ہوئےیوںکچھ اس واردطرح

زینب — مارچ 16، 2008 1:10 شام
اچھا تو اور بھی صفات ہیں؟ میں تو سمجھا تھا کہ ایک بھی زیادہ ہے۔
اور وہ کون کون سی صفات ہیں جن پر ڈانٹ پڑتی ہوتی ہے؟

پہا جی ڈانٹ کی بات نا کیا کریں نا بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی اوقات یاد اجاتی ہے سمجھا کریں نا:grin::chill:
یونس رضا — مارچ 16، 2008 1:41 شام
نہیں زینب اکثر لوگ کم پڑھ کر بھی اس بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں اب مثال نہ پوچھ لینا;:grin:لیکن اس کا تسلی بخش جواب ڈاکٹر صاحب ہی دینگے ;)

ہم کیا جواب دیں بھئی ؟
ہم تو خود لا جواب ہو رہے ہیں !
زینب — مارچ 16، 2008 1:44 شام
آپ میرے سوال کا جواب دیں جو میں نے کیا پچھلے صفحے پے۔۔۔۔باقی کام ہم خود کر لیں گے
یونس رضا — مارچ 16، 2008 1:45 شام
آپ میرے سوال کا جواب دیں جو میں نے کیا پچھلے صفحے پے۔۔۔۔باقی کام ہم خود کر لیں گے

یہ سوال مجھ سے کیا ہے ؟
حسن علوی — مارچ 16، 2008 1:46 شام
ہم کیا جواب دیں بھئی ؟
ہم تو خود لا جواب ہو رہے ہیں !

لگتا ھے اپنا تعارف کرواتے کرواتے یونس بھائی سوال و جواب کے کٹہرے میں آن پہنچے ہیں:)
زینب — مارچ 16، 2008 1:49 شام
ڈاکٹر صاحب ایک بات تو بتایئں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ جو لوگ زیادہ پڑھ جاتے ہیں مطلب ضرورت سے زیادہ۔ان کے اوپر والے پورشن اپنی جگہ سے کھسک کیوں جاتے ہیں بھلا۔۔۔۔۔۔۔:grin:وہ میں نے زیادہ پڑھا نہیں نا اس لیے مجھے نہیں پتا۔ آپ تو۔۔۔۔۔۔:grin:

جی لگتا ہے یہ سوال اپ سے ہی تھا:grin:
یونس رضا — مارچ 16، 2008 1:54 شام
جی لگتا ہے یہ سوال اپ سے ہی تھا:grin:

ہمیں ہماری والدہ "پڑھا لکھا جاہل " کا پہلے ہی لقب دے چکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے بلند ڈگری میرے خیال معں تو نہیں ہے
زینب — مارچ 16، 2008 1:58 شام
لیں میں نے اپ سے یہ نہیں کہا کہ اپنی امی کی دی ہوئی ڈگری دکھایئں۔۔میں نے اپ سے ایک سوال پوچھا اس کا جواب چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔
یونس رضا — مارچ 16، 2008 2:02 شام
لیں میں نے اپ سے یہ نہیں کہا کہ اپنی امی کی دی ہوئی ڈگری دکھایئں۔۔میں نے اپ سے ایک سوال پوچھا اس کا جواب چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاںدرست کہا ہے اپ نے ۔۔۔۔۔ اپر چیمبر خالی ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ صدیوں سے یہی ہوتا ایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسن علوی — مارچ 16، 2008 2:03 شام
یونس بھائی جواب دے ہی دیں زینب کے سوال کا ورنہ اس نانی اماں سے جان بچانا مشکل ھے:)
شمشاد — مارچ 16، 2008 4:10 شام
پہا جی ڈانٹ کی بات نا کیا کریں نا بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی اوقات یاد اجاتی ہے سمجھا کریں نا:grin::chill:

کراچی میں اکثر ڈاکٹروں کے کلینک کے باہر لکھا ہوتا ہے :
اوقات 9 سے 11 یا 6 سے 8
تو جب اتنے بڑے بڑے ڈاکٹروں کی دو دو گھنٹے کی اوقات ہے تو تم اپنے آپ کو کیوں کم سمجھتی ہو؟
زینب — مارچ 17، 2008 3:47 صبح
یونس بھائی جواب دے ہی دیں زینب کے سوال کا ورنہ اس نانی اماں سے جان بچانا مشکل ھے:)

ارے حسن اپ بھی شمشاد بھائی کے نقش قدم پے چل نکلے ایک وہ کم تھے مئجھے نانی اماں کہنے ولاے جو اپ بھی:rolleyes:
زینب — مارچ 17، 2008 3:51 صبح
کراچی میں اکثر ڈاکٹروں کے کلینک کے باہر لکھا ہوتا ہے :
اوقات 9 سے 11 یا 6 سے 8
تو جب اتنے بڑے بڑے ڈاکٹروں کی دو دو گھنٹے کی اوقات ہے تو تم اپنے آپ کو کیوں کم سمجھتی ہو؟

