انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

یاز — مئی 23، 2025 11:23 صبح
شکرگزار اور بہت معلوماتی کی ریٹنگز جب تک نہیں آتیں تب تک معلوماتی سے اگلی والی ریٹنگ سے کام چلا لیں۔
کرتے ہیں کچھ۔
مریم افتخار — مئی 23، 2025 11:24 صبح
دو ماہ تک ہو پاوے گا؟
یاز — مئی 23، 2025 11:26 صبح
دو ماہ تک ہو پاوے گا؟
بس عبداللہ صاحب کے جوابات آنے کے فوری بعد۔
زیک — مئی 23، 2025 12:18 شام
سیپیئنز از نوول ہریری
میں اپنی تعریف واپس لیتا ہوں 🤪
مریم افتخار — مئی 23، 2025 12:23 شام
میں اپنی تعریف واپس لیتا ہوں 🤪
لے ہی لیں اپنی نا کردہ تعریف واپس! ویسے تھی کدھر؟
یاز — مئی 23، 2025 12:28 شام
میں اپنی تعریف واپس لیتا ہوں 🤪
فورم کو یہ کریڈٹ تو جاتا ہے کہ کمان سے نکلے تیر وغیرہ کو واپس لانے کی قدرت دیتا ہے۔
زیک — مئی 23، 2025 12:55 شام
اور اگر جان کی امان وغیرہ پاؤں تو سب سے مشکل صورتحال جاپانی ریستوران میں تھی۔

جیسا کہ چینی سنچوان اور سربیین کھانے آپ کومصالہاتی قرابت داری کی وجہ سے بھائے ، تو جاپانی ریستوران میں کھانا ایسا ہی ہے جیسے کسی کافر کو جبرا کلمہ پڑھوانا۔

