شب کے جاگے ہوئے

یاز — مئی 20، 2025 12:19 شام
کیا معلوم کہ اصلاح ہو جاتی اور دیوانہ ، دیوانہ نہ رہتا، فرزانہ ہو جاتا۔
امیںؔ ہے داد کے قابل وسیع المشربی میری
کہ فرزانوں میں فرزانہ ہوں دیوانوں میں دیوانہ
مریم افتخار — مئی 20، 2025 12:23 شام
صنف کرخت سے ہمیں محمد عبدالرؤوف بھیا یاد آئے۔
ہمیں ایسے کیوں لگ رہا ہے کہ پہلا لفظ اضافی ہے؟
یاز — مئی 20، 2025 12:25 شام
یہ کس شاعر نے کہا ہے بھلا
شاعروں کو سر کی نہیں بلکہ دل کی چوٹوں کا حساب معلوم ہوتا ہے مع جگر کی چوٹوں کے۔
ایک تو یہ کہ شاعر زیادہ حساب کتاب میں نہیں پڑتے کہ دیوداس مووی کے مطابق "حساب کے بڑے کچے ہو دیو".
نیز یہ کہ یہاں (یعنی محفل پہ) جگر کی چوٹوں سے زیادہ اہم فعل رونما ہوا تھا، جگر کے قیمے سے کباب بنانے والا، اور اس فعل کے فاعل کو بلانے کے لئے میں دعوت دوں گا
مریم افتخار حاضر ہوں ں ں ں ۔
یاز — مئی 20، 2025 12:26 شام
ہمیں ایسے کیوں لگ رہا ہے کہ پہلا لفظ اضافی ہے؟
انتہائے تیقن کوئی آپ سے سیکھے
مریم افتخار — مئی 20، 2025 12:29 شام
ایک تو یہ کہ شاعر زیادہ حساب کتاب میں نہیں پڑتے کہ دیوداس مووی کے مطابق "حساب کے بڑے کچے ہو دیو".
نیز یہ کہ یہاں (یعنی محفل پہ) جگر کی چوٹوں سے زیادہ اہم فعل رونما ہوا تھا، جگر کے قیمے سے کباب بنانے والا، اور اس فعل کے فاعل کو بلانے کے لئے میں دعوت دوں گا
مریم افتخار حاضر ہوں ں ں ں ۔
شاعر کہندے نیں:
یاد ماضی عذاب ہے یارب۔۔۔
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 12:43 شام
ہمیں ایسے کیوں لگ رہا ہے کہ پہلا لفظ اضافی ہے؟
آپ کا مطلب ہے کہ ہمیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ، کرخت ، لکھ دینا چاہئیے تھا؟
مریم افتخار — مئی 20، 2025 12:44 شام
آپ کا مطلب ہے کہ ہمیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ، کرخت ، لکھ دینا چاہئیے تھا؟
نہیں، آپ نے اچھا کیا ہچکچا کر۔ کاش وہ بھی ہچکچائیں!
زیک — مئی 20، 2025 12:45 شام
لگتا ہے کہ محفل کے پار آپ کو ہماری تازہ ترین چوٹ پر بندھی پٹی نظر آ گئی۔ لیکن فکر مت کیجئےصرف پٹی ہے۔ ٹانکے لگانے کی نوبت نہیں آئی کہ زخم زیادہ گہرا نہ تھا۔ الحمد للہ۔ چند دن کی بات ہے۔ پٹی اترتے ہی پھر سربپر کفن باندھ لیں گے کہ باقی کام بھی تو نمٹانے ہیں درختوں کی کاٹ چھانٹ کے۔
یعنی اب مسلسل پٹی پروگرام ہے
عبداللہ محمد — مئی 20، 2025 12:48 شام
ہمیں ایسے کیوں لگ رہا ہے کہ پہلا لفظ اضافی ہے؟

آپکو بھی پتہ ہی ہے یہ ایویں گلاں ای بنیا نیں نہیں یقین تو ابھی اپنے انہوں کو ایک میسج کر کے دیکھ لیں کہ "شام کو جلدی آنا ایک بات کرنی ہے" پھر دیکھیں کہاں کی کرختی کدھر کی درشتی
وغیرہ وغیرہ
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 12:51 شام
یعنی اب مسلسل پٹی پروگرام ہے
ثابت قدمی کی زندہ مثال۔
لیکن دیکھ لیجئیے کہ ہزار ہا چوٹیں کھانے اور پٹیاں کروانے کے باوجود آپ کے قصے ہڈیاں توڑنے کے، کا حصہ نہ بنے الحمد للہ
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 12:53 شام
نہیں، آپ نے اچھا کیا ہچکچا کر۔ کاش وہ بھی ہچکچائیں!
