انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

مریم افتخار — جون 3، 2025 11:57 شام
ہم آپ کے شوقِ خواندگی کو (بھی) سراہتے ہیں۔
پچھلی کچھ مراسلت سے میری فارسی بہتر ہو رہی ہے یا آپ اپنی تراکیب میں اپنی آڈئینس کو مد نظر رکھنے لگ گئے ہیں؟؟؟
مریم افتخار — جون 3، 2025 11:58 شام
اب کیوں نہیں کہا کہ آخر دماغ بیٹری پر چلتا ہی کیوں۔
وہ اوساکا بیٹری کی مشہوری کی ڈیل ہو چکی ہے، انڈر دا ٹیبل ان کی۔
گُلِ یاسمیں — جون 3، 2025 11:58 شام
دماغ چلنے کا کہا ہی کب؟
سوال تو یہی تھا نا
یاز — جون 3، 2025 11:58 شام
پچھلی کچھ مراسلت سے میری فارسی بہتر ہو رہی ہے یا آپ اپنی تراکیب میں اپنی آڈئینس کو مد نظر رکھنے لگ گئے ہیں؟؟؟
دونوں باتیں
مریم افتخار — جون 3، 2025 11:59 شام
میرا تو مائنس میں ہے لیکن یہ ہمیشہ مجھ سے آگے ہوتے ہیں اس لیے میں نے گریس مارکس دیے اور نقطہ انجماد وغیرہ تک لے آئی۔
یاز — جون 3، 2025 11:59 شام
پھر سوال ہی غلط ہوا
مریم افتخار — جون 3، 2025 11:59 شام
دو شد، خوب است!
یاز — جون 4، 2025 12:00 صبح
جی جی است وغیرہ
گُلِ یاسمیں — جون 4، 2025 12:00 صبح
وہ اوساکا بیٹری کی مشہوری کی ڈیل ہو چکی ہے، انڈر دا ٹیبل ان کی۔
اسی لیے بے فکر ہیں
زیک — جون 4، 2025 12:01 صبح
یاز انٹرنیٹ پر پہلی بار کب آئے؟
مریم افتخار — جون 4، 2025 12:01 صبح
بیٹریاں صبح تک ریپلیس کر جانی ہیں کمپنی نے
گُلِ یاسمیں — جون 4، 2025 12:01 صبح
میرا تو مائنس میں ہے لیکن یہ ہمیشہ مجھ سے آگے ہوتے ہیں اس لیے میں نے گریس مارکس دیے اور نقطہ انجماد وغیرہ تک لے آئی۔
آہ۔۔ جب آپ جیسوں کا یہ حال ہے تو ہم کس گنتی میں آئیں گے۔
یاز — جون 4، 2025 12:03 صبح
یاز انٹرنیٹ پر پہلی بار کب آئے؟
اگر مراد انٹرنیٹ کا استعمال ہے تو 1999 سے
اگر سوشل میڈیا یا فورمز تو 2007 سے
مریم افتخار — جون 4، 2025 12:03 صبح
آہ۔۔ جب آپ جیسوں کا یہ حال ہے تو ہم کس گنتی میں آئیں گے۔
آپ صحیح گنتی میں آتے ہیں بہنا۔ ایہہ گلاں نئیں سوچی دیاں۔ ساڈا اپنا حساب خراب اے:
بقول شاعر
بیدل لباس زیست بڑا دیدہ زیب تھا
اور ہم نے اس لباس کو الٹا پہن لیا
اور بقول کافکا بھی:
"I was ashamed of myself when I realized that life was a costume party, and I attended with my real face."
زیک — جون 4، 2025 12:58 صبح
ربط فراہم کیا جائے

وہ کیفیت نامہ تھا نا تو اس کا ربط نہیں ہوتا۔یا مجھے نہیں مل رہا۔ اس لیے آپ کو ٹیگ کر دیا۔ آپ کو ملا نہیں ٹیگ ویسے؟ یہ لگایا بھی ویسے ڈھونڈ کے جنگ کی صورت حال میں تھا۔

جی، لنک تو نہیں ہوتا۔ تاریخ بتا دیں، اسی سے پہنچ جاؤں گا۔
یہ ربط؟
مریم افتخار — جون 4، 2025 1:02 صبح
یہ پروفائل لنک ہے نا، ڈائریکٹ اسی کیفیت نامے پر جانے کے لیے مراسلہ جات کہ طرح غالبا کوئی لنک نہ ہے۔
زیک — جون 4، 2025 1:05 صبح
یہ پروفائل لنک ہے نا، ڈائریکٹ اسی کیفیت نامے پر جانے کے لیے مراسلہ جات کہ طرح غالبا کوئی لنک نہ ہے۔
یہ آپ کے مئی ۹ کے کیفیت نامے پر جا رہا ہے
یاز — جون 4، 2025 7:53 صبح
پسندیدہ ترین اننگ۔ تینوں فارمیٹس میں۔
یہ سوال رہ گیا تھا۔
ٹی ٹونٹی کی تو زیادہ نہیں دیکھیں، تو حتمی بتانا مشکل ہے۔ تاہم یووراج سنگھ کی چھ چھکوں والی اور بریتھ ویٹ کی چار چھکوں والی مختصر اننگز۔ ان کے علاوہ بابر اور رضوان کی چند اننگز خصوصاً ایک وہ جس میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاید ڈبل سنچری کی شراکت تھی۔
ون ڈے:
عبدالرزاق سنچری بمقابلہ جنوبی افریقہ
سٹیو واہ بمقابلہ جنوبی افریقہ 1999 ورلڈ کپ
شاہد آفریدی بمقابلہ بنگلہ دیش 2013 یا 2014
ٹیسٹ میچز:
پریرا اور بین سٹوکس کی اننگز کا ذکر تو پہلے ہو چکا۔ مزید کچھ
نیتھن آسٹل 254 بمقابلہ انگلینڈ
فاف ڈو پلیسی المشہور ڈرا والی اننگز
لکشمن 281
سعید انور انڈیا کے خلاف 188 والی اننگز
اور بہت سی مزید بھی
مریم افتخار — جون 4، 2025 8:28 صبح
یہ آپ کے مئی ۹ کے کیفیت نامے پر جا رہا ہے
ہماری سائیڈ پہ تین کوششوں میں بھی نہیں گیا۔ سو، سٹیٹسٹیکل سگنیفیکینس وغیرہ۔۔۔
یاز — جون 4، 2025 8:53 صبح
ہماری سائیڈ پہ تین کوششوں میں بھی نہیں گیا۔ سو، سٹیٹسٹیکل سگنیفیکینس وغیرہ۔۔۔
یہاں آئی او ایس بازی لے گیا شاید

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-47