انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

مریم افتخار — مئی 26، 2025 8:28 شام
شکر ہے ظفر اِن زار و قطار نہیں کہہ دیا
دلوں کا حال تو مالک جانتا ہے!
یاز — مئی 26، 2025 8:32 شام
تو اب اگر ہم فارسی پر کام کرنا شروع کریں تو زوال میں کمی کی کوئی صورت نکل سکتی ہے؟ کیا آپ اسی لیے ایسی کوششیں کرتے نظر آتے ہیں؟
اب کچھ نہیں ہو سکتا اس ضمن میں۔ ایک زبان دو تین نسلوں تک چل جائے تو پھر وہی آگے چلتی ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے/تھا کہ سیکنڈری لینگویج کے طور پہ فارسی پڑھائی جاتی۔ تاہم اس ضمن میں ہمارا قبلہ عربی کی جانب مڑ گیا ہے (جس سے ہمیں اختلاف ہے کہ تہذیبی طور پہ ہم فارسی سے زیادہ قریب ہیں).
نیز فارسی کے ضمن میں ہماری کوشش کچھ خاص نہیں ہے، سوائے اپنے شوق کے۔
یاز — مئی 26، 2025 8:34 شام
اس کا مطلب i dontknow ہوتا ہے نا؟
یعنی مجھےظفران زار ترکیب کی سمجھ نیست۔۔
زغفرانِ زار کے ضمن میں پوسٹا۔۔۔ یعنی گھر میں قہقہے وغیرہ است۔
یاز — مئی 26، 2025 8:36 شام
علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن چھوڑ کے جوزف جوانا وغیرہ۔۔۔اس کی کیا وجہ؟
وہ ذرا تگڑے مسٹنڈے وغیرہ تھے، شاید اس لئے۔
یاز — مئی 26، 2025 8:38 شام
مزید ان بہت سے ملکوں میں سے کچھ دیکھ ہوا؟ اور کون سے ملک بکٹ لسٹ میں ہیں؟
بس کچھ مزید گزارا وغیرہ ہوا گزشتہ چند سالوں میں
ترکی، اٹلی، سپین، سربیا۔۔ ساتھ میں ویٹی کن بھی شامل کر لیں کہ وہ بھی الگ ملک ہے۔
بکٹ میں تو پوری دنیا ہی سمجھ لیں۔ تاہم ریئلسٹ ہو کے دیکھا جائے تو شاید ملائیشیا، آذربائجان اور مصر وغیرہ۔
ممکن ہوا تو خود ڈرائیو کر کے خنجراب سائیڈ سے چین جانے کا بھی دل تو بہت ہے۔
مریم افتخار — مئی 26، 2025 8:39 شام
وہ ذرا تگڑے مسٹنڈے وغیرہ تھے، شاید اس لئے۔
یعنی عقل بڑی یا بھینس وغیرہ!!!
مریم افتخار — مئی 26، 2025 8:40 شام
بس کچھ مزید گزارا وغیرہ ہوا گزشتہ چند سالوں میں
ترکی، اٹلی، سپین، سربیا۔۔ ساتھ میں ویٹی کن بھی شامل کر لیں کہ وہ بھی الگ ملک ہے۔
یعنی محفل سے وچھوڑا کام آیا۔ خوب است!!!
(اور یہ ساری لڑیاں کیا ہوئیں؟)
یاز — مئی 26، 2025 8:45 شام
جو ابھی نمائندہ تصویر ہے، کیا یہ کے-ٹو کی ہے؟ اگر کوئی اور چوٹی ہے تب بھی بتائیں کہ کیا یادیں اس سے جڑی ہیں۔ محفل کی رحلت سے پہلے اس کو بدلیں گے یا ایسےہی تابوت میں آخری کیل وغیرہ؟
میرے خیال سے یہ تصویر batura peak کی ہے۔
محفل کی رحلت کے موقعے پہ نیا جوڑا سلنے کو دیا ہے۔ آخری ایام میں ہو سکتا ہے کہ وہ اوڑھ لیں۔
مریم افتخار — مئی 26، 2025 8:47 شام
میرے خیال سے یہ تصویر batura peak کی ہے۔
محفل کی رحلت کے موقعے پہ نیا جوڑا سلنے کو دیا ہے۔ آخری ایام میں ہو سکتا ہے کہ وہ اوڑھ لیں۔
درزیوں سے بچ کے، کہیں آپ کا غلط ٹانکا فٹ نہ کر دیں۔
محمد عبدالرؤوف — مئی 26، 2025 8:51 شام
بس ڈرامے بازیاں ہیں جی۔ اینکر نے بھی ہتھ ہولا رکھا، ورنہ ایسی بڑھک کے جواب میں تھوڑا روس ٹیلر یا سہواگ وغیرہ کی بابت ایک آدھ سوال ٹپکا دیتا۔ فیر سپیڈ 155 توں 125 تے آ جانی سی۔
سواری لبے نہ لبے، سپیڈ اک سو نبے
یاز — مئی 26، 2025 8:59 شام
لیکن اب محفل خود ہی جا رہی ہے۔ ایک دو الفاظ میں بتائیں کیا تاثرات ہیں؟ کیا آپ اور فورمز پر بھی ہیں؟
اور کسی فورم پہ نہیں ہوں۔ ویسے اور کوئی اردو فورم اب بچا بھی ہے کیا؟