ہاہاہاہا پہا جی بات آپ نے بڑی زبردست کی مزہ آگیا۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
زینب — مارچ 17، 2008 3:57 صبح
ہاںدرست کہا ہے اپ نے ۔۔۔۔۔ اپر چیمبر خالی ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ صدیوں سے یہی ہوتا ایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جو صدیوں سے ہوتا آیا ہے وہ اب بھی ہو گا۔۔۔۔۔؟یہ کہاں لکھا ہے۔۔۔۔۔؟
ویسے یونس صاحب دنیا کی ساری "امیوں" کی اپنے بچوں‌کے لیے جاری کردہ ڈگریاں جعلی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔
مثال کے طور پر جہان کے نوسرباز گھر میں اپنی امی کی نظروں میں‌بہت شریف بچہ ہوتا ہے۔۔۔
نقل کر کے پاس ہونے والا امی کی نظروں‌میں‌بڑا لائق بچہ ہوتا ہے۔۔۔
لڑکیوں‌کے کالجز کے باہر اور بس سٹاپ پر وقت گزارنےو الا بھی اپنی امی کے خیال میں بہت سیدھا سادھا سا بچہ ہوتا ہے اب میری ہی مثال لیں میری امی کبھی مجھ سے خوش ہوں تو کہتی ہیں"میری سیانی دھی رانی" لو بھلا اب آپ اس بات کو سچ مانو گے کیا۔۔۔۔۔۔؟
امیاں‌ہوتی ہی بڑٰ سادی ہیں ۔۔۔اس لیے اپ امی کی بات رہنے دیں تو اچھا ہے۔۔۔۔۔۔۔:grin:
حسن علوی — مارچ 17، 2008 1:05 شام
ارے حسن آپ بھی شمشاد بھائی کے نقش قدم پے چل نکلے ایک وہ کم تھے مجھے نانی اماں کہنے والے جو آپ بھی:rolleyes:

سنا ھے کسی مضبوط دشمن کا سامنا ہو اور جنگ مشکل ہو تو اتحاد کر لینا چاہیئے:grin:
شمشاد بھائی کے زیر سایہ کافی اطمینان رھے گا;)
زونی — مارچ 17، 2008 3:04 شام
ارے یعنی میں بھی انہیں لوگوں میں شامل ہوں۔ارے نہیں زونی میں ٹھیک ٹھاک ہوں کہیں سے کھسکی ہوئی نہیں ہوں خیر سے برابر ہوں:grin:

ارے زینب اسی لئے تو کہا تھا مثال نہ پوچھنا :grin: آپکی تو تصدیق نہیں کر سکتی لیکن اپنے بارے میں تو مصدقہ طور پہ کہا جا سکتا ھے ;) اور یہ برابر کیسے ہوتے ہیں مثال دے کر بتانا:confused:;)
شمشاد — مارچ 17، 2008 3:14 شام
۔۔۔۔۔۔۔۔میری امی کبھی مجھ سے خوش ہوں تو کہتی ہیں"میری سیانی دھی رانی" لو بھلا اب آپ اس بات کو سچ مانو گے کیا۔۔۔۔۔۔؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:

مان لیتے ہیں سچ، وہ کیا ہے کہ امیاں کبھی کبھی اپنی اولاد کو خوش کرنے کے لیے تھوڑا بہت جھوٹ بھی تو بولتی ہیں۔
زونی — مارچ 17، 2008 3:18 شام
مان لیتے ہیں سچ، وہ کیا ہے کہ امیاں کبھی کبھی اپنی اولاد کو خوش کرنے کے لیے تھوڑا بہت جھوٹ بھی تو بولتی ہیں۔

شمشاد بھائی یہ کونسی امیاں ہوتی ہیں ، میری امی تو ہمیشہ ہر کسی کے سامنے سچ بول دیتی ہیں:(:confused:
شمشاد — مارچ 17، 2008 3:58 شام
اور وہ سچ ہوتا کیا ہے، ہمیں بھی تو بتائیں۔
یونس رضا — مارچ 17، 2008 8:06 شام
اور وہ سچ ہوتا کیا ہے، ہمیں بھی تو بتائیں۔

راز کی باتئں نہ پوچھا کریں خواتین سے ! ۔۔۔۔۔۔۔
عمر کبھی صحیح بتائی ہے کسی نے ؟ تو باقی بات کا تو اللہ ہی حا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فظ ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92%DB%8C%D9%88%DA%BA%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A7%D8%B3-%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D8%B7%D8%B1%D8%AD.10399/page-4