اردو الفاظ کا درست استعمال

حسیب — اکتوبر 9، 2016 10:03 صبح
اردو الفاظ کا درست استعمال
*آغا شورش کاشمیری مرحوم*
جانوروں کے بچہ کو ہم بچہ ہی کہتےہیں
مثلاً سانپ کا بچہ ،
الو کا بچہ،
بلی کا بچہ،
*لیکن اردو میں*
ان کے لئے جدا جدا لفظ
ہیں ۔ مثلاً :
بکری کا بچہ : میمنا
بھیڑ کا بچہ : برّہ
ہاتھی کا بچہ : پاٹھا
الوّ کا بچہ : پٹھا
بلی کا بچہ : بلونگڑہ
بچھیرا : گھوڑی کا بچہ
کٹڑا : بھینس کا بچہ
چوزا : مرغی کا بچہ
برنوٹا : ہرن کا بچہ
سنپولا : سانپ کا بچہ
گھٹیا : سور کا بچہ
اسی طرح بعض جانداروں اور غیر
جانداروں کی بھیڑ کے لئے
خاص الفاظ مقرر ہیں ۔جو اسم جمع کی حیثیت رکھتے ہیں ؛
مثلاً :
طلباء کی جماعت،
پرندوں کا غول،
بھیڑوں کا گلہ،
بکریوں کا ریوڑ،
گووں کا چونا ،
مکھیوں کا جھلڑ،
تاروں کا جھرمٹ یا جھومڑ ،
آدمیوں کی بھیڑ ،
جہازوں کا بیڑا ،
ہرنوں کی ڈار،
کبوتروں کی ٹکڑی،
بانسوں کا جنگل ،
درختوں کا جھنڈ،
اناروں کا کنج ،
بدمعاشوں کی ٹولی ،
سواروں کا دستہ،
انگور کا گچھا،
کیلوں کی گہل ،
ریشم کا لچھا،
مزدوروں کا جتھا،
فوج کا پرّا،
روٹیوں کی تھپی،
لکڑیوں کا گٹھا،
کاغذوں کی گڈی،
خطوں کا طومار،
بالوں کا گُچھا،
پانوں کی ڈھولی،
کلابتوں کی کنجی ۔
*اردو کی عظمت کا اندازہ اس سےکیجئے کہ ہر جانور کی صوت کے لئے علیحدہ لفظ ہے،*
مثلا :
شیر دھاڑتا ہے ،
ہاتھی چنگھارتا ہے ،
گھوڑا ہنہناتا ہے ،
گدھا ہیچوں ہیچوں کرتا ہے ،
کتا بھونکتا ہے ،
بلی میاؤں کرتی ہے،
گائے رانبھتی ہے ،
سانڈ ڈکارتا ہے ،
بکری ممیاتی ہے ،
کوئل کوکتی ہے ،
چڑیا چوں چوں کرتی ہے ،
کوا کائیں کائیں کرتاہے ،
کبوتر غٹر غوں کرتا ہے ،
مکھی بھنبھناتی ہے ،
مرغی ککڑاتی ہے،
الو ہوکتا ہے ،
مور چنگھارتا ہے ،
طوطا رٹ لگاتا ہے ،
مرغا ککڑوں کوں ککڑوں کوں کرتا ہے ،
پرندے چہچہاتے ہیں ،
اونٹ بغبغاتا ہے،
سانپ پھونکارتا ہے ،
گلہری چٹ چٹاتی ہے ،
مینڈک ٹرّاتا ہے ،
جھینگر جھنگارتا ہے ،
بندر گھگھیاتا ہے ،
*کئی چیزوں کی آوازوں کے لئے مختلف الفاظ ہیں*
مثلا
بادل کی گرج،
بجلی کی کڑک ، ہوا کی سنسناہٹ ،
توپ کی دنادن ،
صراحی کی گٹ گٹ ،
گھوڑےکی ٹاپ ،
روپیوں کی کھنک ،
ریل کی گھڑ گھڑ،
گویوں کی تا تا ری ری،
طبلے کی تھاپ،
طنبورے کی آس،
گھڑی کی ٹک ٹک،
چھکڑے کی چوں، اور
چکی کی گھُمر۔
*ان اشیاء کی خصوصیت کے لئے ان
الفاظ پر غور کیجیے* :
موتی کی آب ،
کندن کی دمک،
ہیرےکی ڈلک ،
چاندنی کی چمک ،
گھنگھرو کی چھُن چھُن
،دھوپ کا تڑاقا ۔
بو کی بھبک ،
عطر کی لپٹ ،
پھول کی مہک ۔
*مسکن کے متعلق مختلف الفاظ*
جیسے
بارات کا محل ،
بیگموںکا حرم ،
رانیوں کا انواس،
پولیس کی بارک ،
رشی کا آشرم ،
صوفی کا حجرہ ،
فقیر کا تکیہ یا کٹیا ،
بھلے مانس کا گھر ،
غریب کا جھونپڑا ،
بھڑوں کا چھتا ،
لومڑی کی بھٹ ،
پرندوںکاگھونسلہ ،
چوہے کا بل ،
سانپ کی بانبی ،
فوج کی چھاونی،
مویشی کا کھڑک ،
گھوڑے کا تھان
_شورش کاشمیری کی کتاب
“فن خطابت“ سے انتخاب
جاسمن — اکتوبر 9، 2016 11:11 صبح
زبردست!
