سید عمران — اکتوبر 10، 2016 8:29 صبح
ایک بھوکا ڈار بھی ہوتا ہے. جو خزانہ کھا جاتا ہے.
حد ہوگئی یار ۔۔۔
کہاں سے کہاں ملا دیا۔۔۔
کہاں ہرن اور کہاں۔۔۔



حسن محمود جماعتی — اکتوبر 10، 2016 9:01 صبح
قبلہ پھر وہی مسئلہ۔۔۔۔ ساتھ میں تھوڑی وضاحت بھی فرما دیا کریں۔ یہ کہتے کسے ہیں۔
محمد وارث — اکتوبر 10، 2016 9:09 صبح
قبلہ پھر وہی مسئلہ۔۔۔۔ ساتھ میں تھوڑی وضاحت بھی فرما دیا کریں۔ یہ کہتے کسے ہیں۔
ویسے تو للک کے کئی مطلب ہیں۔ یہ ہندی کا لفظ ہے اور مطالب میں شوق، امنگ، لالچ،حرص، خیال، تصور جوش، ولولہ، ترنگ، لہر، موج وغیرہ ہیں (فرہنگِ آصفیہ)۔ لہجے کے ساتھ جب استعمال ہوتا ہے تو آخری معنوں متصور ہوتے ہیں یعنی لہجے کا ولولہ، لہجے کی ترنگ، لہجے کی موج وغیرہ۔
سید عاطف علی — اکتوبر 10، 2016 9:10 صبح
قبلہ پھر وہی مسئلہ۔۔۔۔ ساتھ میں تھوڑی وضاحت بھی فرما دیا کریں۔ یہ کہتے کسے ہیں۔
یعنی بات کر نے لہجے کا موسیقائی صوتی اتار چڑھاؤ۔
محمد وارث — اکتوبر 10، 2016 9:12 صبح
یعنی بات کر نے لہجے کا موسیقائی صوتی اتار چڑھاؤ۔
اسے لہجے کا زیر و بم بھی کہیں گے۔
نوشاب — اکتوبر 10، 2016 10:55 صبح
اسے لہجے کا زیر و بم بھی کہیں گے۔
زیرو بم سے کیا مراد ہوتی ہے ؟
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 10، 2016 11:03 صبح
زیرو بم سے کیا مراد ہوتی ہے ؟
زیر کے بعد سپیس ہے. زیر و بم
نشیب و فراز
اونچ نیچ
اتار چڑھاؤ
سید عمران — اکتوبر 10، 2016 11:19 صبح
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 10، 2016 11:21 صبح
ویسے زیرو کے بعد بھی بم ہوتا ہے۔
فائیو، فور، تھری، ٹو، ون، زیرو ۔۔۔۔۔۔ بم

سید عمران — اکتوبر 10، 2016 11:24 صبح
سید عمران — اکتوبر 10، 2016 11:55 صبح
ربیع م — اکتوبر 10، 2016 11:57 صبح
شاید غلط



کیونکہ بڑھک تو کھوکھلے دعوے کو کہا جاتا ہے جس پر عمل نا کیا جا سکتا ہو۔
محض خالی باتیں ہی ہوں۔
باقی اساتذہ مزید رہنمائی فرمائیں!
سید عاطف علی — اکتوبر 10، 2016 12:06 شام
شاید غلط



کیونکہ بڑھک تو کھوکھلے دعوے کو کہا جاتا ہے جس پر عمل نا کیا جا سکتا ہو۔
محض خالی باتیں ہی ہوں۔
باقی اساتذہ مزید رہنمائی فرمائیں!
آپ کا مطلب درست ہے ۔ یعنی بیوی کی بڑھک ،محض بڑھک نہیں ہوتی اسے پورا ہونا ہی ہوتا ہےجلد یا بدیر ۔
پتے کی بات ہے مگر اس پر مجھے استاد نہ سمجھ لیا جائے۔

سید عمران — اکتوبر 10، 2016 12:10 شام
شاید غلط



کیونکہ بڑھک تو کھوکھلے دعوے کو کہا جاتا ہے جس پر عمل نا کیا جا سکتا ہو۔
محض خالی باتیں ہی ہوں۔
باقی اساتذہ مزید رہنمائی فرمائیں!
چٹک ہمک پر بڑھک محض مزاحا لکھا ہے۔۔۔
ورنہ اردو میں بیوی کی بڑھک کچھ نہیں ہوتی۔۔۔
اور جو کچھ ہوتی ہے وہ سب کے سامنے ہوتی ہے۔۔۔





جاسمن — اکتوبر 10، 2016 1:34 شام
سنّاٹے کی سائیں سائیں۔۔
کیا یہ درست ہے؟
اَبُو مدین — اکتوبر 10، 2016 2:39 شام
مکھڑے کی جھلک۔
محمد وارث — اکتوبر 10، 2016 3:47 شام
بیوی کی بڑھک نہیں ہوتی، بیوی کی رڑک ہوتی ہے۔ پنجابی قافیے کے لیے معذرت لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الف عین — اکتوبر 10، 2016 4:15 شام
یہ واٹس اپ میں مجھے پہلے بھی مل چکا تھا، بتشکر @ایم مبین، اس میں بھی ٹائپنگ کی یہی غلطیاں ہیں۔ ان کے علاوہ
روٹیوں کی تھپی
ہوتی ہے، ٹ ھ پ ی نہیں
حسیب — اکتوبر 10، 2016 4:29 شام
یہ میرے خیال میں ٹائپنگ کی غلطی ہوگی، "ہرنوں کی ڈار" ہوتی ہے۔
یہ بھی ٹائپنگ کی غلطی ہے۔ فقیر ہونا چاہیے فقیہ کی جگہ۔
نشاندہی کا شکریہ
جس نے ٹائپنگ کی ہے اسے ٹائپنگ میں غلطی لگی ہو گی
حسیب — اکتوبر 10، 2016 4:38 شام
سنّاٹے کی سائیں سائیں۔۔
کیا یہ درست ہے؟
محمد وارث بھائی اور
الف عین انکل
اس بارے میں بھی بتائیں یہ درست ہیں؟