حسب حالات۔۔۔
کبھی اپنے اور کبھی سامنے والے کے۔
حسب حالات۔۔۔
جگر چھلنی ہے دل گھبرا رہا ہے یہ سوچ کر کہ جگر کے قیمے کے کباب پک جانے کا نعلوم کیسے پڑے گا۔ نہ تو ان کبابوں کو تل کر سنہری کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی لال۔ وہ تو پہلے ہی گہرے لال ہوتے ہیں یعنی کہ پکے کم اور جلے زیادہ۔
سمجھا جاوے نہیں بلکہ یقین کر لیا جاوے۔
ہم نے جلدی میں زائد از واجبات کو زائد ازدواجات پڑھ کر ایک بار پھر ثبوت دے دیا کہ ہمیں چوٹ بظاہر تو سر پر لگی ہے مگر اثرات دماغ تک بھی پہنچے ہیں۔
ہاں جی محفل میں سیکھنے اردو ہی آتے ہیں لیکن سکھانے والے فارسی سکھاتے ہیں (ہمارے قومی ترانے کی طرح)۔یہی وہ دوسرامسئلہ ہے جس کی وجہ سے محفل بند ہو رہی ہے۔اور پہلا مسئلہ تاحال زیک کا ونڈوز بوٹ اپ کیے بغیر لاف نہ کر پانا ہے!!
کیا یہ کسی اور ٹائم لائن سے میں ہی ہوں؟ مجھے Flash کا سیزن یاد آ رہا ہے۔۔۔ گل یاسمین ایک لڑی کا آئیڈیا آیا ہے جس میں آپ میں اور ایک اور میزانی ہوں گے اور ہم باہمی مماثلت و مطابقت پر مواد اکٹھا کریں گے!!
پنجابی والا اس سے بڑا مسئلہ ہے کہ فارسی سیکھ کر کم از کم تیل تو بیچ سکتے ہیں (اگرچہ عالمی منڈی میں آجکل قیمت کم ہے) پنجابی سیکھ کر کیا کریں گے
لگتا ہے آپ کو ایک ہنستے ہوئے لمبوتری ویڈیو اور دو مضامین سوشل میڈیا کے حقیقی زندگی نہ ہونے پر بھیجنے پڑیں گے
آپ کے مندرجہ بالا مراسلے میں تین نکات زیر بحث ہیں۔ پہلے میں عبداللہ محمد بھائی کے غلط جگہ بٹیٹ کے استعاراتی استعمال کی جانب اشارہ ہے۔ تیسرے میں یاز صاحب کے اپنے انٹرویو کے جواب نمبر10 کی تائید ملتی ہے۔ مگر ہائے وہ نکتہ نمبر دو!!
محفل میں عبدالقیوم چوہدری صاحب کو بار بار یاد نہ کریں۔وہ اب کئی سال سے ورچوئل سفر پر نکلے ہوئے ہیں اور جب تھک جاتے ہیں تو ٹریول ولاگز بند کر کے سو جاتے ہیں!
ہاں جی ہماری ریسرچ یہ کہتی ہے کہ جوڑے میں سے ایک وقت میں ایک صنف کرخت ہو سکتی ہے۔ اگر دونوں ہو جائیں تو محلے والے نیٹ، کیبل اور دیگر تفریحی سٹریمنگ کٹوا دیتے ہیں!!
آپ بھی مردوں کے شانہ بشانہ پڑھ سکتی ہیں؟
انٹرنیٹ کی دنیا ہے لنک بھی دے دیا کریں ساتھ ہی 😀
لنک کے لیے barter -system چلے گا۔ یعنی پہلے نکتہ نمبر دو پر عمل درآمد کا لنک آئے گا ، پھر ادھر سے نکتہ نمبر ایک اور تین والے جاویں گے! 😂
کیسی ہو بھئی
یہ لو بھئی ۔۔۔۔ ایک اور بہن ہمارے مدِ مقابل آ گئیں
بھائی pun-intended وغیرہ۔۔۔
اگر "بھئی" صرف بھائی کے لیے ہی مخصوص کر دیا جائے تو بہن کے لیے "بہنی" کیسا رہے گا؟ 🙂
گلاب کو جس نام سے بھی پکاریں وغیرہ۔۔۔۔

سلامت رہیں 🙂
مردوں پر زبر ہے یا پیش😂
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%A7%DA%AF%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92.11351/page-7