انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

یاز — مئی 30، 2025 10:11 شام
بروقت فیصلہ کرنا درست فیصلہ کرنے سے بھی کیوں افضل ہے؟
یہ ایک اہم trait ہے، اور ہماری تمنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں ہو۔
بروقت فیصلہ کرنا ایسے حالات میں تو انتہائی ضروری ہو جاتا ہے جب اس فیصلے سے یا اس کی ٹائمنگ سے دیگر لوگ متاثر ہو رہے ہوں۔ ایسے فیصلوں کی ڈومین کافی بڑی ہو سکتی ہے۔ شام کو کھانے میں کیا بنائیں سے لے کر دیگر بے شمار امور میں بروقت فیصلہ لینا خود کی اور اوروں کی زندگی کافی آسان کر دیتا ہے۔
یاز — مئی 30، 2025 10:13 شام
9) کیا آپ کوکبھی کسی نے محسوس کروایا کہ آپ ضرورت سے کم میٹیرئیلسٹک وغیرہ ہیں؟
میرا خیال ہے کہ سب سے زیادہ تو خود ہی یہ محسوس کیا۔ دوسروں نے بشمول قریبی فیملی نے بھی محسوس کیا (اور شکر ہے کہ اس کو مثبت ٹریٹ کے طور پہ ہی لیا)۔
یاز — مئی 30، 2025 10:16 شام
10) کچھ اپنے والدین سے اپنے رشتے کے بارے میں بھی بتائیے اور یہ بھی کہ آپ بہن بھائیوں میں بڑے ہیں، چھوٹے ہیں یا یہاں بھی گرے ایریا وغیرہ؟
والدین سے رشتہ بہترین ہے۔ والد صاحب سے بہت سی چیزیں سیکھیں، جن میں تحمل مزاجی، ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرنا، آپٹیمیزم اور تعلیم کو انتہائی زیادہ ترجیح دینا وغیرہ شامل ہے۔
میرے سے بڑا ایک بھائی ہے، اور چھوٹی تین بہنیں۔۔۔ پس گرے ایریا کا اپر زون کہہ لیں۔
عبداللہ محمد — مئی 30، 2025 10:21 شام
والدین سے رشتہ بہترین ہے۔ والد صاحب سے بہت سی چیزیں سیکھیں، جن میں تحمل مزاجی، ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرنا، آپٹیمیزم اور تعلیم کو انتہائی زیادہ ترجیح دینا وغیرہ شامل ہے۔
میرے سے بڑا ایک بھائی ہے، اور چھوٹی تین بہنیں۔۔۔ پس گرے ایریا کا اپر زون کہہ لیں۔

پائن طبیعت وغیرہ ٹھیک اے؟
یاز — مئی 30، 2025 10:21 شام
یعنی وہ گلیشئیر جو اس نام سے سنتے ہیں۔۔۔اچھا!!!
تو آپ کے پسندیدہ کوہ پیما بھی کوئی ہیں؟
نہیں، وہ گلیشیئر قراقرم کے دوسری جانب شمشال سائیڈ پہ ہے۔
کوہ پیمائی کو ہم انتہائی اوپر گریڈ کرتے ہیں کہ اس سے زیادہ چیلنجنگ ایڈونچر شاید ہی کوئی اور ہو۔
But at the same time, mountaineering is not my cup of tea
ہمیں تو بمشکل ایک دو کوہ پیماؤں کا نام پتا ہو گا۔
یاز — مئی 30، 2025 10:23 شام
باقی ہر شے میں چینی کی ڈوز نارمل ہے؟ واقعی؟
ایک میرے جیسے لوگ ہیں جو میٹھا کھاتے نہیں اور چائے پھیکی نہیں پیتے!!
جی جی، باقی نارمل ڈوز
مریم افتخار — مئی 30، 2025 10:24 شام
ہمیں تو بمشکل ایک دو کوہ پیماؤں کا نام پتا ہو گا۔
چلیں دو مجھے بھی پتہ ہیں انکو ایڈ کر کے چار کر لیں۔ علی سدپارہ، ساجد سد پارہ۔۔۔۔(یا آپ کے والے بھی یہی تھے؟)
مجھے ایک افق ارسلان کا بھی پتہ ہے جس کی موت کا بڑا دکھ ہوا تھا مگر یہ صرف bookish-talk وغیرہ ہے۔
مریم افتخار — مئی 30، 2025 10:25 شام
پائن طبیعت وغیرہ ٹھیک اے؟
یعنی یہاں تک پر اسراریت رہی؟
یاز — مئی 30، 2025 10:25 شام
پائن طبیعت وغیرہ ٹھیک اے؟
ہر گل نوں زیادہ سنجیدہ نہ لیا کرو جناب۔
مریم افتخار — مئی 30، 2025 10:27 شام
ہر گل نوں زیادہ سنجیدہ نہ لیا کرو جناب۔
انہوں نے کبھی سنجیدہ ہی تو نہ لیا۔۔۔۔۔
یاز — مئی 30، 2025 10:30 شام
پڑھ دیں پھر وہ دو شعر (موگیمبو خوش ہونا چاہوت ہے!!!)
