تعارف

جان — جون 16، 2018 9:38 شام
تفنن برطرف۔ بہت خوشی ہوئی جان کر۔ ماشاءاللہ کون سی ڈگری کی تعلیم جاری ہے؟
کبھی کچھ، کبھی کچھ۔ ابھی تجربے جاری ہیں۔
جان — جون 16، 2018 9:40 شام
آپ کو ان سیکیور محسوس نہیں کرنا چاہئیے. ایسا کچھ نہیں ہے. :)
فطرت ہی کچھ ایسی ہےکیا کر سکتا ہوں۔ :)
مریم افتخار — جون 16، 2018 9:40 شام
گزار تو رہے ہیں لیکن مریم صاحبہ کچھ دنوں سے کافی تجسس میں مبتلا ہیں۔ اللہ ان کا حامی و ناصر ہو۔
نہیں جناب تجسس کا مسئلہ نہیں ہے کہ جس کے متعلق مجھے تجسس ہو میں نے اس کے متعلق کبھی کسی سے یا خود اس سے سوال نہیں کیا. (ریسرچ کرتی ہوں خود) :)
مجھے ایک سے زیادہ بار ایسے لگا اور ابھی بھی لگ رہا ہے کہ آپ کوئی پرانے محفلین ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو میں معذرت خواہ ہوں اور اگر ایسا ہے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں. آپ جانتے ہی ہیں یہاں بہت بڑے دل اور دماغ والے لوگ ہیں.
اردو محفل میں دلی خوش آمدید. :)
عبدالقیوم چوہدری — جون 16، 2018 9:41 شام
گزار تو رہے ہیں لیکن مریم صاحبہ کچھ دنوں سے کافی تجسس میں مبتلا ہیں۔ اللہ ان کا حامی و ناصر ہو۔
مریم صاحبہ ذرا فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی عادی ہیں اس لیے آپ کو وہی نمایاں لگیں۔ تجسس انسانی فطرت ہے سو تعارف یا جاننے کی خواہش اکثریت کی طرف سے سمجھیے۔
محمدظہیر — جون 16، 2018 9:42 شام
جی بالکل زبردستی ہے۔ انسیکیور ٹائپ ہوں اس لیے معذرت۔ خوش آمدید کے لیے شکریہ
اردو محفل میں خوش آمدید
اچھا کیا جو تعارف کروایا،( نا کروانے کے برابر ہی سہی ). نئے رکن کے متعلق بنیادی تعارف پتا ہونا دیگر اراکین کا حق ہوتا ہے، بغیر تعارف کے پرانے اراکین بھی بات کرنے کو "انسیکیور فیل" کرتے ہیں :)
جان — جون 16، 2018 9:44 شام
نہیں جناب تجسس کا مسئلہ نہیں ہے کہ جس کے متعلق مجھے تجسس ہو میں نے اس کے متعلق کبھی کسی سے یا خود اس سے سوال نہیں کیا. :)
مجھے ایک سے زیادہ بار ایسے لگا اور ابھی بھی لگ رہا ہے کہ آپ کوئی پرانے محفلین ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو میں معذرت خواہ ہوں اور اگر ایسا ہے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں. آپ جانتے ہی ہیں یہاں بہت بڑے دل اور دماغ والے لوگ ہیں.
