شب کے جاگے ہوئے

گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 10:54 صبح
اس کے جملہ حقوق گُلِ یاسمیں کے پاس ہیں
کسی نے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش تو نہیں کی ہماری غیر حاضری میں؟
مریم افتخار — مئی 20، 2025 10:56 صبح
کسی نے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش تو نہیں کی ہماری غیر حاضری میں؟
کوئی کوشش کر بھی لے تو آپ کے لیول کو نہیں پہنچ پائے گا! :D
یاز — مئی 20، 2025 10:58 صبح
کوئی کوشش کر بھی لے تو آپ کے لیول کو نہیں پہنچ پائے گا! :D
کیا میں اس کو چیلنج سمجھوں؟
🫣
مریم افتخار — مئی 20، 2025 11:00 صبح
کیا میں اس کو چیلنج سمجھوں؟
🫣
میرا خیال ہے یہ اصطلاحی نہیں بلکہ لغوی معنوں میں سر پہ چوٹ کی بات ہو رہی ہے۔ دوبارہ سوچ لیں!
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 11:02 صبح
کوئی کوشش کر بھی لے تو آپ کے لیول کو نہیں پہنچ پائے گا! :D
لگتا ہے کہ محفل کے پار آپ کو ہماری تازہ ترین چوٹ پر بندھی پٹی نظر آ گئی۔ لیکن فکر مت کیجئےصرف پٹی ہے۔ ٹانکے لگانے کی نوبت نہیں آئی کہ زخم زیادہ گہرا نہ تھا۔ الحمد للہ۔ چند دن کی بات ہے۔ پٹی اترتے ہی پھر سربپر کفن باندھ لیں گے کہ باقی کام بھی تو نمٹانے ہیں درختوں کی کاٹ چھانٹ کے۔
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 11:03 صبح
کیا میں اس کو چیلنج سمجھوں؟
🫣
چیلنج سمجھا تو ابھی کے ابھی سر پر پٹی باندھنی پڑے گی ہماری طرح۔
مریم افتخار — مئی 20، 2025 11:05 صبح
لگتا ہے کہ محفل کے پار آپ کو ہماری تازہ ترین چوٹ پر بندھی پٹی نظر آ گئی۔ لیکن فکر مت کیجئےصرف پٹی ہے۔ ٹانکے لگانے کی نوبت نہیں آئی کہ زخم زیادہ گہرا نہ تھا۔ الحمد للہ۔ چند دن کی بات ہے۔ پٹی اترتے ہی پھر سربپر کفن باندھ لیں گے کہ باقی کام بھی تو نمٹانے ہیں درختوں کی کاٹ چھانٹ کے۔
ہم نے آپ کا شہد کی مکھیوں والا ایڈوینچر کہیں پڑھا تھا تفصیل سے اور مزے کی بات بتاؤں؟ آپ ہماری غیر حاضری میں محفل میں آئی ہیں تو بعد میں کچھ محفلین نے ہم سے کہا کہ ہمیں لگا آپ نئی آئی ڈی سے آئی ہیں۔ سو کچھ تو کامن ہو گا مزاج میں! :D
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 11:06 صبح
میرا خیال ہے یہ اصطلاحی نہیں بلکہ لغوی معنوں میں سر پہ چوٹ کی بات ہو رہی ہے۔ دوبارہ سوچ لیں!
ایویں کوئی بے خبری میں اصطلاحی معنوں میں لے کر میکوں چیلنج دیتے ہوئے زیادہ ہلکا ہی نہ لے بیٹھے۔
مریم افتخار — مئی 20، 2025 11:07 صبح
لگتا ہے کہ محفل کے پار آپ کو ہماری تازہ ترین چوٹ پر بندھی پٹی نظر آ گئی۔ لیکن فکر مت کیجئےصرف پٹی ہے۔ ٹانکے لگانے کی نوبت نہیں آئی کہ زخم زیادہ گہرا نہ تھا۔ الحمد للہ۔ چند دن کی بات ہے۔ پٹی اترتے ہی پھر سربپر کفن باندھ لیں گے کہ باقی کام بھی تو نمٹانے ہیں درختوں کی کاٹ چھانٹ کے۔
اللہ تعالی آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں اور مزید تکالیف سے بچا کر اپنی امان میں رکھیں۔ آمین!
