زلفی شاہ — مارچ 31، 2012 11:13 صبح
آپ حضرات کی محبتوں کا مقروض ہوں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم قرض معاف کرنے کے روادار نہیں۔
زونی — مارچ 31، 2012 11:15 صبح
میرا پہلا سوال
شمشاد آپ تھکتے نہیں ؟
اور اس مشہور جملے پر بنی ہوئی مشہوری کا حوالہ بھی دیں ۔
محب یہ سوال آپکو وارث بھائی کے انٹرویو والے دھاگے میں پوچھنا تھا

شمشاد — مارچ 31، 2012 11:48 صبح
شمشاد بھائی ایک اور بات بھول رہے ہیں اس اوتار کے حوالے سے ، وہ یہ کہ اس کے سفید بالوں سے یہ اظہار مقصود ہے کہ اب شیر بوڑھا ہو چکا ہے۔
یاد رکھیں شیر شیر ہی رہتا ہے، ویسے سفید بال نہیں لباس ہی ایسا ہے۔
شمشاد — مارچ 31، 2012 11:49 صبح
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم قرض معاف کرنے کے روادار نہیں۔
کچھ قرض ایسے ہوتے ہیں جو سدا بہار قرض ہی رہیں تو اچھا ہے نہیں تو رشتے ناطے ٹوٹ جاتے ہیں۔
زلفی شاہ — مارچ 31، 2012 11:49 صبح
یاد رکھیں شیر شیر ہی رہتا ہے، ویسے سفید بال نہیں لباس ہی ایسا ہے۔
ہم نے بھی تو شیر ہی کہا ہے صرف بوڑھے کی اضافت کے ساتھ۔
زلفی شاہ — مارچ 31، 2012 11:52 صبح
کچھ قرض ایسے ہوتے ہیں جو سدا بہار قرض ہی رہیں تو اچھا ہے نہیں تو رشتے ناطے ٹوٹ جاتے ہیں۔
یہ پوسٹ دھمکی دیں والے دھاگے میں زیادہ جچتی۔
شمشاد — مارچ 31، 2012 11:58 صبح
ہم نے بھی تو شیر ہی کہا ہے صرف بوڑھے کی اضافت کے ساتھ۔
یہی تو آپ کو تجربہ نہیں کہ شیر کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔
زلفی شاہ — مارچ 31، 2012 12:01 شام
یہی تو آپ کو تجربہ نہیں کہ شیر کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔
واقعی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا چھلانگ لگائیں؟؟؟
شمشاد — مارچ 31، 2012 12:02 شام
میرے جیسی کسی اور کی چھلانگ تو دکھائیں؟
زلفی شاہ — مارچ 31، 2012 12:10 شام
میرے جیسی کسی اور کی چھلانگ تو دکھائیں؟
چھلانگ لگانے والی چیز ہے دکھانے والی نہیں۔
شمشاد — مارچ 31، 2012 12:53 شام
ابھی
مراسلہ میٹر میں جائیں اور اپنی چھلانگ کی ابتدا کریں، پھر میں بھی مندرج ہوتا ہوں۔
یوسف-2 — مارچ 31، 2012 12:55 شام
یہی تو آپ کو تجربہ نہیں کہ شیر کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔
جملہ مکمل ادا کیا کریں ۔۔۔ مَرد اور شیر کبھی بوڑھا نہیں ہوتا

شمشاد — مارچ 31، 2012 1:08 شام
یوسف بھائی مرد مرد میں فرق ہوتا ہے۔ ایک وہ ہوتے ہیں جو بلی پہلے دن ہی مار لیتے ہیں اور ایک وہ ہوتے ہیں کہ ساری عمر بلا ہی مرتا رہتا ہے۔ جبکہ شیر شیر ہی ہوتا ہے۔
ناعمہ عزیز — مارچ 31، 2012 3:44 شام
ناعمہ عزیز ، شمشاد بھائی نے لکھا ہے کہ وہ بھی مقروض ہیں ۔ اب یقیناً شمشاد بھائی آپ سے قرض واپس نہیں مانگیں گے
وہ ہمارا معائدہ ہو چکا ہے کہ اب اس سے قرض واپس نہیں مانگنا۔
ہائیں

شمشاد لالہ یہ معاہدہ آپ نے میرے ساتھ خواب میں کیا تھا کیا ؟؟؟

ناعمہ عزیز — مارچ 31، 2012 3:45 شام
زین — مارچ 31، 2012 3:51 شام
یہاں کون کون کس کس کو مکھن لگارہا ہے

شمشاد — مارچ 31، 2012 6:21 شام
ہائیں

شمشاد لالہ یہ معاہدہ آپ نے میرے ساتھ خواب میں کیا تھا کیا ؟؟؟
چلو اگر تمہیں یاد نہیں، تو میرا قرض واپس کرو۔
شمشاد — مارچ 31، 2012 6:21 شام
یہاں کون کون کس کس کو مکھن لگارہا ہے
تمہیں کس چیز کی ضرورت ہے، مکھن کی یا پھر ۔۔۔۔۔؟
میر انیس — مارچ 31، 2012 7:14 شام
میں نے مرد اور گھوڑا کبھی بوڑھے نہیں ہوتے تو سنا تھا یہ شیر کا محاورہ نیا ہے میرے لئے۔
شمشاد — مارچ 31، 2012 7:27 شام
انیس بھائی اب بہت سے محاورے بدل رہے ہیں۔
پہلے سولہ آنے بات صحیح ہوتی تھی، آجکل سو پیسے بات صحیح ہوتی ہے۔