انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

ہادیہ — جولائی 15، 2018 4:59 شام
بہت شکریہ نایاب بھائی۔
اتنی علم و آگہی کہاں کہ آپ کے سوال کا جواب قرار واقعی دے پاؤں، تاہم رسمِ لڑی کے باعث جواب دینا ہی پڑے گا۔
ویسے تو پورا چہرہ ہی سچ بولتا ہے۔ یعنی چہرے کی جزئیات کو الگ الگ پرکھنا اتنا آسان نہیں ہے۔ لیکن میرے خیال سے پیشانی اور ہونٹ سب سے زیادہ راز عیاں کرتے ہیں۔
آپ کی بات سے بھی اتفاق کرتی ہوں کچھ حد تک۔۔ یہاں کچھ کہنا چاہوں گی ۔۔ اگر آپ برا نا مانیں۔۔ ویسے تو آپ اتنے اچھے ہیں کبھی برا مانتے دیکھا نہیں آپ کو۔۔:)
ہمیشہ آنکھیں سچ بولتی ہیں۔۔زبان چاہے جھوٹ بھی بولے۔۔ ہماری خوشی، غم، نفرت غرض ہر جذبہ آنکھیں بیان کردیتی ہیں ۔۔۔
خیر زبردست انٹرویو۔۔ یہاں ابھی تک جن کے بھی انٹرویو پڑھے ہیں ۔۔ ہر کسی کی الگ ہی شخصیت۔۔ الگ ہی مقام ۔۔۔بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں بھی جان کر:)
خوش رہیے:)
انٹرویو پینل کی بہت شکر گزار ہوں ۔۔ ان کی بدولت ہم نکموں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا۔۔
نایاب بھائی کا بھی انٹرویو پڑھ رہی ہوں آج کل۔۔لیکن ان کی گفتگو اوپر سے ہی گزر گئی۔۔۔سوری یہ تبصرہ یہاں نہیں بنتا۔۔ لیکن ایسے ہی لکھ دیا:)
عبداللہ محمد — جولائی 15، 2018 5:15 شام
پہلا سوال تو یہ ہونا چاہیئے کہ فرقان کو کیسے نکالا
محلاتی سازشیں، محکمہ زراعت وغیرہ