اے خان — اکتوبر 9، 2016 1:25 شام
آدھے سے زیادہ الفاظ کا ہمیں علم ہی نہ تھا،
الفاظ کے سمندر سے سیراب کرنے کے لیے شکریہ
اے خان — اکتوبر 9، 2016 1:28 شام
گائے کے بچے کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
محمدظہیر — اکتوبر 9، 2016 1:36 شام
بہت شکریہ.
کیا شورش کاشمیری کی یہ کتاب "فن خطابت" آن لائن مل سکتی ہے؟
محمدظہیر — اکتوبر 9، 2016 1:36 شام
گائے کے بچے کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
بچھڑا
اے خان — اکتوبر 9، 2016 1:38 شام
شکریہ
حسیب — اکتوبر 9، 2016 2:45 شام
بہت شکریہ.
کیا شورش کاشمیری کی یہ کتاب "فن خطابت" آن لائن مل سکتی ہے؟
سرچ کرتا ہوں
محمدظہیر — اکتوبر 9، 2016 2:56 شام
جی شکریہ. ملنے پر یہاں ربط فراہم کیجیے.
لاریب مرزا — اکتوبر 9، 2016 5:11 شام
بہت عمدہ اور معلوماتی انتخاب ہے۔
محمد وارث — اکتوبر 10، 2016 4:08 صبح
یہ میرے خیال میں ٹائپنگ کی غلطی ہوگی، "ہرنوں کی ڈار" ہوتی ہے۔
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 10، 2016 5:35 صبح
یہ میرے خیال میں ٹائپنگ کی غلطی ہوگی، "ہرنوں کی ڈار" ہوتی ہے۔
ایک بھوکا ڈار بھی ہوتا ہے. جو خزانہ کھا جاتا ہے.
سید عاطف علی — اکتوبر 10، 2016 6:01 صبح
آگ کی لپٹ
شیر کی کچھار
ناگن کی پھنکار
ربیع م — اکتوبر 10، 2016 6:22 صبح
؟؟؟
حسن محمود جماعتی — اکتوبر 10، 2016 6:38 صبح
بہت ہی عمدہ بہت ہی اعلی۔ احباب و اساتذۂ علم و فن و ہنر سے التماس ہے کہ ہم ایسے بچوں، طلباء کے لیے اس سلسلے میں اپنا اپنا حصہ ارشاد فرماتے جائيں۔ شدید معلوماتی سلسلہ۔۔۔۔۔ بہت خوبصورت ذخیرہ و مجموعہ ترتیب پائے گا۔ :):):)
محمد وارث — اکتوبر 10، 2016 7:02 صبح
فقیہ کا تکیہ یا کٹیا ،​
یہ بھی ٹائپنگ کی غلطی ہے۔ فقیر ہونا چاہیے فقیہ کی جگہ۔
محمد وارث — اکتوبر 10، 2016 7:02 صبح
غنچوں کی چٹک
بچے کی ہمک
حسن محمود جماعتی — اکتوبر 10، 2016 7:53 صبح
یہ کیا ہوتا ہے؟
محمد وارث — اکتوبر 10، 2016 8:25 صبح
چھوٹے بچے کا کسی چیز کو پکڑنے کے لیے اچھلنا یا کودنا، بازو آگے بڑھانا وغیرہ۔
محمد وارث — اکتوبر 10، 2016 8:27 صبح
لہجے کی للک
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D8%A7%D9%84%D9%81%D8%A7%D8%B8-%DA%A9%D8%A7-%D8%AF%D8%B1%D8%B3%D8%AA-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D9%85%D8%A7%D9%84.92372/