انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:19 شام
تاکہ ہم اپلوڈ وغیرہ کر سکیں۔۔۔
یاز — مئی 29، 2025 10:19 شام
ہنسیں نہیں، بتائیں کیا خاطر تواضع کی جائے؟
مجبوراً پرمزاح وغیرہ
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:20 شام
مجبوراً پرمزاح وغیرہ
یعنی فارمل ہنسی ، ارے نہیں نہیں تکلف کی کوئی بات نہیں والی؟
ظفری — مئی 29، 2025 10:22 شام
اس لڑی میں یاز صاحب ہمارے مہمان ہیں!!!
اوہ اچھا ۔۔۔۔ میں سمجھا کچھ کھانے پینے کی بات ہو رہی ہے ۔ :D
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:23 شام
اوہ اچھا ۔۔۔۔ میں سمجھا کچھ کھانے پینے کی بات ہو رہی ہے ۔ :D
ہم سب میزبان ہیں یہاں اور یاز صاحب مہمان ہیں۔ بتائیں کیا کھلائیں ان کو امریکن سسٹم کے مطابق وغیرہ۔۔۔
(اور پہلے بات دانشوری کی تھی اور یہ جھینپے ہوئے مہمان کی طرح ادھر ادھر دیکھ رہے تھے)
یاز — مئی 29، 2025 10:26 شام
اوہ اچھا ۔۔۔۔ میں سمجھا کچھ کھانے پینے کی بات ہو رہی ہے ۔ :D
پینے کی تو بات تو نہ ہی کریں بھائی
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:28 شام
اس وقت ایگزیکٹ فلیور بتائیں جو دل چاہ رہا ہے!
پینے کی تو بات تو نہ ہی کریں بھائی
اچھا۔۔۔۔۔۔۔تو یہ بات ہے!!!
یاز — مئی 29، 2025 10:30 شام
اچھا۔۔۔۔۔۔۔تو یہ بات ہے!!!
اوہ اچھا!!! میں سمجھا تھا کہ شاید lays کے فلیورز کا پوچھ رہی ہیں۔
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:33 شام
اوہ اچھا!!! میں سمجھا تھا کہ شاید lays کے فلیورز کا پوچھ رہی ہیں۔
میں آپ سے دنیا کا وہ ذائقہ پوچھ رہی تھی جو آپ اس ٹائم crave کر رہے ہیں!!
ظفری — مئی 29، 2025 10:34 شام
ہم سب میزبان ہیں یہاں اور یاز صاحب مہمان ہیں۔ بتائیں کیا کھلائیں ان کو امریکن سسٹم کے مطابق وغیرہ۔۔۔
(اور پہلے بات دانشوری کی تھی اور یہ جھینپے ہوئے مہمان کی طرح ادھر ادھر دیکھ رہے تھے)
امریکن سسٹم کی بات کریں گی تو اس میں یاز صاحب کا ہی نقصان ہے کیونکہ یہ پینے کی بھی بات کررہے ہیں ۔ :idontknow:
یاز — مئی 29، 2025 10:35 شام
امریکن سسٹم کی بات کریں گی تو اس میں یاز صاحب کا ہی نقصان ہے کیونکہ یہ پینے کی بھی بات کررہے ہیں ۔ :idontknow:
وہ پلائیں تو کیا تماشہ ہو
وغیرہ
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:36 شام
وہ پلائیں تو کیا تماشہ ہو
وغیرہ
ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو
یاز — مئی 29، 2025 10:36 شام
میں آپ سے دنیا کا وہ ذائقہ پوچھ رہی تھی جو آپ اس ٹائم crave کر رہے ہیں!!
ہمیں یہ دنیا ہر رنگ اور ہر ذائقے میں بھاتی ہے۔
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:36 شام
کی مے سے ہزار بار توبہ
رہتی نہیں برقرار توبہ
وغیرہ وغیرہ (وغیرائے اضافت میرا ذاتی ہے!)
یاز — مئی 29، 2025 10:39 شام
کی مے سے ہزار بار توبہ
رہتی نہیں برقرار توبہ
وغیرہ وغیرہ (وغیرائے اضافت میرا ذاتی ہے!)
توبہ ہے جی توبہ ہے
مریم افتخار — مئی 29، 2025 10:41 شام
درست املاء کے لیے سپاس گزار ہیں۔
سیما علی — مئی 29، 2025 10:43 شام
اچھا۔۔۔۔۔۔۔تو یہ بات ہے!!!
