ہادیہ کا تعارف

عباس اعوان — مئی 12، 2015 5:43 صبح
آپ نے میری نقل کیوں کی ہے آپ نے آدھے تعارف میں میری نقل کی:timeout::beating:
اپنی نظر چیک کروائیں ذرا، میں نے آدھے تعارف میں آپ کی نقل نہیں کی
پورے تعارف میں آپ کی نقل کی ہے۔
:hot::hot:
:hot:
عباس اعوان — مئی 12، 2015 5:49 صبح
اتنا بڑا کہاں تھا اونٹ جتنا تھا یا ہاتھی جتنا تھا؟:p
کمپیوٹر سائنس ہی نظر آنا تھا کیوں کہ میری بھی یہی فیلڈ ہے
کچھ کچھ بین السطور بھی ہوا کرتا ہے۔
:tongueout:
اور پاگل کیوں کہا؟ اس میں کیا غلط بات ہے؟:angry:
اور کیا کہوں ؟
:drama:
نیرنگ خیال — مئی 12، 2015 6:47 صبح
بہت شکریہ۔مجھ سے کوئی علم حاصل نہیں ہوگا مجھے تو کچھ آتا ہی نہیں ۔عباس اعوان کی شاگردگی میں جاؤں گی تو شائید کچھ آ ہی جائے:p
"بائب" کیا ہوتا ہے؟
ہمیں آج کل ایسے ہی محفلین کی ضرورت ہے جن کو کچھ نہ آتا ہے۔ جن کو بہت کچھ آتا ہے ان سے ہم ویسے ہی خائف ہوئے بیٹھے ہیں۔۔۔۔ :p
یہ خائف، صائب، تائب اور نائب کا ہم قافیہ لفظ ہے۔
ہادیہ — مئی 12، 2015 8:47 صبح
بالکل بالکل ، کیوں نہیں :party2:
رسمِ شاگردی کے لیے 10 گز بوسکی (دو گھوڑا)، آدھ من موتی چُور لڈو دیسی گھی میں بنے ہوئے کے ساتھ حاضری دیں، نادان بچوں کے ساتھ سرپرست کا آنا ضروری ہے۔:thinking2:
اور یہ شائید نہیں، شائد ہوتا ہے۔
توبہ اللہ معاف کرے اتنا کچھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نادان کون ہے؟:eek: ۔میں تو اچھی بچی ہوں عقل مند:p
مجھے لگتا اردو سیکھ کرہی اس فورم میں آنا چایئے تھا:cry::cry::cry::p
ہادیہ — مئی 12، 2015 8:48 صبح
کچھ کچھ بین السطور بھی ہوا کرتا ہے۔
:tongueout:
بین السطور کیا ہوتا ہے؟
ہادیہ — مئی 12، 2015 8:52 صبح
سمجھ جو نہیں آ رہی تھی آپ کو۔
ہمارے سکول میں مولا بخش چلا کرتا تھا، مار نہیں پیار تو بعد میں انٹروڈیوس ہو اتھا۔
یہ الگ بات ہے کہ کبھی استاد سے مار نہیں کھائی، ہمیشہ تبھی ڈنڈے پڑے جب کسی شرارت پر پوری کلاس کو مار پڑتی تھی۔
پڑھائی میں ہم شروع سے ہی اچھے تھے الحمد للہ تعالیٰ۔
آپ کو سمجھانا ہی نہیں آتا :p
ہاں جی تو جو سلوک آپ کے ساتھ ہوتا تھا وہی اب معصوم بچوں پر کرنا چاہتے ہیں؟:eek:
مولا بخش لڑکوں کے لیے ہوتا ہے میں لڑکی ہوں ۔لڑکیوں کو کوئی نہیں مارتا اچھا۔آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے:p
ہادیہ — مئی 12، 2015 8:53 صبح
آپ کو میں ڈرامہ باز لگتی ہوں ؟:eek:
ہادیہ — مئی 12، 2015 8:54 صبح
مجھے فیس جو نہیں ملی اب تک !
:thinking:
ملے گی بھی نہیں بے فکر رہیں:tongue:
ہادیہ — مئی 12، 2015 8:55 صبح
کمپیوٹر سائنس میں بڑی ڈگری حاصل کر لینے کا مطلب یہ تو نہیں ہے نا کہ ہم صرف کمپیوٹر تک ہی محدود ہیں۔ :angry2:
اور بھی بہت کچھ آتا ہے ہمیں۔:nerd:
اچھا مگر اتنے لال پیلے ہونے کی کوئی ضرورت نہیں
اور کیا آتا ہے مثلا؟
ہادیہ — مئی 12، 2015 8:57 صبح
ہمیں آج کل ایسے ہی محفلین کی ضرورت ہے جن کو کچھ نہ آتا ہے۔ جن کو بہت کچھ آتا ہے ان سے ہم ویسے ہی خائف ہوئے بیٹھے ہیں۔۔۔۔ :p
یہ خائف، صائب، تائب اور نائب کا ہم قافیہ لفظ ہے۔
یہ آپ میرا مذاق تو نہیں اڑا رہے دوسرے لفظوں میں؟:eek:
ہادیہ — مئی 12، 2015 8:59 صبح
اپنی نظر چیک کروائیں ذرا، میں نے آدھے تعارف میں آپ کی نقل نہیں کی
پورے تعارف میں آپ کی نقل کی ہے۔
:hot::hot:
:hot:
ہاہ۔۔:eek:
جب ٹیچر ہی نقل مارتا ہو تو پھر اس کے شاگردوں کا کیا حال ہوگا:p
ہادیہ — مئی 12، 2015 9:01 صبح
محفل میں خوش آمدید۔
اگر اجازت نہ دی گئی تو بوری سلوانے کی دھمکی تو نہ دی جائے گی؟ :cautious::rolleyes::unsure::unsure::unsure:
بہت شکریہ
مگر "بوری سلوانے کی دھمکی تو نہ دی جائے گی " اس کا کیا مطلب ہے؟
arifkarim — مئی 12، 2015 9:06 صبح
عباس اعوان اور hadia بہت لڑائی ہو گئی! TimeouT!