یا پھر کسی موسیقی کے شوقین کو چاہت فتح علی سنوانا اور وہ بھی جبراََ
جاپان ابھی تک جانا نہیں ہو سکا لیکن امریکا میں کافی جاپانی کھانے کھائے ہیں اور خوب پسند بھی آئے۔ اس میں شک نہیں کہ دیسی پکوان سے بہت مختلف ہیں لیکن یہی ان کی خوبی ہے
عرفان سعید — مئی 23، 2025 7:03 شام
پیشہ ورانہ طور پہ تو نہیں، لیکن ویسے شوقیہ لیکچر جھاڑنے یا پڑھنے پڑھانے کا موقع کافی بار ملا۔
شوقیہ ملا تو لازما پرلطف تجربہ رہا ہو گا۔ کوئی ایسا لیکچر جسے دے کر بہت زیادہ طمانیت کا احساس ہوا ہو اور ابھی تک ذہن پر نقش ہو۔؟
عرفان سعید — مئی 23، 2025 7:07 شام
یہ آپ کے انٹرویو والی لڑی ہے مگر پھر بھی بتاتی چلوں کہ میں اپنے گھر سے ٹیلر کی طرف جانے کے لیے نکلتی ہوں تو اپنے ہی گیٹ سے بائیں مڑ جاتی ہوں اور پیچھے سے آواز آتی ہے کہ دائیں مڑنا تھا!
مزید یہ بھی بتاتی چلوں کہ میں نے گھر والوں کو کہہ رکھا ہے کہ مجھے دنیا میں سب سے زیادہ راستے برمنگھم کے آتے ہیں کیونکہ وہاں میں نے خود جانا ہوتا تھا اور گم جانے پر بیک اپ نہ ہونے کی فکر بھی ہوتی تھی۔اور گھر والے کہتے ہیں کہ تہانوں اوتھے ای چھڈ آئیے وغیرہ؟کیونکہ مجھے اپنے ہوم ٹاون کے راستے بھی نہیں آتے جہاں عمریں گزار دیں ۔
اس پر تو خصوصی داد بلکہ خصوصٰی ایوارڈ بھی بنتا ہے کہ انگلینڈ میں جگہ جگہ پھر کر واپس محفل تک پہنچ گئی ہیں!
زیک — مئی 23، 2025 7:08 شام
میں اپنے گھر سے ٹیلر کی طرف جانے کے لیے نکلتی ہوں تو اپنے ہی گیٹ سے بائیں مڑ جاتی ہوں اور پیچھے سے آواز آتی ہے کہ دائیں مڑنا تھا!
ٹیلر کی بجائے درزی کی طرف کبھی جانے کی کوشش کی؟
مریم افتخار — مئی 23، 2025 7:09 شام
اس پر تو خصوصی داد بلکہ خصوصٰی ایوارڈ بھی بنتا ہے کہ انگلینڈ میں جگہ جگہ پھر کر واپس محفل تک پہنچ گئی ہیں!
بقول مریم:
میرا پتہ وہی تھا، میرا وہی مکاں تھا
مریم افتخار — مئی 23، 2025 7:10 شام
ٹیلر کی بجائے درزی کی طرف کبھی جانے کی کوشش کی؟
جب سے سنا ہے جوڑے آسمانوں پہ نہیں، درزی کی دکانوں پہ بنتے ہیں تب سے ٹیلر پریفر کر رہی ہوں!
زیک — مئی 23، 2025 7:11 شام
یہ آپ کے انٹرویو والی لڑی ہے مگر پھر بھی بتاتی چلوں کہ میں اپنے گھر سے ٹیلر کی طرف جانے کے لیے نکلتی ہوں تو اپنے ہی گیٹ سے بائیں مڑ جاتی ہوں اور پیچھے سے آواز آتی ہے کہ دائیں مڑنا تھا!
مزید یہ بھی بتاتی چلوں کہ میں نے گھر والوں کو کہہ رکھا ہے کہ مجھے دنیا میں سب سے زیادہ راستے برمنگھم کے آتے ہیں کیونکہ وہاں میں نے خود جانا ہوتا تھا اور گم جانے پر بیک اپ نہ ہونے کی فکر بھی ہوتی تھی۔اور گھر والے کہتے ہیں کہ تہانوں اوتھے ای چھڈ آئیے وغیرہ؟کیونکہ مجھے اپنے ہوم ٹاون کے راستے بھی نہیں آتے جہاں عمریں گزار دیں ۔
بوڑھے والدین کا مذاق نہیں کرنا چاہیئے لیکن میرے والد کا رستہ بتانے کا طریقہ کچھ ہوں ہے:
ابو: گھر کے گیٹ سے نکلو تو دائیں نہ مڑنا بلکہ بائیں ہو لینا
میں: دائیں طرف دیوار ہے اور گلی بند ہے
عرفان سعید — مئی 23، 2025 7:11 شام
جب سے سنا ہے جوڑے آسمانوں پہ نہیں، درزی کی دکانوں پہ بنتے ہیں تب سے ٹیلر پریفر کر رہی ہوں!
اس ٹیلر کا ایڈرس؟
زیک — مئی 23، 2025 7:12 شام
دو ماہ تک ہو پاوے گا؟
یہ دو ماہ کا کیا چکر ہے؟ بند ہونے کی کوئی حتمی تاریخ میری نظر سے نہیں گزری
یاز — مئی 23، 2025 7:37 شام
شوقیہ ملا تو لازما پرلطف تجربہ رہا ہو گا۔ کوئی ایسا لیکچر جسے دے کر بہت زیادہ طمانیت کا احساس ہوا ہو اور ابھی تک ذہن پر نقش ہو۔؟
ایسے تو بہت مواقع ملے۔ تعلیمی بھی اور موٹیویشنل ٹائپ اناپ شناپ کے بھی۔
یاز — مئی 23، 2025 7:39 شام
اس پر تو خصوصی داد بلکہ خصوصٰی ایوارڈ بھی بنتا ہے کہ انگلینڈ میں جگہ جگہ پھر کر واپس محفل تک پہنچ گئی ہیں!
جی جی.
اس پہ سفرنامہ بنتا ہے بعنوان "چیچہ وطنی سے جلاوطنی تک"
یاز — مئی 23، 2025 7:41 شام
کیوں جی؟
جوڑوں کے درد کا علاج کرانا ہے کیا؟
مریم افتخار — مئی 23، 2025 8:02 شام
جی جی.
اس پہ سفرنامہ بنتا ہے بعنوان "چیچہ وطنی سے جلاوطنی تک"
آپ سب لوگ جہاں جہاں بھی بیٹھے ہیں، تمہیں چیچہ وطنی کی ہوائیں سلام کہتی ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔(یہاں انڈا فرائے کرنے کے لیے بالکنی بھی نہیں چاہئیے لاہور کی طرح، مرغیاں فرائے انڈوں سے ہی نواز رہی ہیں)
مریم افتخار — مئی 23، 2025 8:03 شام
کیوں جی؟
جوڑوں کے درد کا علاج کرانا ہے کیا؟
کوئی نیا ٹانکہ نہ فٹ کرا لیں کہیں۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-18