اردو محفل میں دلی خوش آمدید. :)
مجھے سیاست کے علاوہ یہاں کسی چیز میں کوئی خاص دلچسپی نہیں۔ اسی وجہ سے یہاں آیا تھا۔ تھوڑی بہت شاعری پڑھنے کا شوق ہے۔ مجھے یہاں کے لوگوں میں بھی کوئی خاص دلچسپی نہیں، کیسے ہیں، کیوں ہیں، کہاں سے ہیں۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔
جان — جون 16، 2018 9:51 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
اچھا کیا جو تعارف کروایا،( نا کروانے کے برابر ہی سہی ). نئے رکن کے متعلق بنیادی تعارف پتا ہونا دیگر اراکین کا حق ہوتا ہے، بغیر تعارف کے پرانے اراکین بھی بات کرنے کو "انسیکیور فیل" کرتے ہیں :)
جی کرتے رہیں "انسیکیور فیل" کیا کر سکتے ہیں۔ یہ ان کا اپنا مزاج اور معاملہ ہے۔ مجھے کسی سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی کوئی تعلق بنانے کی غرض سے میں یہاں آیا ہوں۔ تعارف مریم صاحبہ کے کہنے پہ کروا دیا ورنہ اس کی بھی مجھے کوئی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں کوئی کسی کا نہیں ہے۔
جان — جون 16، 2018 9:53 شام
مریم صاحبہ ذرا فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی عادی ہیں اس لیے آپ کو وہی نمایاں لگیں۔ تجسس انسانی فطرت ہے سو تعارف یا جاننے کی خواہش اکثریت کی طرف سے سمجھیے۔
کوئی بات نہیں ہر بال پہ چھکے ماریں ان کی اپنی پچ، اپنا گراؤنڈ اور اپنا امپائر ہے۔
محمدظہیر — جون 16، 2018 9:56 شام
جی کرتے رہیں "انسیکیور فیل" کیا کر سکتے ہیں۔ یہ ان کا اپنا مزاج اور معاملہ ہے۔ مجھے کسی سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی کوئی تعلق بنانے کی غرض سے میں یہاں آیا ہوں۔ تعارف مریم صاحبہ کے کہنے پہ کروا دیا ورنہ اس کی بھی مجھے کوئی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں کوئی کسی کا نہیں ہے۔
سب اپنے خیالات کا اظہار کرنے ہی آتے ہیں، جیسے آپ آئے ہیں. رشتہ تو اپنے آپ بنتا ہے. بہر حال امید ہے یہاں اچھا وقت گزاریں گے .
مریم افتخار — جون 16، 2018 9:58 شام
کوئی بات نہیں ہر بال پہ چھکے ماریں ان کی اپنی پچ، اپنا گراؤنڈ اور اپنا امپائر ہے۔
جی جی اردو محفل ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے باور کرانے کا ویلکم!
سین خے — جون 16، 2018 10:00 شام
خوش آمدید بھائی :)
جان — جون 16، 2018 10:00 شام
جی جی اردو محفل ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے باور کرانے کا ویلکم!
مجھے باور کرانے کا قطعی کوئی شوق نہیں۔ فرنٹ فٹ سے خان صاحب ذہن میں آ گئے اس لیے تفنن کے طور پہ وہی اصطلاح استعمال کی۔
جان — جون 16، 2018 10:00 شام
شکریہ بہنا۔
مریم افتخار — جون 16، 2018 10:02 شام
مجھے باور کرانے کا قطعی کوئی شوق نہیں۔ فرنٹ فٹ سے خان صاحب ذہن میں آ گئے اس لیے تفنن کے طور پہ وہی اصطلاح استعمال کی۔
کیا تو ہم نے بھی تفنن ہی تھا پر نمازیں بخشوانے گئے تو روزے گلے پڑ گئے والا حساب ہوا چلا جا رہا ہے. حالانکہ ہمیں یہ محاورہ پسند نہیں تھا، البتہ خان صاحب تھوڑے تھوڑے پسند ہیں.
جان — جون 16، 2018 10:05 شام
کیا تو ہم نے بھی تفنن ہی تھا پر نمازیں بخشوانے گئے تو روزے گلے پڑ گئے والا حساب ہوا چلا جا رہا ہے. حالانکہ ہمیں یہ محاورہ پسند نہیں تھا، البتہ خان صاحب تھوڑے تھوڑے پسند ہیں.
معذرت کرتا ہوں اگر کچھ ناگوار گزرا ہے۔ اس سے زیادہ کچھ کر بھی نہیں سکتا۔
مریم افتخار — جون 16، 2018 10:06 شام
معذرت کرتا ہوں اگر کچھ ناگوار گزرا ہے۔ اس سے زیادہ کچھ کر بھی نہیں سکتا۔
:)
ہمیں کچھ ناگوار گزروانا اتنا آسان نہیں ہے. :) لیکن احتیاط بہر حال اچھی چیز ہے. :)
خوش رہیے! :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 17، 2018 5:40 صبح
جان بھائی جان آپ کو محفل میں خوش آمدید ۔
جان — جون 17، 2018 6:11 صبح
:)
ہمیں کچھ ناگوار گزروانا اتنا آسان نہیں ہے. :) لیکن احتیاط بہر حال اچھی چیز ہے. :)
خوش رہیے! :)
آپ بھی خوش رہیں۔ :)
جان — جون 17، 2018 6:12 صبح
جان بھائی جان آپ کو محفل میں خوش آمدید ۔
شکریہ بھیا۔
م حمزہ — جون 17، 2018 8:34 صبح
محفل میں خوش آمدید برادر جان !
امید ہے آپ کی صلاحیتیں یہاں اور نکھریں گی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.101879/page-3