انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

مریم افتخار — مئی 31، 2025 9:00 شام
مریم کہاں ہیں؟؟؟؟؟؟
آپا کہاں ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بارہ بج گئے 🤫🤫🤫🤫🤫🤫
تیرہ بھی بج گئے!!!!!! (پاکستان میں)
یاز — مئی 31، 2025 9:01 شام
مینٹل النیس تو فزیکل النیس کی طرح زندگی کا حصہ ہے۔ ان سکنیس اینڈ ان ہیلتھ وغیرہ۔۔۔۔
لیکن بات تو یہ ہے کہ جن لوگوں کا رویہ اتنا برا ہوتا ہے کہ کسی کو ایسے افیکٹ کرے، کیا اصل میں ان کو مینٹل النیس نہیں؟ یعنی ری ایکشن پہ النیس اور اصلی ایکشن پہ کچھ نہیں؟
Ills of our rotten societal norms
یاز — مئی 31، 2025 9:02 شام
آپا کہاں ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تیرہ بھی بج گئے!!!!!! (پاکستان میں)
شاید ٹُک جا سوئیں
مریم افتخار — مئی 31، 2025 9:05 شام
سرہانے سیما کے آہستہ بولو
ابھی چائے کا کہہ کے سو گئی ہیں
صبح اٹھیں گی بھیجا فرائی کرنے
دہی کو دودھ میں تو ڈبو گئی ہیں
یاز — مئی 31، 2025 9:06 شام
نہیں ہے نا امید خوبانی اپنی مہد ویراں سے
ذرا گرافٹنگ سے یہ نمانی کئی بادا م لے آوے
images
یاز — مئی 31، 2025 9:08 شام
سرہانے سیما کے آہستہ بولو
ابھی چائے کا کہہ کے سو گئی ہیں
صبح اٹھیں گی بھیجا فرائی کرنے
دہی کو دودھ میں تو ڈبو گئی ہیں
رب کا شکر ادا کر بھائی
جس نے تمہاری چائے بنائی
مریم افتخار — مئی 31، 2025 9:08 شام
سرہانے سیما کے آہستہ بولو
ابھی چائے کا کہہ کے سو گئی ہیں
صبح اٹھیں گی بھیجا فرائی کرنے
دہی کو دودھ میں تو ڈبو گئی ہیں
شاعر کا اشارہ فرمنٹیشن اور دوسرے ار-ریورسیبل پراسیسز کی جانب ہے!
یاز — مئی 31، 2025 9:11 شام
شاعر کا اشارہ فرمنٹیشن اور دوسرے ار-ریورسیبل پراسیسز کی جانب ہے!
شاعر(ہ) کو پرو بایوٹک سے زیادہ شغف لگتا ہے۔
مریم افتخار — مئی 31، 2025 9:12 شام
رب کا شکر ادا کر بھائی
جس نے تمہاری چائے بنائی
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت چائے پہ بھر نہ آئے کیوں
پئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں
یاز — مئی 31، 2025 9:13 شام
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت چائے پہ بھر نہ آئے کیوں
پئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں
کیجئے چائے چائے کیوں، روئیے زار زار کیا
مریم افتخار — مئی 31، 2025 9:15 شام
کیجئے چائے چائے کیوں، روئیے زار زار کیا
آگیا تھا تیری دکان میں کہا
ایک ہی چائے تھی جہان میں کیا
عبداللہ محمد — مئی 31، 2025 9:17 شام
گئے تھے بنانے ہم بھی چائے
دیکھی بند گیس تو احساس ہوا
پروگرام تو وڑ چُکا۔۔
چائے زریون
یاز — مئی 31، 2025 9:20 شام
آگیا تھا تیری دکان میں کہا
ایک ہی چائے تھی جہان میں کیا
ہے خبر گرم ان کے آنے کی
آج ہی گھر میں چائے نہ ہوئی
یاز — مئی 31، 2025 9:20 شام
گئے تھے بنانے ہم بھی چائے
دیکھی بند گیس تو احساس ہوا
پروگرام تو وڑ چُکا۔۔
چائے زریون
سلنڈر کو جملے میں استعمال کریں۔
عبداللہ محمد — مئی 31، 2025 9:24 شام
سلنڈر کو جملے میں استعمال کریں۔

جانا گیس کا تو سنتے آئے ہیں ہم
بڑا جلدی سلنڈر ختم اس بار ہوا
یاز — مئی 31، 2025 9:26 شام
جانا گیس کا تو سنتے آئے ہیں ہم
بڑا جلدی سلنڈر ختم اس بار ہوا
ہے بھرنے کی چیز، اسے بار بار بھروا
مریم افتخار — مئی 31، 2025 9:28 شام
ختم ہوگیا سلنڈر مگر تم کو اس سے کیا
بن چائے کا ہوں سکندر مگر تم کو اس سے کیا
تم نے تو تھک کے ٹرے میں ٹی بیگ سجا لیے
خالی تھے بسکٹوں کے شاپر مگر تم کو اس سے کیا!
نوید احمَد — مئی 31، 2025 9:28 شام
جانا گیس کا تو سنتے آئے ہیں ہم
بڑا جلدی سلنڈر ختم اس بار ہوا
عشقیہ مووی یاد آ گئی!
عبداللہ محمد — مئی 31، 2025 9:28 شام
ہے بھرنے کی چیز، اسے بار بار بھروا

ہزگز تغامل نہ کرتا اک لمحہ بھی
خاک ہو گیا بٹوہ مہینے کے آخر تک
عبداللہ محمد — مئی 31، 2025 9:29 شام
عشقیہ مووی یاد آ گئی!
مووی یا ودیا جی؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-36