وہ تو آتے ہی بنا ہچکچائے کہیں گے
حد ادب لڑکی
اور ہم نے صفائیاں دیتے دیتے چائے کے دوسرے مگ کا بھی صفایا کر دینا ہے
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 12:54 شام
انتہائے تیقن کوئی آپ سے سیکھے
آپ سے کیوں نہیں؟
سوال ہے بس۔ برا مت منائیے گا ۔ 😂
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 1:00 شام
امیںؔ ہے داد کے قابل وسیع المشربی میری
کہ فرزانوں میں فرزانہ ہوں دیوانوں میں دیوانہ
ارے واہ ایسا دیوانہ ایسا فرزانہ کہ ہمیں ساتھ میں محمود اور فاروق بھی یاد آئے اور شوکی برادران بھی۔
یاز — مئی 20، 2025 1:02 شام
آپ سے کیوں نہیں؟
سوال ہے بس۔ برا مت منائیے گا ۔ 😂
ہمیں تو خود کے ہونے کا یقیں نہیں ہے جی۔ اس بابت بھی مغلوبِ وہم و گماں وغیرہ رہتے ہیں۔
برا ماننے کی کیا بات ہے اے نیک دل و گل صفت اسم کی حامل مسماۃ!
یاز — مئی 20، 2025 1:03 شام
ارے واہ ایسا دیوانہ ایسا فرزانہ کہ ہمیں ساتھ میں محمود اور فاروق بھی یاد آئے اور شوکی برادران بھی۔
دھت تیرے کی وغیرہ۔
بے پر کی اڑانے میں ہمارے بھی پر کاٹتی ہیں۔
یاز — مئی 20، 2025 1:04 شام
وہ تو آتے ہی بنا ہچکچائے کہیں گے
حد ادب لڑکی
اور ہم نے صفائیاں دیتے دیتے چائے کے دوسرے مگ کا بھی صفایا کر دینا ہے
صفایا۔۔۔۔ مطلب سر پہ مار کے؟
مزید پٹیاں وغیرہ
یاز — مئی 20، 2025 1:05 شام
آپکو بھی پتہ ہی ہے یہ ایویں گلاں ای بنیا نیں نہیں یقین تو ابھی اپنے انہوں کو ایک میسج کر کے دیکھ لیں کہ "شام کو جلدی آنا ایک بات کرنی ہے" پھر دیکھیں کہاں کی کرختی کدھر کی درشتی
وغیرہ وغیرہ
یہ ڈائیلاگ تو شام/رات کا کھانا بچانے کے لئے بولا جاتا ہے۔ جیسے "کھانا کھا لیں، پھر ایک ضروری بات کرنی ہے" وغیرہ
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 1:05 شام
ہمیں تو خود کے ہونے کا یقیں نہیں ہے جی۔ اس بابت بھی مغلوبِ وہم و گماں وغیرہ رہتے ہیں۔
برا ماننے کی کیا بات ہے اے نیک دل و گل صفت اسم کی حامل مسماۃ!
ترجمہ بھی کر دیا ہوتا آخری لائن کا کہ ہم تو اردو پڑھنے اور سیکھنے آئے تھے محفل پر
یاز — مئی 20، 2025 1:07 شام
شاعر کہندے نیں:
یاد ماضی عذاب ہے یارب۔۔۔
اسی کو کہتے ہیں۔۔۔ ادائیگیِ قرضہ جاتِ زائد از واجبات، وغیرہ بھی۔
گُلِ یاسمیں — مئی 20، 2025 1:07 شام
یہ ڈائیلاگ تو شام/رات کا کھانا بچانے کے لئے بولا جاتا ہے۔ جیسے "کھانا کھا لیں، پھر ایک ضروری بات کرنی ہے" وغیرہ
ایسے انداز سے تو لقمہ ہاتھ ہی میں پکڑا رہ جاتا ہو گا۔ شکر ہے کہ ہمارا شمار ایسے ظالموں میں نہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%A7%DA%AF%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92.11351/page-6