یہ ہمارا پہلا ڈائریکٹ انٹریکشن ہے، امید ہے مزید تعارف رہے گا اور آپ بھی ہمارے حلقہ احباب میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔ :redheart:
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 11:13 صبح
ہم نے آپ کا شہد کی مکھیوں والا ایڈوینچر کہیں پڑھا تھا تفصیل سے اور مزے کی بات بتاؤں؟ آپ ہماری غیر حاضری میں محفل میں آئی ہیں تو بعد میں کچھ محفلین نے ہم سے کہا کہ ہمیں لگا آپ نئی آئی ڈی سے آئی ہیں۔ سو کچھ تو کامن ہو گا مزاج میں! :D
تو وہ ہستی آپ ہیں جنھوں نے ہم جیسی معصوم محفلین کو مشکوک بنا ڈالا اور ہم قسمیں دیتے تھک گئے کہ ہم تو نئے آئے ہیں ۔
وہ ایڈونچر ہر گز نہیں تھا، زبردست حادثہ تھا بہنا۔ ان دنوں میں جو پیغامات ہمارے نام آئے ، جو کارڈز ملے، دل چاہتا ہے کہ پھر سے وہ حادثہ ہو اوع سب یادیں تازہ ہوں اور ان کی اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی نیچے رکی رہے ہمارے ہوش میں آنے تک۔
مگر شہد کی مکھیاں شاید اپنی ہمجولیوں کے انجام سے ڈری، ہم سے فاصلے پر ہی رہتی ہیں اب۔
مریم افتخار — مئی 20، 2025 11:16 صبح

پرمزاح و غم ناک دونوں شد!
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 11:16 صبح
اللہ تعالی آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں اور مزید تکالیف سے بچا کر اپنی امان میں رکھیں۔ آمین!
یہ ہمارا پہلا ڈائریکٹ انٹریکشن ہے، امید ہے مزید تعارف رہے گا اور آپ بھی ہمارے حلقہ احباب میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔ :redheart:
امید ہم نے بھی کچھ ایسی ہی باندھ لی ہے ۔ اللہ پاک خیر کا معاملہ فرمائیں اور ہمیں آپ کے حلقہ ء احباب میں اچھا اضافہ بننے کی توفیق عطا فرمائیں آمین
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 11:18 صبح
پرمزاح و غم ناک دونوں شد!
ہاں اس طرح درد کی شدت کچھ کم محسوس ہوتی ہے جب خود اپنی تکلیف پر ہنس لیا جائے
ہنسو آج اتنا کہ اس شور میں
صدا سسکیوں کی سنائی نہ دے
یاز — مئی 20، 2025 11:19 صبح
میرا خیال ہے یہ اصطلاحی نہیں بلکہ لغوی معنوں میں سر پہ چوٹ کی بات ہو رہی ہے۔ دوبارہ سوچ لیں!
ہم بھی تو اصطلاحی نہیں، بلکہ "اصلاحی" سر پہ چوٹ کی بات کر رہے ہیں۔
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 11:27 صبح
ہم بھی تو اصطلاحی نہیں، بلکہ "اصلاحی" سر پہ چوٹ کی بات کر رہے ہیں۔
کیا اصلاح ہو جاتی ہے سر پر چوٹ کھانے سے۔۔۔
ایسا ہے تو اس نے یہ کیوں کہا تھا
کوئی پتھر سے نہ مارے میرے دیوانے کو
کیا معلوم کہ اصلاح ہو جاتی اور دیوانہ ، دیوانہ نہ رہتا، فرزانہ ہو جاتا۔
یاز — مئی 20، 2025 11:32 صبح
کیا اصلاح ہو جاتی ہے سر پر چوٹ کھانے سے۔۔۔
ایسا ہے تو اس نے یہ کیوں کہا تھا
کوئی پتھر سے نہ مارے میرے دیوانے کو
کیا معلوم کہ اصلاح ہو جاتی اور دیوانہ ، دیوانہ نہ رہتا، فرزانہ ہو جاتا۔
واہ واہ۔
آپ تو واقعی چیلنج دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
😂
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 12:12 شام
واہ واہ۔
آپ تو واقعی چیلنج دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
😂
تو پڑھ بسم اللہ، اتر آئیے میدان میں۔ اورصنف کرخت کے جھنڈے گاڑ دیجئے صنف نازک کے مقابلے میں سر کی چوٹوں کے میدان میں۔
یاز — مئی 20، 2025 12:16 شام
تو پڑھ بسم اللہ، اتر آئیے میدان میں۔ اورصنف کرخت کے جھنڈے گاڑ دیجئے صنف نازک کے مقابلے میں سر کی چوٹوں کے میدان میں۔
تو عرض کیا ہے
بقول شاعر
سر کی چوٹ باہر سے کہیں معلوم ہوتی ہے
سر کی چوٹ باہر سے نہیں معلوم ہوتی ہے
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 12:16 شام
صنف کرخت سے ہمیں محمد عبدالرؤوف بھیا یاد آئے۔
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 12:18 شام
تو عرض کیا ہے
بقول شاعر
سر کی چوٹ باہر سے کہیں معلوم ہوتی ہے
سر کی چوٹ باہر سے نہیں معلوم ہوتی ہے
یہ کس شاعر نے کہا ہے بھلا
شاعروں کو سر کی نہیں بلکہ دل کی چوٹوں کا حساب معلوم ہوتا ہے مع جگر کی چوٹوں کے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%A7%DA%AF%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92.11351/page-5