یونس صاحب اسلام وعلیکم
مجھے آپ کا تعارف پڑھنے کا بہت شوق تھا پورے بارہ صفحے پڑھنے کے بعد یہ شوق کافی حد تک ختم ہوگیا ہے کیونکہ آپ نے پہیلی بننے کی پوری کوشیش کی ہے

۔ ۔ ۔ ۔ انسان تعارف سے کیا جانے گا پھر؟؟؟
میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتی ہوں۔
کتاب کا ٹائٹل کچھ اور مضمون کچھ اور ہے۔
میں تو آپ کو اتنا بڑا ڈاااکٹر صاحب مان چکی تھی آپ کے الرجی والے دھاگے کے بعد کہ آپ سوچ نہیں سکتے (ٰامید ہے کہ آپ سوچ نہیں رہے ہوں گے ابھی دل ہی دل میں)
ابھی تک صرف یہ معلوم ہوا ہے کہ آپ ڈاکٹر ہیں ،ڈبلیو ایچ او میں ہیں اور اپ کی امی آپ کو پڑھا لکھا جاہل کہتی ہیں نیز قلم و کتاب سے شغف رکھتے ہیں مزید روشنی ضرور ڈالیے گا اپنے تعارف پر۔
شکریہ