السلام علیکم

ابن سعید — فروری 26، 2013 3:09 شام
جہانزیب کا ماننا ہے کہ کام کام اور بس کام
آجکل کم از کم یہی حال ہے اس کا :)
آپ کب مستثنیٰ ہیں؟ آپ کون سا کام چھوڑ کر سیر سپاٹے کو نکلتے ہیں؟ :) :) :)
امن ایمان — مارچ 1، 2013 10:35 صبح
ڈئیر سفینہ میری جانب سے بھی خوش آمدید۔۔۔۔۔ویسے شکر ہے آج کل کے شوہرِنامدار بہت اچھےہو گئے ہیں۔۔: ) جہانزیب بھائی کا ذکر تو میں نے بھی پہلے کافی جگہ پڑھا تھا۔۔۔واقعی کسی نے سچ کہا ہے کہ محفل پر آنے کے تو بہت راستے ہیں لیکن جانے کا کوئی بھی نہیں۔
طارم نایاب — مارچ 1، 2013 10:54 صبح
میرا نام سفینہ پرویز ہے ۔ میں اپنے میاں کی خواہش پر اس محفل میں شریک ہو رہی ہوں ۔ اُمید ہے کہ یہاں اچھا وقت گزرے گا اور جلد ہی محفل کی سمجھ بوجھ آ جائے گی ۔
آوجی آو بسمہ اللہ ہمارے ساتھ وقت تو اچھا گزرے گا ہی:notworthy:
سفینہ پرویز — مارچ 1، 2013 8:52 شام
ڈئیر سفینہ میری جانب سے بھی خوش آمدید۔۔۔ ۔۔ویسے شکر ہے آج کل کے شوہرِنامدار بہت اچھےہو گئے ہیں۔۔: ) جہانزیب بھائی کا ذکر تو میں نے بھی پہلے کافی جگہ پڑھا تھا۔۔۔ واقعی کسی نے سچ کہا ہے کہ محفل پر آنے کے تو بہت راستے ہیں لیکن جانے کا کوئی بھی نہیں۔
بہت شکریہ امن۔ویسے سِس سب ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ محفل میں بندہ آتا تو کسی کے کہنے پہ ہے پر جانےکو خود ہی دل نہیں کرتا۔
قرۃالعین اعوان — مارچ 1، 2013 8:55 شام
خوش آمدید سس!:happy:
سفینہ پرویز — مارچ 1، 2013 8:55 شام
آوجی آو بسمہ اللہ ہمارے ساتھ وقت تو اچھا گزرے گا ہی:notworthy:
بہت شکریہ جی۔ویسے طارم نایاب صاحبہ میں اور آپ ہم عمر ہیں۔
سفینہ پرویز — مارچ 1، 2013 8:56 شام
بہت شکریہ جناب۔
ظفری — مارچ 1، 2013 8:56 شام
وعلیکم السلام ۔۔۔۔ اردو محفل پر خوش آمدید ۔
جہانزیب بھائی کو میرا سلام کہیئے گا ۔
قرۃالعین اعوان — مارچ 1، 2013 8:56 شام
جناب:angel:
سفینہ پرویز — مارچ 1، 2013 8:57 شام
بہت شکریہ بھائی۔جی بالکل کہہ دوں گی۔
سفینہ پرویز — مارچ 1، 2013 8:58 شام
ہاہاہاہاہاہا۔چلو جنابہ سہی۔اب ٹھیک؟
قرۃالعین اعوان — مارچ 1، 2013 9:00 شام
ہاہاہاہاہاہا۔چلو جنابہ سہی۔اب ٹھیک؟
جی بالکل! :happy:
سفینہ پرویز — مارچ 1، 2013 9:02 شام
شکر ہے۔:)
عمران اسلم — مارچ 1، 2013 10:42 شام
وعلیکم السلام ورحمتہ۔ خوش آمدید
سفینہ پرویز — مارچ 2، 2013 2:48 صبح
وعلیکم السلام ورحمتہ۔ خوش آمدید
بہت شکریہ ۔
زبیر مرزا — مارچ 2، 2013 3:04 صبح
ارے واہ آپ تو نیویارک سے ہیں :) جہانزیب بھائی کی تو بہت تعریف سنی ہے محب علوی سے
چونکہ میں دیور بھی ہوں اورپڑوسی بھی لہذا کچھ سوالات :)
1- کون سی ڈش سب سے اچھی بنالیتی ہیں یا کون سے ڈش ہے جس کی تعریف جہانزیب بھائی زیادہ کرتے ہیں؟
2- نیویارک اورشاپنگ ۔۔۔۔ آپ شاپنگ انجوائے کرتی ہیں یا بس مجبوری اور ضرورت کے تحت؟
3- پردیس (ویسے نیویارک میں جتنے دیسی ہیں آدھا تو دیس ہی ہے) کی زندگی کیسی لگتی ہے؟
سفینہ پرویز — مارچ 2، 2013 3:43 صبح
اچھا تو آپ کو آج پتہ چلا ہے کہ میں نیویارک سے ہوں۔ویسے میں نیویارک سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہوں البتہ شادی خانہ آبادی کے بعد نیویارک آئی ہوں۔وہ بھی آپ کا ذکر تو کر رہے تھے شاید انہیں محب بھائی نے بتایا آپ کے بارے میں۔
1۔اپنے منہ میاں مٹھو کیا بننا۔ویسے میں الحمداللہ سب کچھ ہی اچھا بنا لیتی ہوں۔لیکن جو چیز انہیں سب سے زیادہ پسند ہے وہ میں نے آج تک خود نہیں بنائی۔وہ ہے ساگ۔
2۔میں شاپنگ کو بہت زیادہ انجواےُ کرتی ہوں جبکہ میاں صاحب اس عادت سے سخت نالاں رہتے ہیں کیونکہ وہ چھٹّی کا دن گھر گزارنا چاہتے ہیں۔جبکہ میں گھر سے باہر۔ حالانکہ یہاں سے خواتین کے کپڑے تو ملتے نہیں۔
3۔ویسے تو یہا ں کی زندگی پاکستان سے کافی مختلف ہے لیکن کافی دیسی گھرانوں سے علیک سلیک ہے اس لیے آنا جانا لگا رہتا جو کہ یہاں دیسیوں کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
لالہ رخ — مارچ 2، 2013 4:36 صبح
خوش آمدید!!
سفینہ پرویز — مارچ 2، 2013 5:16 صبح
ارے واہ آپ تو نیویارک سے ہیں :) جہانزیب بھائی کی تو بہت تعریف سنی ہے محب علوی سے
چونکہ میں دیور بھی ہوں اورپڑوسی بھی لہذا کچھ سوالات :)
1- کون سی ڈش سب سے اچھی بنالیتی ہیں یا کون سے ڈش ہے جس کی تعریف جہانزیب بھائی زیادہ کرتے ہیں؟
2- نیویارک اورشاپنگ ۔۔۔ ۔ آپ شاپنگ انجوائے کرتی ہیں یا بس مجبوری اور ضرورت کے تحت؟
3- پردیس (ویسے نیویارک میں جتنے دیسی ہیں آدھا تو دیس ہی ہے) کی زندگی کیسی لگتی ہے؟
ویسے آپ پڑوسی کس حساب سے؟
طارم نایاب — مارچ 2، 2013 10:38 صبح
بہت شکریہ جی۔ویسے طارم نایاب صاحبہ میں اور آپ ہم عمر ہیں۔
ہوں یہ تو بہت اچھی بات ہے اور سنائیں کچھ اپنے بارے میں وقت کیسے گزر رہا ہے آپ کا(y)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85.60133/page-4