انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

عرفان سعید — مئی 22، 2025 3:14 صبح
حیرت کی بات کہ یہ لڑی کبھی نظر سے گزری ہی نہیں۔
ابتدائی سوالات کے کچھ جواب دیکھے تو اس لڑی کو کڑی نگرانی میں لے آیا ہوں۔ :)
ذرا فراغت ملتی ہے تو تسلی سے دیکھتا ہوں۔
زیک — مئی 22، 2025 3:49 صبح
ہمارا سیالکوٹ کا چکر اکٹھا لگا اور وارث مل گئے تو میری آپ کی ملاقات بھی ہو سکتی ہے
وارث سے ملاقات تو اب کبھی نہ ہو سکے گی لیکن پنڈی ہی کا کچھ کرتے ہیں اب
یاز — مئی 22، 2025 4:47 صبح
وارث سے ملاقات تو اب کبھی نہ ہو سکے گی لیکن پنڈی ہی کا کچھ کرتے ہیں اب
یعنی میں بھی وصیت لکھ رکھوں؟
یا بیمہ پالیسی ہی لے چھوڑوں!!
یاز — مئی 22، 2025 4:53 صبح
یعنی میں بھی وصیت لکھ رکھوں؟
یا بیمہ پالیسی ہی لے چھوڑوں!!
ویسے یہ بلیک کامیڈی بھی بڑی ستمگر چیز ہے۔ بیک وقت ہنساتی بھی ہے اور لہو کے آنسو رلاتی بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ وارث بھائی کے درجات بلند کرے، اور ان کی فیملی کے ساتھ ساتھ احبابِ محفل کو بھی ان کی کمی کا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین
جیسے مستنصر نے احمد داؤد کی بابت کہا تھا کہ۔۔۔ اگر کوئی ایک شخص سارے شہر کو ویران کر جانے پہ قادر تھا تو وہ احمد داؤد تھا۔
اسی طور پہ ہم وارث بھائی اور اردو محفل کو ویران و لاوارث کر جانے کے بارے میں کہہ سکتے ہیں۔
لوگ بعد میں در در کی خاک چھانیں گے
ہم جیسوں کے نعم البدل نہیں ہوتے
زیک — مئی 22، 2025 12:08 شام
یعنی میں بھی وصیت لکھ رکھوں؟
یا بیمہ پالیسی ہی لے چھوڑوں!!
وارث اور میں اکٹھے ہی چلے تھے عدم کی جانب۔ فرق صرف اتنا کہ مجھے واپس بھیج دیا گیا۔
وصیت 20 سال سے لکھ رکھی ہے۔ جب مارٹگیج تھی تو بیمہ پالیسی بھی لے رکھی تھی۔
عرفان سعید — مئی 22، 2025 7:03 شام
آوارہ فکری، آوارہ فقری اور آوارہ مزاجی
اتنی آوارگی!
یہ عادت کس عمر سے اپنائی؟
عرفان سعید — مئی 22، 2025 7:08 شام
زیادہ تر تو اصل نام سے ہی پکارتے رہے ہیں۔ بہت ہی بچپن میں "کاکا" کہتے تھے۔ کالج یونیورسٹی کے زمانے میں کچھ دوستوں میں "شاہ جی" کے نام سے بھی پکارا جاتا رہا۔ جس کی کوئی خاص وجہ نہ تھی، سوائے اس کے کہ ایک ڈرامے میں شاہ جی نام کا کردار ادا کیا تھا۔
شاہ جی کاکا یاز صاحب، اب اصل نام بھی بتائیں۔
یاز — مئی 22، 2025 7:08 شام
اتنی آوارگی!
یہ عادت کس عمر سے اپنائی؟
جی جی اتنی ہی!!
کسی سے نہیں اپنائی، خود سے ہی۔۔۔
یاز — مئی 22، 2025 7:11 شام
شاہ جی کاکا یاز صاحب، اب اصل نام بھی بتائیں۔
ہم، روحِ "صفر", ناموں، نہ پہچان
وغیرہ (است).
عرفان سعید — مئی 22، 2025 7:14 شام
عام زندگی میں نسبتاً کم بولتا ہوں شاید
حاظر جوابی تو کمال پائی ہے- اس وصف کے باوصف کم گوئی؟
زیک — مئی 22، 2025 7:15 شام
اتنی آوارگی!
یہ عادت کس عمر سے اپنائی؟
آوارگی اپنائی نہیں جا سکتی یہ آپ میں ہوتی ہے یا نہیں ہوتی
عرفان سعید — مئی 22، 2025 7:17 شام
یہ عادت کس عمر سے اپنائی؟

کسی سے نہیں اپنائی، خود سے ہی۔۔۔
عمر سے میری مراد ایج تھی
:)
یاز — مئی 22، 2025 7:17 شام
حاظر جوابی تو کمال پائی ہے- اس وصف کے باوصف کم گوئی؟
پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے
رکتی ہے میری طبع تو ہوتی ہے رواں اور
وغیرہ شاید
یاز — مئی 22، 2025 7:20 شام
عمر سے میری مراد ایج تھی
:)
اوہ اچھا،، ہم اسد عمر یا عائشہ عمر نما کچھ سمجھ بیٹھے ۔
جیسا کہ زیک صاحب نے فرمایا ، طبیعت میں تو پہلے سے ہی ہوتی ہے، بس اس کو باہر لانے کا مناسب موقع ملنا چاہئے۔ تو وہ موقع کالج لائف کے بعد ہی مل پاتا ہے، جب بندہ "لُور لُور" پھرنے میں کچھ خودکفیل سا ہو جاتا ہے۔
عرفان سعید — مئی 22، 2025 7:22 شام
آوارگی اپنائی نہیں جا سکتی یہ آپ میں ہوتی ہے یا نہیں ہوتی
میں ذرا تصدیق کر رہا تھا کہ یاز کہیں بڑھک تو نہیں مار رہے تھے!
یاز — مئی 22، 2025 7:25 شام
میں ذرا تصدیق کر رہا تھا کہ یاز کہیں بھڑک تو نہیں مار رہے تھے!
بھڑک اٹھنا
بڑھک مارنا
عرفان سعید — مئی 22، 2025 7:30 شام
بھڑک اٹھنا
بڑھک مارنا
آپ مجھے بھڑکانا چاہ رہے ہیں!
:)
ظفری — مئی 22، 2025 7:32 شام
یہ دھاگہ ہماری اردو محفل سے جلاوطنی کے دوران کھولا گیا تھا۔ سو اب دیکھا ۔ :D
مریم افتخار — مئی 22، 2025 7:32 شام
آپ مجھے بھڑکانا چاہ رہے ہیں!
:)
مگر حاضری کے بعد ! :D
یاز — مئی 22، 2025 7:32 شام
آپ مجھے بھڑکانا چاہ رہے ہیں!
:)
غنیمت کہ آپ نے پھڑکانا نہیں لکھ دیا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-10