انٹرویوشمشاد لالہ :)

ناعمہ عزیز — مارچ 30، 2012 4:27 شام
ویسے تو محفل پر سب ہی بہت اچھے ہیں ، سب کا رویہ تہذیب دار ہیں، سب ہی عزت دیتے ہیں ، لیکن ابھی میں بتانے والی ہوں اپنی سب سے فیورٹ پرسنلٹی کے بارے میں ، وہ ایک بھی ہو سکتی ہے ایک سے زیادہ بھی :) لیکن نہیں ابھی میں صرف ایک ہی پرسنیلٹی کے بارے میں آپ کو بتاتی ہوں ،
لہجے میں اس قدر شفقت ہے کہ بندہ ایک بار سوچتا ہے
"ہاں دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں "
سادہ سا انداز ہے ،نارمل سی گفتگو کرتے ہیں ، لیکن آپ کو ان کی اس گفتگو میں اپنائیت کا عنصر ضرور ملے گا اور اگر آپ نئے ممبر ہیں اور کنفیوژ ہیں تو وہ آپ کی پوری مدد کر یں گے ، آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے ، کیونکہ آپ محفل میں آئے اپنی مرضی سے تھے لیکن ان کی شفقت آپ کو یہاں رہنے پر مجبور کر دے گی :)
اور میرے وہ سب سے اچھے والے لالہ ہیں ، ہی ہی ہی ، ہے نا لالہ ؟؟؟
بس خوامخوہ میرا دل کر رہا تھا کہ لالہ کے بارے میں لکھوں ، کبھی کبھی بندے کو بنا کسی وجہ سے بھی کوئی بات کہنی چاہئے نا ؟؟
بس تو پھر
شمشاد لالہ میں نے آپ کو بولنا تھا کہ
آپ میرے سب سے اچھے والے لالہ ہیں :party:
زیک — مارچ 30، 2012 4:54 شام
میں سمجھا شمشاد کا ایک اور انٹرویو ہونے چلا ہے۔ :)
شمشاد — مارچ 30، 2012 4:57 شام
واہ واہ کیا بات ہے بھئی۔
خوش رہو اور سدا مسکراؤ۔
یہ لو اسی خوشی میں میں تمہیں اچھی والی آئسکریم کھلاتا ہوں۔
ice-cream+2.gif
مقدس — مارچ 30، 2012 4:58 شام
سووووووووووووووووو سوئیٹ ناعمہ
محمد امین — مارچ 30، 2012 5:07 شام
اور بھی لکھو نا :) ۔۔۔
عائشہ عزیز — مارچ 30، 2012 5:13 شام
بہت اچھی بات ہے مجھے بھی چاچوبہت شفیق اور بہت اچھے لگتے ہیں۔ :)
شمشاد — مارچ 30، 2012 5:16 شام
میں سمجھا شمشاد کا ایک اور انٹرویو ہونے چلا ہے۔ :)

ناعمہ سےکچھ بھی بعید نہیں۔
مہ جبین — مارچ 30، 2012 7:50 شام
کچھ لوگ دنیا میں روشنی کے مینارے کی مانند ہوتے ہیں ، اپنے اطراف روشنی بکھیرنا ہی انکا کام ہوتا ہے سو شمشاد بھائی کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔۔۔۔۔اللہ شمشاد بھائی کی زندگی میں برکتیں عطا فرمائے آمین
فہیم — مارچ 30، 2012 7:53 شام
کوئی شک نہیں کہ شمشاد بھائی
اس محفل کی سب سے زیادہ اچھی شخصیت ہیں :)
شمشاد — مارچ 30، 2012 10:19 شام
کچھ لوگ دنیا میں روشنی کے مینارے کی مانند ہوتے ہیں ، اپنے اطراف روشنی بکھیرنا ہی انکا کام ہوتا ہے سو شمشاد بھائی کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔اللہ شمشاد بھائی کی زندگی میں برکتیں عطا فرمائے آمین

یہ آپ کا بڑا پن ہے جو ایسا سمجھتی ہیں ورنہ میں تو بس سب کے ساتھ گپ شپ کرتا ہوں اور میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی کو ناراض نہ ہونے دوں۔
شمشاد — مارچ 30، 2012 10:20 شام
کوئی شک نہیں کہ شمشاد بھائی
اس محفل کی سب سے زیادہ اچھی شخصیت ہیں :)

جزاک اللہ فہیم۔
میں اکیلا ہی نہیں اور بھی بہت سے اراکین ہیں جو بہت ہی اچھے ہیں۔
مقدس — مارچ 30، 2012 10:22 شام
سب بہت اچھے ہیں ۔۔ اس میں کوئی شک نہیں لیکن آپ بہت بہت بہت اچھے ہیں شمشاد بھیا
ابن سعید — مارچ 30، 2012 10:24 شام
شمشاد بھائی کا کوئی متبادل نہیں! :)
شمشاد — مارچ 30، 2012 11:17 شام
تو سعود بھائی کا کون سا کوئی متبادل ہے۔ آپ بھی تو اپنی جگہ ایک مینار ہیں جہاں سے سب روشنی پاتے ہیں۔
شمشاد — مارچ 30، 2012 11:18 شام
سب بہت اچھے ہیں ۔۔ اس میں کوئی شک نہیں لیکن آپ بہت بہت بہت اچھے ہیں شمشاد بھیا

اب شکریہ بول کر اتنے اچھے مراسلے کی اہمیت ختم تو نہیں کروں گا ناں۔
ابن سعید — مارچ 30، 2012 11:22 شام
تو سعود بھائی کا کون سا کوئی متبادل ہے۔ آپ بھی تو اپنی جگہ ایک مینار ہیں جہاں سے سب روشنی پاتے ہیں۔
ستائش باہمی کی بالکل اجازت نہیں۔ یہاں شمشاد بھائی کا ذکر ہو رہا ہے سو بس شمشاد بھائی۔ :) :) :)
شمشاد — مارچ 30، 2012 11:31 شام
ستائش باہمی کی بالکل اجازت نہیں۔ یہاں شمشاد بھائی کا ذکر ہو رہا ہے سو بس شمشاد بھائی۔ :) :) :)

سر تسلیمِ خم ہے جو مزاج یار میں ہے۔
محب علوی — مارچ 31، 2012 12:04 صبح
بھئی اب یہاں شمشاد کا انٹرویو لازمی ہے۔
سب اپنی اپنی پسند کے سوالات سمیت یہاں آ جائیں اور جی بھر کر شمشاد کو تنگ کریں۔
محب علوی — مارچ 31، 2012 12:05 صبح
میرا پہلا سوال
شمشاد آپ تھکتے نہیں ؟
اور اس مشہور جملے پر بنی ہوئی مشہوری کا حوالہ بھی دیں ۔
عبدالعزيز افضل — مارچ 31، 2012 1:09 صبح
کوئی شک نہیں کہ شمشاد بھائی
اس محفل کی سب سے زیادہ اچھی شخصیت ہیں
ليكن ابن سعيد كي محبت اور انداز سمجهانا كبهي بهول نهيں سكتا ۔۔۔ ميں اس محفل ميں اسي شخصيت كي وجه سے ٹھرا هو ۔۔۔ اس محفل ميں ۔ ميں صرف دو هي انسان كو جانتا هو ۔۔۔ وه دونوں يهي هيں
جن كي باتوں سے بے پناه اپنائيت برستي هيں ۔۔
جزاكم الله الخير ۔۔ شمشاد بهائي ۔۔ اور ابن سعيد بهائي
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D9%85%D8%B4%D8%A7%D8%AF-%D9%84%D8%A7%D9%84%DB%81.50567/