حافظ عاصم

حافظ عاصم — جنوری 15، 2017 8:23 شام
میرا نام حافظ عاصم ہے۔اقبال کے شہر کا شاہین ہوں لیکن وہ الگ بات ہے کہ کبھی اُڑنے والا کوئی کام ابھی تک کر نہیں سکا۔۔۔باقی جو آپ لوگ پوچھیں گے وہ ساتھ ساتھ چلتا رہے گا :act-up:
راحیل فاروق — جنوری 15، 2017 8:27 شام
شاہین تو نہ ہوئے پھر۔ بہرحال، خوش آمدید!
پوچھنا یہ تھا کہ علامہ اقبالؒ واقعی بڑے شاعر تھے یا صرف باتیں بنی ہوئی ہیں؟
یاز — جنوری 15، 2017 8:27 شام
السلام علیکم
محفل پہ خوش آمدید حافظ عاصم بھائی۔
کچھ مزید تفصیل بھی بتائیے۔ کیا مشاغل ہیں؟ تعلیم، روزگار، ادب سے لگاؤ وغیرہ
نیز محفل پہ کیسے آئے۔
حافظ عاصم — جنوری 15، 2017 8:34 شام
فی الحال بارہ جماعتیں پاس ہوں اور آگے آسٹریلیا جانے کے ارادے ہیں۔۔۔فیس بک پہ اردو شاعری کا پیج ہے اور محفل میں ایسے ہی اردو معلوماتی مواد دیکھتے دیکھتے پہنچ گیا
حافظ عاصم — جنوری 15، 2017 8:36 شام
میرے خیال سے علامہ اقبال ایک معیاری شاعر تھے۔۔۔اس سے پہلے تو عاشقی معشوقی والے شاعر ہی پڑھتے آ رہے تھے لوگ;)
زیک — جنوری 15، 2017 9:02 شام
خوش آمدید عاصم۔
اقبال کا شہر سیالکوٹ تھا یا لاہور؟
حافظ عاصم — جنوری 15، 2017 9:04 شام
شکریہ زیک۔۔۔ہے تو سیالکوٹ ہی تھا لیکن ابھی لاہور ہے
یاز — جنوری 15، 2017 9:07 شام
اقبال کا شہر سیالکوٹ تھا یا لاہور؟
یہ تقریباََ ایسا ہی سوال ہے جیسے پوچھا جائے کہ
میر تقی میر لکھنوی تھے یا دہلوی؟
یا
بہزاد لکھنوی کا تعلق دلی سے تھا یا لکھنو سے؟
یوسف سلطان — جنوری 15، 2017 9:11 شام
خوش آمديد
حافظ عاصم — جنوری 15، 2017 9:13 شام
شکریہ آپ کی نوازش کا
زیک — جنوری 15، 2017 9:29 شام
یہ تقریباََ ایسا ہی سوال ہے جیسے پوچھا جائے کہ
میر تقی میر لکھنوی تھے یا دہلوی؟
یا
بہزاد لکھنوی کا تعلق دلی سے تھا یا لکھنو سے؟
مقصد یہ تھا کہ عاصم اقبال کے کس شہر سے ہیں
زیک — جنوری 15، 2017 9:29 شام
شکریہ زیک۔۔۔ہے تو سیالکوٹ ہی تھا لیکن ابھی لاہور ہے
یعنی آپ لاہور سے ہیں؟
یاز — جنوری 15، 2017 9:35 شام
مقصد یہ تھا کہ عاصم اقبال کے کس شہر سے ہیں
اوہ اچھا یہ بات۔
ویسے "شہرِ اقبال" کی اصطلاح صرف سیالکوٹ کے لئے ہی استعمال ہوتی دیکھی ہے۔
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 15، 2017 9:36 شام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
ایران انهیں اقبال لاہوری کہتا ہے
خوش آمدید عاصم۔
اقبال کا شہر سیالکوٹ تھا یا لاہور؟
یہ تقریباََ ایسا ہی سوال ہے جیسے پوچھا جائے کہ
میر تقی میر لکھنوی تھے یا دہلوی؟
یا
بہزاد لکھنوی کا تعلق دلی سے تھا یا لکھنو سے؟
حمیرا عدنان — جنوری 15، 2017 9:49 شام
خوش آمدید حافظ عاصم صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
محمد تابش صدیقی — جنوری 15، 2017 10:50 شام
اردو محفل پر خوش آمدید
اس سے پہلے تو عاشقی معشوقی والے شاعر ہی پڑھتے آ رہے تھے لوگ
راحیل بھائی حافظ صاحب چوٹ کر گئے ہیں. :p
اے خان — جنوری 16، 2017 1:35 صبح
خوش آمدید جناب
حافظ عاصم — جنوری 16، 2017 2:11 صبح
مقصد یہ تھا کہ عاصم اقبال کے کس شہر سے ہیں
مقصد یہ تھا کہ عاصم اقبال کے کس شہر سے ہیں
شہرِاقبال سیالکوٹ کو ہی کہتے ہیں۔۔لاہور اس لیے ہو گیا کہ وہ اب وہاں مدفن ہیں۔۔
حافظ عاصم — جنوری 16، 2017 2:12 صبح
شکریہ سر۔۔۔آپ کے خوش آمدید کہنے سے خوشی ہوئی
حافظ عاصم — جنوری 16، 2017 2:14 صبح
ح
خوش آمدید حافظ عاصم صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
حمیرا جی! خوش رہیں
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D8%A7%D9%81%D8%B8-%D8%B9%D8%A7%D8%B5%D9%85.94206/