ہا ہا ہا ہا عربوں میں اھلاً و سھلاً مرحبا کہنے کا رواج ہے۔ اس فقرے میں جو سھلاً لفظ ہے اس کا مطلب ہے آسان، نرم، آرام دہ وغیرہ وغیرہ مراد اس کے کہنے کی یہ ہوتی ہے کہ انشاء اللہ آپ کو کوئی تکلیف نہ ہوگی جیسے آپ مخملیں فرش روند رہے ہوں۔
یاز — مارچ 23، 2008 9:00 شام
ارے واہ جی،،،، بہت خوب
زیک — مارچ 23، 2008 9:01 شام
خوشآمدید یاز۔ کہاں کہاں ٹریکنگ کی ہے آپ نے؟
یاز — مارچ 23، 2008 9:12 شام
شکریہ زیک بھائی
بس پاکستان کے شمالی علاقوں میں تقریبا'' سب ہی جگہوں کی ٹریکنگ کی ہے، ان میں دیوسائی اور نانگا پربت بیس کیمپ وغیرہ بھی شامل ہیں
تعبیر — مارچ 23، 2008 9:44 شام
السلام علیکم خوش آمدید یہ شب کے جاگے ہوئے کیا ہے
یونس رضا — مارچ 23، 2008 9:47 شام
خوش امدید ! یہ شب بھر کیوں جاگے ہیں ۔۔۔۔۔۔ تشبیہ ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاز — مارچ 23، 2008 9:52 شام
شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی
آپ کے آنے کی اک آس تھی اب جانے لگی یہ ایک نظم یا گیت ہے جو ایک فلم تمنا میں شامل تھا۔ شاعر ندا فاضلی
نبیل — مارچ 23، 2008 10:32 شام
السلام علیکم یاز، اور خوش آمدید۔
آپ نے کہاں سے انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے؟
یاز — مارچ 24، 2008 4:06 صبح
وعلیکم السلام جناب
میں نے یو ای ٹی لاہور سے انجینئرنگ کی تھی
فرخ منظور — مارچ 24، 2008 4:47 صبح
خوش آمدید یاز بھائی!
محمد وارث — مارچ 24، 2008 6:10 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید یاز صاحب، آپ نے شعر اچھا لکھا ندا فاضلی کا، امید ہے یہاں محفل پر آپ کو فیض کی طرح یہ گلہ نہیں کرنا پڑے گا۔ کہاں گئے شبِ فرقت کے جاگنے والے ستارۂ سحری ہم کلام کب سے ہے اور اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آپ وَن اردو والے یازغل بھائی ہیں، اور ماشاءاللہ کافی فعال ہیں وہاں۔
الف عین — مارچ 24، 2008 7:30 صبح
خوش آمدید یاز اس محفل میں۔
پپو — مارچ 24، 2008 7:42 صبح
میں پپو بھائی خوش آًًمدید آپ شب کے جاگے ہوئے ہیں تھوڑا آرام کر لیں پھر ملاقات ہوگئی
یاز — مارچ 24، 2008 7:49 صبح
کچھ شب کے جاگے ہوئوں کے لئے ہر وقت شب ہی شب ہوتی ہے
اردو محفل پر خوش آمدید یاز صاحب، آپ نے شعر اچھا لکھا ندا فاضلی کا، امید ہے یہاں محفل پر آپ کو فیض کی طرح یہ گلہ نہیں کرنا پڑے گا۔ کہاں گئے شبِ فرقت کے جاگنے والے ستارۂ سحری ہم کلام کب سے ہے اور اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آپ وَن اردو والے یازغل بھائی ہیں، اور ماشاءاللہ کافی فعال ہیں وہاں۔