انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

اے خان — جون 6، 2025 10:38 صبح
ایک AI کے بغیر والی بھی بھیجیں بھائی۔ کسی نے حقیقی چائے کی چسکی لگانی ہوگی!!
photo.webp
مریم افتخار — جون 6، 2025 10:59 صبح
یہ ٹھیک ہے۔جزاک اللہ۔
اور اس کو کیا کمانڈ دی تھی کہ اضافی گڑ ساتھ بھی رکھ دیا ہے؟ 😅
اے خان — جون 6، 2025 11:03 صبح
یہ ٹھیک ہے۔جزاک اللہ۔
اور اس کو کیا کمانڈ دی تھی کہ اضافی گڑ ساتھ بھی رکھ دیا ہے؟ 😅
یہ تو گوگل سے کہا 'گڑ والی چائے اور تصاویر میں یہ پسند آئی
اے خان — جون 6، 2025 12:39 شام
یاز بھائی کہاں ہو ہم نے آپ کا انٹرویو لینا ہے
یاز — جون 6، 2025 1:37 شام
جب مُلک بھر سے لوگ عیدا لاضحٰی اپنوں میں ملانے کے لئے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے اپنے گھروں کو جا رہے آپ کس چکر میں گھر چھوڑ کر کاغان جا گھسے؟
نیز کیا یہ روٹین کا معاملہ ہے؟
قربانی بھی وہیں کریں گے یا گاؤں/محلے / رشتے داروں میں انتظام کیا ہوا؟
بھائی یہی تو موقع ہوتا ہے گھومنے پھرنے کا، کہ چھٹیوں کا بہترین استعمال یہی تو ہے۔ اوپر سے عید کی وجہ سے ایسی جگہوں پہ رش بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، جس کا اضافی فائدہ یہ بھی کہ رہائش وغیرہ ارزاں نرخ پہ دستیاب ہو جاتی ہے۔
روٹین کا تو نہیں، لیکن پہلے بھی کافی دفعہ ایسا کر چکے۔ ایک دفعہ تو عید کے روز دیوسائی میں تھے۔
رہی بات قربانی کی، تو قربانی کریں گے بھئی عید کے اگلے روز ۔
یاز — جون 6، 2025 1:45 شام
بچپن میں کیا دیکھتے تھے ٹی وی پہ اور تب کون کون سے چینلز موجود تھے؟
چینل تو بس پی ٹی وی ہی تھا۔
بہت بچپن میں تو سب کچھ ہی دیکھ لیتے تھے، چاہے سمجھ آئے یا نہ آئے۔ لیکن ایک خاص عمر کے بعد کتب اور ڈائجسٹ وغیرہ پڑھنے شروع کئے تو ڈرامے ہمیں بہت ہی بور لگنے لگے، اور پھر کبھی نہ دیکھے۔
یاز — جون 6، 2025 1:47 شام
چائے آگئی، ہاتھ سیکیے وغیرہ!
بہت نوازش۔
کشمیری چائے تو ہماری پسندیدہ ترین (رہی) ہے۔
یاز — جون 6، 2025 1:48 شام
میرے چہرے سے اندازہ لگائیں
اندازہ لگانا ہے یا تخمینہ لگانا ہے۔
(ویسے آپ سے بعید نہیں کہ تہمینہ ہی سمجھ لیں).
یاز — جون 6، 2025 1:49 شام
یہ علم کیسے سیکھا جاتا ہے
یہ تو ہمیں بھی نہیں علم۔
یاز — جون 6، 2025 1:52 شام
یاز بھائی کہاں ہو ہم نے آپ کا انٹرویو لینا ہے
ہم یہیں کہیں ہیں بھائی۔
اے خان — جون 6، 2025 2:12 شام
اندازہ لگانا ہے یا تخمینہ لگانا ہے۔
(ویسے آپ سے بعید نہیں کہ تہمینہ ہی سمجھ لیں).
ہیہیہیہی اندازہ لگا دیں لیکن سرگوشی میں بتانا
یاز — جون 6، 2025 2:15 شام
ہیہیہیہی اندازہ لگا دیں لیکن سرگوشی میں بتانا
ہممم
مریم افتخار — جون 6، 2025 5:04 شام
یاز بھائی کہاں ہو ہم نے آپ کا انٹرویو لینا ہے
عبداللہ بھائی بہت سارے سوالا ت لکھ دیں آپ اس لڑی میں۔ وہ اپنے وقت کے حساب سے جواب دے دیں گے۔ سوالات ادھار نہ کرنا بعد میں رات بیت جاتی ہے!! 😂
مریم افتخار — جون 6، 2025 5:05 شام
چینل تو بس پی ٹی وی ہی تھا۔
بہت بچپن میں تو سب کچھ ہی دیکھ لیتے تھے، چاہے سمجھ آئے یا نہ آئے۔ لیکن ایک خاص عمر کے بعد کتب اور ڈائجسٹ وغیرہ پڑھنے شروع کئے تو ڈرامے ہمیں بہت ہی بور لگنے لگے، اور پھر کبھی نہ دیکھے۔
یعنی اب بھی کبھی کوئی ایک آدھ بہت اچھا ڈرامہ بھی فولو نہیں کیا؟
پھر ٹی وی پہ نیوز اور سپورٹس وغیرہ کا دور چلتا ہے؟
مریم افتخار — جون 6، 2025 5:05 شام
بہت نوازش۔
کشمیری چائے تو ہماری پسندیدہ ترین (رہی) ہے۔
اب کیوں نہ رہی؟
مریم افتخار — جون 6، 2025 5:06 شام
ہم یہیں کہیں ہیں بھائی۔
روح بھٹکتی محسوس تو ہمیں بھی ہو رہی ہے!
مریم افتخار — جون 6، 2025 5:07 شام
ہیہیہیہی اندازہ لگا دیں لیکن سرگوشی میں بتانا
یعنی آپ کو پتہ ہے کہ جو یہ اندازہ لگائیں گے وہ علی الاعلان بتانے والا نہیں؟؟؟ (خود شناسی و کانفیڈینس کی سند عطا ہو)
یاز — جون 6، 2025 5:34 شام
یعنی آپ کو پتہ ہے کہ جو یہ اندازہ لگائیں گے وہ علی الاعلان بتانے والا نہیں؟؟؟ (خود شناسی و کانفیڈینس کی سند عطا ہو)
چنگا پھڑیا جے
مریم افتخار — جون 6، 2025 5:35 شام
شاپر کتھے وے
یاز — جون 6، 2025 5:35 شام
اب ہم بلیک کافی کی جانب مائل ہو چکے۔ چائے بس ایک آدھ کپ فی دن

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-51