمجھ آئی کہ ہم نے کیوں آپ کو بے خبر رکھا ۔۔۔
بڑے آئے ہم سے راز اگلوانے والے۔
سید عمران محترم۔۔۔ سنبھالئیے انھیں۔۔ آج سے ہمارے روؤف بھائی آپ کے حوالے۔
سید عمران — اگست 21، 2021 9:08 صبح
اچھا۔۔۔۔۔۔ ایسی بات ہے؟؟؟
افسوس ہمیں نہیں بتایا۔ ہم نے کون سا کسی گفٹ کی فرمائش کر دینی تھی۔ زیادہ سے زیادہ دو تین IPhone 12 Pro کی ہی فرمائش کرتے نہ بس۔۔۔۔۔ لیکن افسوس
اب بھلا بتائے یہ بھی کوئی چیز تھی معمولی سی کہ یورپ پلٹ بندہ گفٹ بھی نہ کرسکے۔۔۔
بس بھائی آج کل کی نئی نسل کے تو دیدوں کا پانی ہی مرگیا۔۔۔
ایک ہمارا زمانہ تھا آدھی روٹی ہوتی تو اسے بھی دو دوست مزید آدھا آدھا کرکے کھاتے تھے۔۔۔
آہ!!!
محمد عبدالرؤوف — اگست 21، 2021 9:08 صبح
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
تین تین اسکارفوں کے بعد آخری والے کا ذکر کرنا بھول گئے۔۔۔ ٹرانسپیرنٹ والے کا۔۔۔ :battingeyelashes:
ولیمہ یاد رہا۔۔۔ اور بارات بھول گئے :rollingonthefloor:
ہماری ہی سادگی مار گئی ہمیں۔۔۔ لیکن کراچی کا پانی پی پی کر ہم بھی ہشیار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں :blushing:
ہاں ہاں پان کھائیے کے۔۔۔۔ خوب یاد دلایا

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
تم تو نا۔۔۔۔ چونے والے پان کھایا کرو
سید عمران — اگست 21، 2021 9:09 صبح
اب سمجھ آئی کہ ہم نے کیوں آپ کو بے خبر رکھا ۔۔۔
بڑے آئے ہم سے راز اگلوانے والے۔
سید عمران محترم۔۔۔ سنبھالئیے انھیں۔۔ آج سے ہمارے روؤف بھائی آپ کے حوالے۔
یعنی چاند سا بنّا تیرا میرے حوالے!!!
محمد عبدالرؤوف — اگست 21، 2021 9:10 صبح
اب بھلا بتائے یہ بھی کوئی چیز تھی معمولی سی کہ یورپ پلٹ بندہ گفٹ بھی نہ کرسکے۔۔۔
بس بھائی آج کل کی نئی نسل کے تو دیدوں کا پانی ہی مرگیا۔۔۔
ایک ہمارا زمانہ تھا آدھی روٹی ہوتی تو اسے بھی دو دوست مزید آدھا آدھا کرکے کھاتے تھے۔۔۔
آہ!!!
آہ۔۔۔
کیا یاد دلا دیا۔۔۔ اب تو لوگوں کے مزاج دیکھ کر دل کٹ سا جاتا ہے
گُلِ یاسمیں — اگست 21، 2021 9:10 صبح
"عینک والا جن" ڈرامہ دیکھا ہوا ہے؟؟؟
نہیں۔۔۔ ہمیں نہ عینک والا جن دیکھنا ہے نہ بغیر عینک والا۔
گُلِ یاسمیں — اگست 21، 2021 9:11 صبح
یعنی چاند سا بنّا تیرا میرے حوالے!!!
بنّا نہیں بھیا ہمارا آپ کے حوالے۔
لیکن چاند برا مان گیا تو ہم پر الزام مت دھرئیے گا۔
سید عمران — اگست 21، 2021 9:11 صبح
آپ تو بس ہمیں ہی ڈھیر کر دیں اب۔
یہ بات لکھ کر سائن کرکے یا انگوٹھا لگاکے دے دیں۔۔۔
کل کلاں کو کوئی پولیس کیس بنے تو ثبوت کے طور پہ دکھا سکیں کہ ڈھیر ہونے کی مرحومہ ہی کی خواہش تھی!!!
محمد عبدالرؤوف — اگست 21، 2021 9:12 صبح
آپ تو بس ہمیں ہی ڈھیر کر دیں اب۔۔۔۔ لیکن آخری خواہش اگر ہماری اب بھی پوری نہ کی گئی تو ہم لوٹ آئیں گے بھتنی بن کر۔
بننے کی کیا ضرورت ہے آپ کو؟؟؟؟
سید عمران — اگست 21، 2021 9:12 صبح
تم تو نا۔۔۔۔ چونے والے پان کھایا کرو
زہر لگائیے کے!!!
سید عمران — اگست 21، 2021 9:15 صبح
بننے کی کیا ضرورت ہے آپ کو؟؟؟؟
آفس کی صفائی والا بھاگ گیا ناں اس لیے!!!
