یاز بھائی رمضان المبارک کی مصروفیات کے باعث اپنے سوالات تاخیر سے پیش کرنے پر انتہائی معذرت خواہ ہوں
لگے ہاتھوں ان سوالات کے جواب بھی دے دیں
جمہوریت؛ سقراط کو زہر پلاتی ہے، منصور کو سولی پر چڑھاتی ہے، جمہوریت نے حضرت عیسی علیہ السلام کا احترام بھی نہیں کیا. جمہوریت کے ذریعے کوئی مفکر، امام، دانشور، ولی، عالم دین یا مرد حق برسرِ اقتدار نہیں آ سکتا لیکن پھر بھی آج کا انسان بادشاہت کے مقابلے میں جمہوریت کو کیوں ترجیح دیتا ہے؟ اپنی قیمتی رائے سے نوازیں
کیا لامحدود آرزوئیں محدود زندگی میں پوری کی جا سکتی ہیں؟
جب زندگی بے مقصد لگنے لگے تو ہم اپنی زندگی کو با مقصد کیسے بنا سکتے ہیں؟
عبادت اور محبت میں جذبوں کا معیار کیا ہونا چاہیے؟
بعض اوقات حالات کے سائے غموں کی دھوپ کو اس قدر شدید کر دیتے ہیں کہ سینے میں اونگھتا ہوا درد دہکنے لگتا ہے اسے حالات میں ہمیں کیا حکمت عملی اپنانی چاہیے؟
اگر ادنٰی طبقے کا کوئی آدمی ہو اور ادنٰی حرکتیں کرنے لگے تو تحمل اور تواضع سے رام کیا جا سکتا ہے لیکن اگر اونچے طبقے کا کوئی آدمی گٹھیا پن پر اتر آئے تو کیا کئیا جانا چاہیے؟
کسی ایسی جگہ سیاحت کے دوران جہاں موبائل فون کے سگنلز اور ٹیلی فون کی سہولت نہ ہو اور آپ کی اہم ترین دستاویزات اور پیسے وغیرہ گم ہو جائیں تو کیا کریں گے؟
طلب معاش کے جتنے بھی پیشے ہیں ان میں سب سے شریفانہ اور معزز پیشہ کون سا ہے؟
غم کا بہترین علاج کیا ہے؟
سیاستدانوں کی دیکھا دیکھی لوگوں نے گلی محلوں، اور گھروں میں بھی سیاست سیاست کھیلنا شروع کر دی ہے کون سی سیاست کا پہلو انسان کی زندگی پر سب سے زیادہ اثرات مرتب کرتا ہے؟
کہتے ہیں کہ انسان مظلوم ہوتا ہے یا ظالم ہوتا ہے، آپ کی نظر میں مظلوم ہونا بہتر ہے یا ظالم ہونا؟