نیز یہ کہ تاثرات کیا ہونے ہیں۔ منطقی اقدام تو وہی لگتا ہے، جو انتظامیہ نے اٹھایا ہے۔
تاہم اس معاملے کا ایک اور پہلو بھی ہے۔ شاید اس میں کچھ سینئر (یعنی عمر میں) اراکین بھی کچھ رائے دے پائیں، کہ اردو محفل جیسا فورم اگر رہتا تو بہت سوں کے بڑھاپے کا سہارا بھی ہوتا۔ میں اکثر سوچتا ہوں کہ اب کے بعد والی نسل کو سوشل میڈیا اور آن لائن کنیکٹیوٹی کی وجہ سے ایک خاص عمر کے بعد ویسی تنہائی محسوس نہ ہو جیسی کچھ عرصہ پہلے تک تھی۔ لیکن ہر ایک سوشل میڈیا اس ضمن میں ویسا کارآمد نہ ہو پائے، جیسا محفل (یا اس جیسے کئی اور فورمز یا ایپس وغیرہ) ہو سکتا تھا۔
دوسرے الفاظ میں اردو محفل کی ضرورت اب باقی دنیا کو نہیں رہی تھی کہ اب یہاں (نیا) کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا۔ تاہم محفلین کی ایک مناسب تعداد کو اس کی ضرورت یا افادیت ضرور رہتی۔ خصوصاً اگر آج سے ایک دو دہائی بعد کا سوچیں تو (جب محفلین کی اکثریت عمر کی ایک خاص سٹیج کراس کر چکے ہوں گے۔
اتنا اناپ شناپ لکھ دیا ہے تو برادرم نبیل صاحب کو بھی ٹیگ کر ہی دوں کہ شاید دل میں اتر جائے بات، وغیرہ ۔
مریم افتخار — مئی 26، 2025 9:03 شام

صد فی صد متفق اور سینئیرز (عمر میں) کو ٹیگ کر دوں؟ 😅
یاز — مئی 26، 2025 9:12 شام
مزید کون کون سی آرٹ فلمیں اچھی لگیں؟
مزید بھی کچھ نام جو ذہن میں آ رہے ہیں، یہ رہے
ہندی فلموں میں مایا میم صاحب، زبیدہ، تمنا، زخم، واستو وغیرہ
انگلش فلموں میں میں حتمی نہیں کہہ سکتا کہ یہ آرٹ فلم کی کیٹگری میں آتی ہیں یا نہیں، خیر چند نام یہ رہے
Chocolat, The English Patient, Casablanca, Life of Pi
وغیرہ
محمد عبدالرؤوف — مئی 26، 2025 9:13 شام
صد فی صد متفق اور سینئیرز (عمر میں) کو ٹیگ کر دوں؟ 😅
مجھ جیسے جونیئرز (عمر میں) کو مت ٹیگیئے گا
مریم افتخار — مئی 26، 2025 9:16 شام
مجھ جیسے جونیئرز (عمر میں) کو مت ٹیگیئے گا
آپ تو سینئیرز کے ذکر پر ہی چھینکتے ہوئے آ گئے۔ اب کون آپ کو جونئیر سمجھے (عمر میں)؟
محمد عبدالرؤوف — مئی 26، 2025 9:17 شام
بس ڈرامے بازیاں ہیں جی۔ اینکر نے بھی ہتھ ہولا رکھا، ورنہ ایسی بڑھک کے جواب میں تھوڑا روس ٹیلر یا سہواگ وغیرہ کی بابت ایک آدھ سوال ٹپکا دیتا۔ فیر سپیڈ 155 توں 125 تے آ جانی سی۔
ویسے گیم میں اچھا برا وقت چلتا رہتا ہے لیکن شعیب کی رفتار نے اچھے اچھوں کا بھرکس نکالا ہوا ہے۔
یاز — مئی 26، 2025 9:17 شام
بہترین بات۔ کیا کہیں گے اپنے سے بعد آنے والوں کو کہ اسے ممکن بنانے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟
بس اتنا ہی کہ خود سے پڑھیں، سوچیں ۔ اپنا ذہن استعمال کریں چیزوں کو سمجھنے میں
محمد عبدالرؤوف — مئی 26، 2025 9:18 شام
آپ تو سینئیرز کے ذکر پر ہی چھینکتے ہوئے آ گئے۔ اب کون آپ کو جونئیر سمجھے (عمر میں)؟
ایمان سے ایک چھینک بھی نہیں آئی حالانکہ میں نے تنکے سے مدد لینے کی کوشش بھی کی۔
یاز — مئی 26، 2025 9:18 شام
آپ کی کون سی آپشن تھی؟
کوئی درمیانی سی آپشن بھی ہوتی، یعنی گرے ایریا وغیرہ
مریم افتخار — مئی 26، 2025 9:18 شام
ایمان سے ایک چھینک بھی نہیں آئی حالانکہ میں نے تنکے سے مدد لینے کی کوشش بھی کی۔
تو پھر کھانستے ہوئے آئے تھے؟ یعنی سینئیرز ہی نہیں، سابقون الاولون۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-22