گُلِ یاسمیں — اگست 21، 2021 9:16 صبح
اچھا۔۔۔۔۔۔ ایسی بات ہے؟؟؟
افسوس ہمیں نہیں بتایا۔ ہم نے کون سا کسی گفٹ کی فرمائش کر دینی تھی۔ زیادہ سے زیادہ دو تین IPhone 12 Pro کی ہی فرمائش کرتے نہ بس۔۔۔۔۔ لیکن افسوس
جب فرمائش کرنی ہی نہ تھی تو افسوس کیوں ہو رہا ہے۔
ورنہ ہم نے انکار کرنا تھا بھلا۔۔۔ اپنے IPhone 12 Pro کی تصویر بنا کر آپ کو گفٹ کر دیتے۔ :ROFLMAO:
محمد عبدالرؤوف — اگست 21، 2021 9:17 صبح
بھیا ہمارا آپ کے حوالے۔
بھائی کو بیچنے کے کچھ پیسے ہی بٹور لیں۔۔
سید عمران — اگست 21، 2021 9:17 صبح
آہ۔۔۔
کیا یاد دلا دیا۔۔۔ اب تو لوگوں کے مزاج دیکھ کر دل کٹ سا جاتا ہے
یہ ان بہنوں کا حال ہے جن کے منہ بھائی بھائی کہتے خشک نہ ہوتے تھے۔۔۔
بہنیں تو ایثار کا وہ استعارہ تھیں کہ بھائیوں کے لیے جان دے دیتی تھیں یہ موئے آئی فون کی کیا حیثیت تھی۔۔۔
بس بھائی خون ہی سفید ہوجائے تو کوئی کیا کرلے!!!
گُلِ یاسمیں — اگست 21، 2021 9:18 صبح
اب تو عمران بھائی ہمیں اپنے کیمپ میں سمجھیں۔۔۔ آج سے گل بہن سے کُٹّی۔
اب گُلِ یاسمیں ہمارا فیصلہ تلواریں کریں گی
بس اب یاد رکھئیے گا آپ اس بات کو۔
واقعی اب تو تلواریں ہی فیصلہ کریں گی۔ ہماری تلوار حاضر کی جائے۔
سید عمران — اگست 21، 2021 9:18 صبح
بھائی کو بیچنے کے کچھ پیسے ہی بٹور لیں۔۔
یہ ہے ان کی نظر میں آپ کی قیمت۔۔۔
یعنی بالکل ہی بے قیمت کردیا۔۔۔
آجائیں آپ ہماری پارٹی میں۔۔۔
آپ کو آپ کی حیثیت یاد دلادیں گے!!!
محمد عبدالرؤوف — اگست 21، 2021 9:20 صبح
آپ کی حیثیت یاد دلادیں گے
اب تو آپ نے بھی ہمیں خوفزدہ کر دیا
محمد عبدالرؤوف — اگست 21، 2021 9:21 صبح
بس اب یاد رکھئیے گا آپ اس بات کو۔
واقعی اب تو تلواریں ہی فیصلہ کریں گی۔ ہماری تلوار حاضر کی جائے۔
آ جاؤ میدان میں پھر
لوگوں کو لائیو ارطغرل ڈرامہ دیکھنے کو ملے گا :)
سید عمران — اگست 21، 2021 9:21 صبح
اب تو آپ نے بھی ہمیں خوفزدہ کر دیا
ارے نہیں بھئی ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔۔۔
عدنان بھیا کو نہیں دیکھا اتنے عرصہ سے ہمارے ساتھ ہیں۔۔۔
روزانہ تین صفحے اپنی حیثیت کے یاد کرتے ہیں اور ذرا بھی نہیں ڈرتے!!!
گُلِ یاسمیں — اگست 21، 2021 9:22 صبح
یہ بھی بڑے بہادری کے کام ہیں۔۔۔
کوئی انسان نیلا تھوتھا کھائے یا چوہے مار دوا۔۔۔
سارے اخبارات اور نیوز چینلز میں ہلچل مچ جائے گی۔۔۔
بار بار آپ کا نام لیا جائے گا کہ۔۔۔
ناظرین آج کی تازہ اپ ڈیٹ دیتے ہیں، ایک یورپ پلٹ خاتون وطن آنے کی خوشی میں بہادری و جرات کی عظیم مثال قائم کرگئیں۔۔۔
جی ہاں اس جواں خاتون نے چائے کے اسٹال پہ برگر کے ساتھ مزے سے نیلا تھوتھا کھایا۔۔۔
ناظرین تازہ اپ ڈیٹ دیتے ہیں، دختر پاک بہادری سے صرف نیلا تھوتھا کھانے پردیس سے وطن لوٹیں اور وطن پر جاں نثار کردی۔۔۔
جی ہاں ہمارا چینل سب سے پہلے پاکستانی عوام کو یہ خوشخبری دے رہا ہے کہ ایک عظیم مجاہدہ نے نیلا تھوتھا کھالیا ہے۔۔۔۔!!!
اب بتائیے آپ کی کتنی شہرت ہوگی ناں، دھوم مچ جائے گی انڈو پاک میں آپ کے نام کی۔۔۔
ویسے آپ آئندہ بھی ہم سے اس طرح کے زبردست آئیڈیاز لے سکتی ہیں!!!
ہائے اللہ جی۔۔۔ آپ نے تو ہمیں پل بھر میں مشہور کر دیا۔۔۔ ہم ایویں ہی آپ کو مخالف پارٹی میں سمجھ رہے تھے۔
آپ دھیان سے نیلا تھوتھا خود لائیے گا۔ بس اس میں تھوتھا کم اور نیلا رنگ زیادہ ہو تا کہ زیادہ سے زیادہ زہریلا دکھائی دے۔
اور ایک لاش کا بھی انتظام کر کے رکھئیے گا ۔ تا کہ ہمارے بچ کر روپوش ہونے کے بعد اسے ہماری لاش بنا کر پیش کیا جا سکے۔ پھر ہم بھی مزے سے آپ کے ساتھ تمام انڈو پاک چینلز کی خبریں سنیں گے پان کھائی کے۔۔ وہ بھی فائر والا نا۔۔۔
ڈن نا ؟؟؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D9%84-%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.117080/page-53