انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

مریم افتخار — مئی 28، 2025 8:49 شام
علم کز تو ترا بنستاند
جهل از آن علم به بود صد بار
یاز — مئی 28، 2025 8:53 شام
حافظ صاحب نے دانشوری پہ بھی کچھ کہا تھا؟
علم کز تو ترا بنستاند
جهل از آن علم به بود صد بار
بات تو درست، پر context سمجھنے سے قاصر
مریم افتخار — مئی 28، 2025 8:54 شام
بات تو درست، پر context سمجھنے سے قاصر
آپ کے جواب سے دانشوری جھلک رہی تھی (جسے آپ کبھی کبھی ہوا لگواتے ہیں)۔
مریم افتخار — مئی 28، 2025 8:55 شام
پھر میں نے سوچا کہ اس انٹرویو کو کل تک کی بریک دینے کے لیے دانشوری پر ایک شعر ہو جائے۔
مریم افتخار — مئی 28، 2025 8:55 شام
مگر آپ یوں انجان بنے رہے جیسے یہاں مہمان کوئی اور ہے!!!
عبداللہ محمد — مئی 28، 2025 9:03 شام
استاد اک سوال سی: کدی لال حویلی گئے اوہ؟ 🐒🐒
مریم افتخار — مئی 28، 2025 9:04 شام
استاد اک سوال سی: کدی لال حویلی گئے اوہ؟ 🐒🐒
یہاں شیخ رشید کا محل تھا اور آپ ایوولوشن میں پڑ گئے۔۔
یاز — مئی 28، 2025 9:09 شام
چلیں اس پہ ایک شعر (جس کا اس سب سے کچھ تعلق نہ ہے).
خدا داند کہ حافظ را غرضِ چیست
و علمُ اللہُ حسبی من سوالی
(خدا جانتا ہے کہ حافظ کا مدعا کیا ہے، اور میرے مانگنے کی بجائے خدا کا جاننا میرے لئے کافی ہے)
یاز — مئی 28، 2025 9:12 شام
استاد اک سوال سی: کدی لال حویلی گئے اوہ؟ 🐒🐒
اندر تو نہیں۔ البتہ اس کے بالکل سامنے بیٹھ کے نہاری وغیرہ تو کافی دفعہ کھائی۔ نیز موتی بازار اور پرانا قلعہ سے شاپنگ وغیرہ بھی
مریم افتخار — مئی 28، 2025 9:12 شام
اندر تو نہیں۔ البتہ اس کے بالکل سامنے بیٹھ کے نہاری وغیرہ تو کافی دفعہ کھائی۔ نیز موتی بازار اور پرانا قلعہ سے شاپنگ وغیرہ بھی
یعنی ایں قصہ ہرن مینار است؟
مریم افتخار — مئی 28، 2025 9:14 شام
میرے گھر کے پاس تو جو مشہور جگہ تھی وہ میں نے (دسویں جماعت کے بعد )اتنی دیکھی جتنی دیکھی جا سکتی تھی!
یاز — مئی 28، 2025 9:19 شام
یعنی ایں قصہ ہرن مینار است؟
کہہ سکتے ہیں، لیکن لال حویلی کے اندر جانے کا کیا مطلوب و مقصود؟
عبداللہ محمد — مئی 28، 2025 9:30 شام
یہاں شیخ رشید کا محل تھا اور آپ ایوولوشن میں پڑ گئے۔۔

شیخ سے بہتر بھی بھلا اس تھیوری کو کوئی بتلا سکتا ہے۔
مریم افتخار — مئی 28، 2025 9:32 شام
شیخ سے بہتر بھی بھلا اس تھیوری کو کوئی بتلا سکتا ہے۔
معتقد ہوگئے، یا شیخ!
مریم افتخار — مئی 29، 2025 9:54 شام
آپ سے اگلا سوال:
حقیقت پسندی کیوں ضروری ہے؟ کیا دنیا کے بڑے موجد اور مفکر وغیرہ حقیقت پسند تھے؟ کیا حقیقت ایک لمٹ ڈرا نہیں کر دیتی جب کہ اکثر یہ حقیقت ہمارے لیے بنائی بھی پہلے لوگوں نے ہوتی ہے؟ مایوسی کا گہرا ہونا زیادہ دکھ دیتا ہے یا ایسے خواب نہ دیکھنا جو کبھی گہری مایوسی نہ لا سکیں؟
یہ بھی ایک اہم بات ہے، جس پہ مزید بات ہونی چاہئے ۔
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:03 شام
جواں عمری کا بھی عمر سے زیادہ تعلق نہیں ہوتا ویسے۔
یہ تو آپ کے انٹرویو کی بات ہے، ادھر کدھر! 😂
جواں عمری کا تعلق کس شے سے ہے؟ ہمیشہ ایڈوینچرس رہنا یا کچھ اور؟ آپ خود کواپنی عمر کے تناظر میں کیسے دیکھتے ہیں؟ اور مخاطب کو کس حد تک اس کی طبعی عمر کے حساب سے جانچتے اور ڈیل کرتے ہیں؟
ظفری — مئی 29، 2025 10:15 شام
مگر آپ یوں انجان بنے رہے جیسے یہاں مہمان کوئی اور ہے!!!
اگر میزبان کہتیں تو میں بھی آپ کے ساتھ ہوجاتا ۔ :D
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:16 شام
اگر میزبان کہتیں تو میں بھی آپ کے ساتھ ہوجاتا ۔ :D
اس لڑی میں یاز صاحب ہمارے مہمان ہیں!!!
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:18 شام
ہنسیں نہیں، بتائیں کیا خاطر تواضع کی جائے؟
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:19 شام
اس وقت ایگزیکٹ فلیور بتائیں جو دل چاہ رہا ہے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-28