غلط بیانی منع جے پائن -
سیدھی طرح دسو ادارے کو ساتھ ملا کر - آھو !!
حسن محمود جماعتی — جولائی 15، 2018 6:27 شام
ویسے اٹک کا ایک چکر بھی لگانا ہے ہم نے، ایک دوست سے ملنے کے لئے۔ امید ہے کہ اس میں بھی ملاقات ہو گی۔
یہ پرلے درجے کی زیادتی ہوگی کہ اٹک آئیں اور ہمیں زیارت سے محروم کر جائیں۔ اگر پہلے نہیں تو اب نوٹ فرمالیں شرٹ سلوا لیں جس پر پرنٹڈ ہو۔ jamati in attock meet him ۔ قبلہ ہم منتظر رہیں گے آپ کی خدمت کے لیے۔
عثمان — جولائی 21، 2018 6:56 شام
کینیڈا یا نیوزی لینڈ۔
کینیڈا میں کسی خاص جگہ کا انتخاب کریں گے؟
عثمان — جولائی 21، 2018 6:58 شام
پہاڑ یا چٹان سے سمندر دیکھا ہے؟
عثمان — جولائی 21، 2018 6:58 شام
کبھی آپ نے بلوچستان کی سیاحت کی ہے؟
کہاں یا کس جگہ کرنا چاہیں گے؟
یاز — جولائی 21، 2018 7:00 شام
کینیڈا میں کسی خاص جگہ کا انتخاب کریں گے؟
برٹش کولمبیا سائیڈ کا، کہ موسم قدرے معتدل ہے۔
یاز — جولائی 21، 2018 7:01 شام
پہاڑ یا چٹان سے سمندر دیکھا ہے؟
ابھی تک نہیں۔
یاز — جولائی 21، 2018 7:03 شام
کبھی آپ نے بلوچستان کی سیاحت کی ہے؟
کہاں یا کس جگہ کرنا چاہیں گے؟
بلوچستان میں صرف گڈانی، سومیانی وغیرہ ہی دیکھا ہے۔ باقی کی زیارت کا ابھی تک موقع نہیں ملا۔
موقع ملا تو سب سے پہلے ہنگول نیشنل پارک، کنڈ ملیر اور نانی مندر وغیرہ دیکھنا چاہوں گا۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 21، 2018 7:06 شام
بلوچستان میں صرف گڈانی، سومیانی وغیرہ ہی دیکھا ہے۔ باقی کی زیارت کا ابھی تک موقع نہیں ملا۔
موقع ملا تو سب سے پہلے ہنگول نیشنل پارک، کنڈ ملیر اور نانی مندر وغیرہ دیکھنا چاہوں گا۔
مولا چٹوک؟
یاز — جولائی 21، 2018 7:07 شام
مولا چٹوک، پیر غائب وغیرہ بعد میں۔
زیک — جولائی 21، 2018 7:19 شام
برٹش کولمبیا سائیڈ کا، کہ موسم قدرے معتدل ہے۔
کیلگری جائیں۔ آس پاس کینیڈین راکیز کی خوبصورتی دیکھ کر موسم بھول جائیں گے
زیک — جولائی 21، 2018 7:20 شام
کیلیفورنیا ہائیوے 1 کی زیارت کریں فوراً سے پیشتر
یاز — جولائی 21، 2018 7:23 شام
کیلیفورنیا ہائیوے 1 کی زیارت کریں فوراً سے پیشتر
یا جبل الطارق وغیرہ کی
ربیع م — جولائی 21، 2018 7:26 شام
ایک سوال بہت عرصے سے کرنا چاہ رہا تھا
ہائیکنگ سے متعلق اپنے تجربات و مشاہدات سے آگاہ کریں.
عبداللہ محمد — جولائی 21، 2018 7:57 شام
ایک سوال بہت عرصے سے کرنا چاہ رہا تھا
ہائیکنگ سے متعلق اپنے تجربات و مشاہدات سے آگاہ کریں.

ربیع بھائی چنگی دُگی رگ تے ہتھ رکھیا جے-
ہنڑ لمبے لمبے پہرے پڑھنے پینے- :rolleyes:
یاز — جولائی 21، 2018 8:03 شام
ایک سوال بہت عرصے سے کرنا چاہ رہا تھا
ہائیکنگ سے متعلق اپنے تجربات و مشاہدات سے آگاہ کریں.
یہ تو بہت ہی وسیع موضوع ہے بھائی۔
ربیع م — جولائی 21، 2018 8:05 شام
یہ تو بہت ہی وسیع موضوع ہے بھائی۔
ویسے ایک الگ لڑی شروع کرنی چاہیے
لیکن خدشہ ہے کہ "کرتے ہیں کچھ" کے چکر میں ایسا نہ ہو کہ کچھ بھی ہاتھ نہ آئے!!
زیک — جولائی 21، 2018 8:12 شام
یا جبل الطارق وغیرہ کی
اس طرح کی تو بہت جگہیں ہیں۔ ذرا کیلیفورنیا کے ساحل کا ٹیرین میپ دیکھیں اور ہائیوے 1 پر غور کریں۔ لاس اینجلس سے سان فراسسکو اور مزید شمال
زیک — جولائی 21، 2018 8:13 شام
ایک سوال بہت عرصے سے کرنا چاہ رہا تھا
ہائیکنگ سے متعلق اپنے تجربات و مشاہدات سے آگاہ کریں.

یہ تو بہت ہی وسیع موضوع ہے بھائی۔

ویسے ایک الگ لڑی شروع کرنی چاہیے
لیکن خدشہ ہے کہ "کرتے ہیں کچھ" کے چکر میں ایسا نہ ہو کہ کچھ بھی ہاتھ نہ آئے!!
واقعی بہت وسیع موضوع ہے۔ الگ لڑی شروع کریں ربیع۔ پھر اسے بھرتے ہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-8