ہمیں لگتا ہے کہ اس سوال کے جواب میں مشکل باتیں کرنا چاہییں، جو کہ ہمیں آتی نہیں۔ بس گزارہ سا جواب عرض ہے کہ
Life itself feels like a forced induction phenomenon
بقول شاعر
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئے، نہ اپنی خوشی چلے
خوشی اور غم زندگی کے بہت سے رنگوں میں سے دو رنگ ہیں۔ ان کے آپس میں کنکشن کی بابت کچھ کہہ نہیں سکتا۔ بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ ہر کسی کی اپنی ڈیفی نیشن یا اپنا کرائیٹیریا ہوتا ہے خوشی اور غم کی بابت۔
کبھی دو شعر پڑھنا ایسی خوشی دے جاتا ہے، جو لاکھوں پا کے بھی نہ ملے۔ وغیرہ وغیرہ