السلام علیکم

ماہی احمد — جنوری 22، 2014 3:20 شام
میں اپنے شکریے کا انتظار کر رہی ہوں۔۔۔ :waiting:
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 3:21 شام
میں اپنی زندگی سے یہیں تک ہوں روشناس
اک لمحہ تیرے ساتھ گزارا ہے اور بس
کلام حزیں صدیقی
واہ صاحب۔۔
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 3:22 شام
خوش آمدید۔ ظاہر ہے کہ یہ ایک لمحہ خود بھی بزرگ ہو گا، جب ہمارے شہزاد ناصر صاحب کی فرمائشی آمد ہے

بہت شکریہ۔۔
دیکھو شہزاد۔۔ تمہاری دوستی کی وجہ سے مجھے بھی بزرگی کے طعنے سننے پڑ رہے ہیں۔۔
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 3:22 شام
خوش آمدید کہوں یا منائو جسنِ غمی
مرے حساب سے تو ہر آتا جاتا سال
اضافہ عمر میں کرتا ہے زندگی میں کمی

بہت بہت شکریہ۔۔
اگر آپ شاعر ہیں تو پھر آپ کو غم منانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔۔
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 3:28 شام
عمر 34 سال درج ہے پروفائل میں :)
یہ بھی کافی بزرگ عمر ہوتی ہے۔۔
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 3:31 شام
دیر ہوگئی ورنہ کیا ہی اچھا تھا کہ آپ یہ "تعارف" بھی صیغہء راز ہی میں رکھتے۔ ;)

ایسا نہیں ہوسکتا۔۔ تعارف نہیں کرواؤں گا تو پھر بعد میں دادا گیری کیسے کروں گا؟
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 3:31 شام

بہت شکریہ نیلم۔۔
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 3:33 شام
خوش آمدید۔۔۔ (از نصف لمحہ)

بہت شکریہ سرسری بھائی۔۔
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 3:33 شام

بہت شکریہ۔۔ مچھلی صاحبہ۔۔
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 3:34 شام
میں اپنے شکریے کا انتظار کر رہی ہوں۔۔۔ :waiting:

میں اپنے شکریے کہ شکریے کا انتظار کر رہا ہوں۔۔۔ :waiting:
نایاب — جنوری 22، 2014 3:35 شام
بہت بہت شکریہ۔۔
نہیں جی۔۔ میں صدیوں تک محیط نہیں ہوں۔۔ ہاں یہ شہزاد ضرور ہے۔۔ بلکہ یہ تو اتنے پرانے ہیں کہ صدیاں ایک دوسرے کو یہ دعا دیتی ہیں ۔۔ "اللہ کرے یہ صدی وہ صدی ہو جو شہزاد پہ محیط ہو جاتی ہے۔۔"
لمحہ خود کیا جانے کہ اس کی زندگی پل کی ہے یا صدی پر محیط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لمحہ کا آنا اور گزر جانا لمحہ کے اپنے بس میں کہاں ؟؟؟؟؟؟؟؟
یہ تو براہ راست امر حقیقی پر استوار ہے ۔۔۔۔۔۔ اور اس کا گززرنا روح پر ہے ۔۔۔۔ اور روح ہی تو امر ہے ۔۔۔۔۔۔۔
چلیں یہ دعا آپ کی نذر کہ
اللہ کرے آپٌ وہ لمحہ ثابت ہوں جو ہر لمحہ روح کو مطئن رکھے آمین
ماہی احمد — جنوری 22، 2014 3:36 شام
تھا جس کا انتظار وہ "شکریہ مراسلہ" آ گیا
کچھ شخصیات ایک آئینے کی طرح ہوتی ہیں، جن کی طرف دیکھنے والے کو اپنا ہی عکس نظر آتا ہے صرف، جناب! :cautious:
ماہی احمد — جنوری 22، 2014 3:38 شام
میں اپنے شکریے کہ شکریے کا انتظار کر رہا ہوں۔۔۔ :waiting:
یعنی مزید بوڑھے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، شوق سے۔۔۔ :)
ماہی احمد — جنوری 22، 2014 3:39 شام
بہت بہت شکریہ۔۔
نہیں جی۔۔ میں صدیوں تک محیط نہیں ہوں۔۔ ہاں یہ شہزاد ضرور ہے۔۔ بلکہ یہ تو اتنے پرانے ہیں کہ صدیاں ایک دوسرے کو یہ دعا دیتی ہیں ۔۔ "اللہ کرے یہ صدی وہ صدی ہو جو شہزاد پہ محیط ہو جاتی ہے۔۔"
سید شہزاد ناصر انکل بڑے راز کھل رہے یہاں تو :heehee:
زیک — جنوری 22، 2014 3:47 شام
خوش آمدید!
میں نوٹ کر رہا ہوں کہ کس رکن کو صاحب/صاحبہ یا بھائی/بہن کہا جا رہا ہے اور کسے نام سے پکارا جا رہا ہے تاکہ میں بھی کچھ ادب آداب سیکھ لوں
عثمان — جنوری 22، 2014 3:50 شام
ایسا نہیں ہوسکتا۔۔ تعارف نہیں کرواؤں گا تو پھر بعد میں دادا گیری کیسے کروں گا؟
دادا گیری دادا گیر کا خود تعارف دیتی ہے۔ :)
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 5:26 شام
لمحہ خود کیا جانے کہ اس کی زندگی پل کی ہے یا صدی پر محیط ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
لمحہ کا آنا اور گزر جانا لمحہ کے اپنے بس میں کہاں ؟؟؟؟؟؟؟؟
یہ تو براہ راست امر حقیقی پر استوار ہے ۔۔۔ ۔۔۔ اور اس کا گززرنا روح پر ہے ۔۔۔ ۔ اور روح ہی تو امر ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
چلیں یہ دعا آپ کی نذر کہ
اللہ کرے آپٌ وہ لمحہ ثابت ہوں جو ہر لمحہ روح کو مطئن رکھے آمین
بہت گہری باتیں کرتے ہیں آپ۔۔۔ دعا کا شکریہ۔۔
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 5:27 شام
دادا گیری دادا گیر کا خود تعارف دیتی ہے۔ :)
بالکل صحیح فرمایا آپ نے۔۔۔
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 5:28 شام
خوش آمدید!
میں نوٹ کر رہا ہوں کہ کس رکن کو صاحب/صاحبہ یا بھائی/بہن کہا جا رہا ہے اور کسے نام سے پکارا جا رہا ہے تاکہ میں بھی کچھ ادب آداب سیکھ لوں

اگر آپ میری باتوں سے ادب آداب سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔ تو بہترین مشورہ یہ ہے کہ نہ کریں۔۔
ایک لمحہ — جنوری 22، 2014 5:30 شام
یعنی مزید بوڑھے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، شوق سے۔۔۔ :)
مزید؟ ؟؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85.71351/page-3