مریم افتخار — جون 6، 2025 7:27 شام
اداسی نے بال بھی کھولے کیا؟
نہیں، دو پونیاں کی ہوئی ہیں!!!
یاز — جون 6، 2025 7:28 شام
نہیں، دو پونیاں کی ہوئی ہیں!!!
ماڈرن اداسی لگتی ہے۔ ورنہ کالی گُت اور لال پرانڈہ کا کامبی نیشن چلنا تھا۔
اے خان — جون 6، 2025 7:29 شام
آج تو بے سبب اداس ہے جی
عشق ہوتا تو کوئی بات بھی تھی
ہاں یہی
مریم افتخار — جون 6، 2025 8:40 شام
ماڈرن اداسی لگتی ہے۔ ورنہ کالی گُت اور لال پرانڈہ کا کامبی نیشن چلنا تھا۔
تسی تے تارے میرے دال تیل وی لا دینا سی تے کہنا سی ارے آ تیری کس کے گت کراں، ایسے توں تہاڈے ول نئیں آئی!
مریم افتخار — جون 6، 2025 8:40 شام
عبداللہ محمد — جون 9، 2025 9:24 شام
کدی نشہ کیتا جے؟
سیما علی — جون 9، 2025 9:25 شام
نہیں، دو پونیاں کی ہوئی ہیں!!!
🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣
یاز — جون 9، 2025 9:31 شام
توبہ کریں جی۔ میں نے کبھی سگریٹ ہاتھ میں نہیں تھاما۔
دادا جی کے ساتھ شغلاً حقہ کے چند کش لگایا کرتے تھے، اس بات کو بھی تین عشرے بیت گئے۔
مریم افتخار — جون 9، 2025 9:34 شام
توبہ کریں جی۔ میں نے کبھی سگریٹ ہاتھ میں نہیں تھاما۔
دادا جی کے ساتھ شغلاً حقہ کے چند کش لگایا کرتے تھے، اس بات کو بھی تین عشرے بیت گئے۔
جگر کی چوٹیں نشے کے بغیر لگتی دیکھی نہیں ویسے۔۔۔لیکن چلیں حسن ظن سے کام وغیرہ لیتے ہیں کہ عبداللہ پائین جتنا سستا نشہ نہ کیا ہووے گا!
یاز — جون 9، 2025 9:37 شام
جگر کی چوٹیں نشے کے بغیر لگتی دیکھی نہیں ویسے۔۔۔لیکن چلیں حسن ظن سے کام وغیرہ لیتے ہیں کہ عبداللہ پائین جتنا سستا نشہ نہ کیا ہووے گا!
جگر کی چوٹوں کا کیا مذکور۔ ویسے ALT لیول کو مجوزہ حدود میں لانے میں کامیابی حاصل کی الحمدللہ ، کچھ وزن وغیرہ کم کر کے۔
عبداللہ محمد — جون 9، 2025 9:37 شام
توبہ کریں جی۔ میں نے کبھی سگریٹ ہاتھ میں نہیں تھاما۔
دادا جی کے ساتھ شغلاً حقہ کے چند کش لگایا کرتے تھے، اس بات کو بھی تین عشرے بیت گئے۔
حقے سے یاد چاچا مرحوم کے لیے حقہ بنانا بھی ایک اچھا مشغلہ ہوا کرتا تھا۔
مریم افتخار — جون 9، 2025 9:42 شام
جگر کی چوٹوں کا کیا مذکور۔ ویسے ALT لیول کو مجوزہ حدود میں لانے میں کامیابی حاصل کی الحمدللہ ، کچھ وزن وغیرہ کم کر کے۔
ایک آدھ دن پہلے ہی آپ نے اپنی جگر کی چوٹ کی علامات بشکریہ چیٹ جی پی ٹی بتائی تھیں۔ وہ جو علامتیں ہیں اس کے لیے کچھ نہ کچھ نشیلی چیزیں لگتی تو ہیں۔۔بڑے شاعر کہہ گئے ہیں۔
میر ان نیم باز آنکھوں میں وغیرہ وغیرہ
یاز — جون 9، 2025 9:44 شام
اپنی۔۔ کب بتائیں۔ وہ تو جنرل بات چیت تھی شاید
مریم افتخار — جون 9، 2025 9:49 شام
اپنی۔۔ کب بتائیں۔ وہ تو جنرل بات چیت تھی شاید
غیر متفق۔ ارے نیچے تو دیکھو!
اپنا دسو۔۔۔کی علامات نیں؟
جگر کی چوٹ اوپر سے کہیں معلوم ہوتی ہے
یاز — جون 9، 2025 9:52 شام
غیر متفق۔ ارے نیچے تو دیکھو!
اوہ اچھا، چنگا پھڑیا جے
عبداللہ محمد — جون 10، 2025 2:07 شام
چند سوالات:
بچوں کو کھیلوں میں دلچسپی ہے؟
کیا آپ چاہتے تھے وہ کھیل کھیلیں اور اس میں آگے بڑھیں؟
آپ کے ساتھ میچ دیکھتے ہیں؟
میچ دیکھتے ہوئے سوال کرتے ہیں کیا؟
کبھی بچوں کو سنوکر کلب لے کر گئے۔
اس سے یاد آیا جب آپ سنوکر کلب جاتے تھے تو کیا ابا جی چھتر اور اماں جی سے ڈانٹ ڈپٹ ہوتی۔
زیادہ سے زیادہ کوئی یاد پڑتا ہو تو کتنا ٹائم گزارا ہے سنوکر کلب میں؟
ابھی کے لئے اتنا ہی باقی بعد میں۔
یاز — جون 10، 2025 4:35 شام
بچوں کو کھیلوں میں دلچسپی ہے؟
بیٹی کو خاصی دلچسپی ہے، خصوصاً کرکٹ دیکھنے میں۔ جیسے کبھی وارث صاحب نے کہا تھا کہ انہیں خوشی ہوتی ہے جب ان کے بیٹے ٹیسٹ کرکٹ کی بابت بھی گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔ اسی طرح ہماری بیٹی بھی کرکٹ میچز اور ٹورنامنٹس کو کافی حد تک فالو کرتی ہے، اور خصوصاً ایسی سچویشن کا تجزیہ وغیرہ بھی، جس میں پاکستانی ٹیم ہر بار لا کھڑا کرتی ہے کہ فلاں فلاں کو ہرا دے تو پاکستان سیمی یا کوارٹر فائنل میں جا سکتا ہے۔
تاہم بیٹے کو ان سب کی زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ وہ بس کلاس پارٹیسیپیشن کے لئے گفتگو میں حصہ لے تو لے۔
یاز — جون 10، 2025 4:37 شام
کیا آپ چاہتے تھے وہ کھیل کھیلیں اور اس میں آگے بڑھیں؟
میں نے کبھی روک نہیں لگائی، لیکن ہمارے معاشرے اور معاشرتی ماحول میں سپورٹس کی ایز اے پروفیشن یا پرو لیول تک سپورٹس کھیلنے کی گنجائش کم ہی ہے۔
یاز — جون 10، 2025 4:38 شام
آپ کے ساتھ میچ دیکھتے ہیں؟
بیٹی تو ضرور دیکھتی ہے، اگر ٹی وی پہ دیکھ رہے ہوں تو۔
یاز — جون 10، 2025 4:38 شام
کبھی بچوں کو سنوکر کلب لے کر گئے۔
نہیں۔ خود بھی بہت عرصہ ہوا گئے ہوئے