ہادیہ — مئی 12، 2015 9:11 صبح
ہم نے تو لڑائی کی ہی نہیں:eek:
کون سی لڑائی؟ کہاں کی لڑائی؟ اور کیسی لڑائی؟:eek:
اور اگر آپ کو یہ لڑائی لگ رہی ہے تو آپ کو بتا دوں ٹائم دیکھ کر بالکل نہیں کی تھی کہ اب timeout آپ کہیں:p
عباس اعوان — مئی 12، 2015 10:05 صبح
توبہ اللہ معاف کرے اتنا کچھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور نہیں تو کیا، 10 کلو لڈو تو مرشد چکھنے چکھنے میں "لنگھا" جاتے ہیں۔5 کلو لڈو arifkarim کو ناروے بھیجنے ہیں، وہا ں نہیں ملتے۔ اور اب میں 5 کلو لڈو بھی اپنے لیے نہ رکھوں؟ یہاں ہانگ کانگ میں بھی نہیں ملتے۔ :idontknow2:
اور بوسکی تو سیدھا سیدھا مرشد کے "بکسے" میں جائے گی۔:arrogant:
نادان کون ہے؟:eek: ۔میں تو اچھی بچی ہوں عقل مند:p
اچھا!!!!؟ مجھے ہرگز نہیں معلوم تھا۔
آپ اچھی ہیں، بچی ہیں یا پھر عقل مند ؟ :thinking:
مجھے لگتا اردو سیکھ کرہی اس فورم میں آنا چایئے تھا:cry::cry::cry::p
اہلِ زبان کو بھلا کیا ضرورت سیکھنے کی ؟
بس اِملا پر دھیان دیں تھوڑا۔ یہاں پر بہت اچھی اردو بولنے اور لکھنے والے موجود ہیں۔
:chill:
arifkarim — مئی 12، 2015 10:07 صبح
بس اِملا پر دھیان دیں تھوڑا۔ یہاں پر بہت اچھی اردو بولنے اور لکھنے والے موجود ہیں۔
میری طرح؟ :)
عباس اعوان — مئی 12، 2015 10:09 صبح
بین السطور کیا ہوتا ہے؟
سطور، سطر کی جمع ہے۔ بین غالباً عربی زبان سے اردو میں آیا ہے، جس کا مطلب ہے"درمیان"۔ بین السطور کا مطلب ہوا سطروں کے درمیان۔
عباس اعوان — مئی 12، 2015 10:17 صبح
آپ کو سمجھانا ہی نہیں آتا :p
آتا ہے بہت اچھی طرح، آپ نے شاگردی ہی نہیں اختیار کی ابھی تک۔
:sigh:
ہاں جی تو جو سلوک آپ کے ساتھ ہوتا تھا وہی اب معصوم بچوں پر کرنا چاہتے ہیں؟:eek:
جی ہاں، جیسے ہم سکول اور پھر یونیورسٹی میں پوزیشنز لیتے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ بھی اسی طرح نمایاں پوزیشنز لیں۔
:thumbsup:
معصوم کون ہے، اور بچہ کون ہے یہاں پر ؟؟؟
:eyerolling:
مولا بخش لڑکوں کے لیے ہوتا ہے میں لڑکی ہوں ۔لڑکیوں کو کوئی نہیں مارتا اچھا۔آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے:p
پتا نہیں آپ کو کیسی استانیاں ملی ہیں۔:idontknow2:
واقعی لڑکیوں کو کوئی نہیں مارتا، کیوں کہ آزادی نہیں ہے یہاں (ہانگ کانگ) میں۔ کیا خیال ہے اس بارے میں arifkarim صاحب آپ کا ؟ وہاں پر بھی پُلس منگوا لی جاتی ہے ؟
لگتا ہے آپ بھی مار نہیں پیار والے مقولے پر یقین رکھتی ہیں۔:idontknow2:
عباس اعوان — مئی 12، 2015 10:20 صبح
آپ کو میں ڈرامہ باز لگتی ہوں ؟:eek:
پاگل نہیں ہیں، ڈرامہ با ز بھی نہیں، تو کیا ہیں پھر آپ ؟
:idontknow2:
وہ جیسے پنجابی میں کہتے ہوتے ہیں، پاگل ایں یا جان بُجھ کے کرن دَئی ایں !!!!؟
:beating:
عباس اعوان — مئی 12، 2015 10:21 صبح
ملے گی بھی نہیں بے فکر رہیں:tongue:
فِر کیہہ فیدہ ؟
:baringteeth:
اور زبان اندر کر لیں۔
:worried:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D8%A7%D8%AF%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.81819/page-7