اب ایک شعر بھی کافی دیر سے تنگ کر رہا ہے کہ بھائی ہمیں بھی پوسٹو، تو اس کی بھی سن لیجے
کشاکشِ غمِ پنہاں میں رات بیت گئی
سحر تک آج ستاروں سے بات چیت گئی
نہ چھوڑی اہلِ جفا نے تو کوئی طرزِ ستم
مگر نہ اہلِ جنوں سے وفا کی ریت گئی
یاز — مئی 30، 2025 10:31 شام
اب ایک شعر بھی کافی دیر سے تنگ کر رہا ہے کہ بھائی ہمیں بھی پوسٹو، تو اس کی بھی سن لیجے
کشاکشِ غمِ پنہاں میں رات بیت گئی
سحر تک آج ستاروں سے بات چیت گئی
نہ چھوڑی اہلِ جفا نے تو کوئی طرزِ ستم
مگر نہ اہلِ جنوں سے وفا کی ریت گئی
نوٹ: پہلے ایک دو مصرعے پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم کے حساب سے ہیں۔ نہ کہ جرمنی و یو کے وغیرہ
زیک — مئی 30، 2025 10:35 شام
مجھے ایک افق ارسلان کا بھی پتہ ہے
یہ کون ہے؟ میں تو صرف آلپ ارسلان کو جانتا ہوں
مریم افتخار — مئی 30، 2025 10:36 شام
اب ایک شعر بھی کافی دیر سے تنگ کر رہا ہے کہ بھائی ہمیں بھی پوسٹو، تو اس کی بھی سن لیجے
کشاکشِ غمِ پنہاں میں رات بیت گئی
سحر تک آج ستاروں سے بات چیت گئی
نہ چھوڑی اہلِ جفا نے تو کوئی طرزِ ستم
مگر نہ اہلِ جنوں سے وفا کی ریت گئی
واہ واہ واہ۔ مزا آگیا۔ خوب صورت انتخاب اور حسب موقع و ذائقہ وغیرہ۔۔۔
(ٹائم زون آپ اور میں طے کر ہی نہیں سکتے، ایہہ روحاں راحاں دیاں گلاں نیں اہل کراتشی جانیں۔۔۔)
یاز — مئی 30، 2025 10:36 شام
یہ کون ہے؟ میں تو صرف آلپ ارسلان کو جانتا ہوں
پھر تو آپ کو مینزی کرٹ بھی جانا چاہئیے ۔
زیک — مئی 30، 2025 10:37 شام
دس بارہ سال ہو گئے۔ ایک دفعہ کسی نے فرمایا کہ چینی صرف چائے کا ذائقہ خراب کرتی ہے اور اصل ذائقہ تو چینی کے بغیر ہے۔ بس تب سے چینی کے بغیر ہی چائے پی جاتی ہے۔
بہتری۔۔ چائے کے ذائقے میں واقعی بہتری محسوس ہوئی
کافی اور چائے چینی کے بغیر ہی مزہ دیتے ہیں
مریم افتخار — مئی 30، 2025 10:38 شام
یہ کون ہے؟ میں تو صرف آلپ ارسلان کو جانتا ہوں
بچپن میں ایک ناول پڑھا تھا "قراقرم کا تاج محل" اس میں کوہ پیما ہیرو تھا اور وہ آخر میں پہاڑوں پہ جا کے کبھی واپس نہیں آتا بلکہ کوچ وغیرہ کر جاتا ہے۔ (بچپن کا پہلا پہلا غم تھا اس لیے ابھی تازہ ہے) گیا بھی راکاپوشی پہ تھا آخری بار۔۔۔:cry2:
یاز — مئی 30، 2025 10:40 شام
کافی اور چائے چینی کے بغیر ہی مزہ دیتے ہیں
کافی سے آپ کی مراد یقیناً بلیک کافی ہے نا؟
مریم افتخار — مئی 30، 2025 10:40 شام
پھر تو آپ کو مینزی کرٹ بھی جانا چاہئیے ۔
جب کسی نئے جغرافیے کا ذکر ہو تو سرچ ایبل فارمٹ میں لکھنا چاہیے وغیرہ
زیک — مئی 30، 2025 10:44 شام
بچپن میں ایک ناول پڑھا تھا "قراقرم کا تاج محل" اس میں کوہ پیما ہیرو تھا اور وہ آخر میں پہاڑوں پہ جا کے کبھی واپس نہیں آتا بلکہ کوچ وغیرہ کر جاتا ہے۔ (بچپن کا پہلا پہلا غم تھا اس لیے ابھی تازہ ہے) گیا بھی راکاپوشی پہ تھا آخری بار۔۔۔:cry2:
افق مرد تھا؟؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-31