یہ محفل ہے دل ❤️ والوں کی
مریم افتخار — مئی 30، 2025 5:11 صبح
ابھی دو سوالات جواب طلب ہیں تاہم کچھ مزید سوالات:
1) آپ زندگی کو کس نظر سے دیکھتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور اس میں خوشی اور غم کا آپس میں کیا کنکشن ہے؟
2) کیا آپ حساس ہیں؟ جب بہت زیادہ مخالفت کا سامنا ہوتا ہے تو آپ کا کوپنگ میکانزم کیا ہے؟
3) فیصلے کس طرح لیتے ہیں؟ دل و دماغ کا کسی اہم فیصلے یا روز مرہ کے فیصلوں میں کیا تناسب ہے؟
4) بچوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے یا بوڑھوں کے ساتھ؟ یا اپنے ہم عمروں کے ساتھ ہی انجوائے کرتے ہیں؟
5) آپ کس زبان میں سوچتے ہیں؟ اور ایسا کب سے شروع ہوا؟
6) پاکستان میں کون سے علاقہ جات ہیں جو ابھی تک نہیں دیکھے مگر دیکھنا چاہیں گے؟
7) ایک عرصے سے بلاگنگ کر رہے ہیں، کوئی یادگار واقعہ اگر ہوا ہے تو شئیر کریں۔ مزید یہ بتائیں کہ کبھی کتاب لکھنے کا سنجیدگی سے سوچا؟
8) بروقت فیصلہ کرنا درست فیصلہ کرنے سے بھی کیوں افضل ہے؟
9) کیا آپ کوکبھی کسی نے محسوس کروایا کہ آپ ضرورت سے کم میٹیرئیلسٹک وغیرہ ہیں؟
10) کچھ اپنے والدین سے اپنے رشتے کے بارے میں بھی بتائیے اور یہ بھی کہ آپ بہن بھائیوں میں بڑے ہیں، چھوٹے ہیں یا یہاں بھی گرے ایریا وغیرہ؟
یاز — مئی 30، 2025 8:12 صبح
آپ سے اگلا سوال: حقیقت پسندی کیوں ضروری ہے؟ کیا دنیا کے بڑے موجد اور مفکر وغیرہ حقیقت پسند تھے؟ کیا حقیقت ایک لمٹ ڈرا نہیں کر دیتی جب کہ اکثر یہ حقیقت ہمارے لیے بنائی بھی پہلے لوگوں نے ہوتی ہے؟ مایوسی کا گہرا ہونا زیادہ دکھ دیتا ہے یا ایسے خواب نہ دیکھنا جو کبھی گہری مایوسی نہ لا سکیں؟
اکثر حقیقت پسندی کا تقابل خواب و خیال سے کیا جاتا ہے، تاہم یہ سمجھنا ضروری ہے کہ خواب دیکھنے کے لئے بھی حقیقت پسندی ضروری ہے (نیند کے ساتھ ساتھ 😁)۔
ہمارے خیال سے اس میں توازن ضروری ہے کہ انسانی زندگی حقیقت اور خواب دونوں کو ساتھ لے کر چلے۔
مؤجد اور مفکر یقیناً خواب دیکھنے والے لوگ تھے، جو اپنے وقت سے کافی آگے کی سوچ یا خواب رکھتے تھے, تاہم بہت سے کیسز میں ان نظریات یا ایجادات کو عملی جامہ حقیقت پسندی کی بدولت ہی پہنایا جا سکا۔ دو چھوٹی چھوٹی مثالیں۔
کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ترقی کی بنیاد پہیے نے رکھی ۔ ہمارے خیال سے دنیا نے جتنی ترقی پہیے سے کی، اس سے بھی زیادہ بال بیرنگ کی ایجاد سے کی۔
اسی طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا آئیڈیا کافی پرانا تھا، لیکن اس کا اصل عملی ماڈل اسی وقت سامنے آ سکا، جب اس کے لئے مطلوبہ کمپیوٹنگ پاور ڈیزائن کر لی گئی۔
In other words, often reality follows your dreams.
یاز — مئی 30، 2025 9:58 صبح
جواں عمری کا تعلق کس شے سے ہے؟ ہمیشہ ایڈوینچرس رہنا یا کچھ اور؟ آپ خود کواپنی عمر کے تناظر میں کیسے دیکھتے ہیں؟ اور مخاطب کو کس حد تک اس کی طبعی عمر کے حساب سے جانچتے اور ڈیل کرتے ہیں؟
ذرا شاعرانہ انداز میں بات کی جائے تو ہمارے خیال میں عمر کا تعلق تو فقط خواب سے ہے۔ جب آنکھ سے خواب ختم ہو گئے تو سمجھیں کہ عمر کی نقدی بھی ختم۔
ایڈونچر کے amplitude اور nature میں کچھ تبدیلی آنا ایک لازم سی بات ہے۔ ویسے زیادہ ایڈونچرس کبھی بھی نہیں رہے۔
اور عمر کے تناظر میں خود کو اب ڈھلتے سورج کی مانند دیکھتے ہیں۔
اور کسی بھی شخص کی شخصیت کو جاننے کے لئے عمر ایک پیرامیٹر تو ہے، تاہم اہم ترین پیرامیٹر یہ بالکل بھی نہیں ہے۔ ہمارے خیال سے اصل میچورٹی مطالعے، سفر اور enlightenment وغیرہ سے آتی ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-29