چلو پھر تیار ہو جاؤ اور مندرجہ ذیل سوالات کے جواب لکھتی جاؤ :
1) تمہارا پورا نام جو حکومت کے کاغذات میں لکھا ہوا ہے؟
2) گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
3) گھر والے غصے میں ہوں تو تمہیں کس نام سے پکارتے ہیں؟
4) گھر والے اگر موڈ میں ہوں تو تمہیں کس نام سے پکارتے ہیں؟
5) تعلیم کتنی ہے؟
6) کہاں تک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ہے؟
7) عمر (اُوپس - لڑکیوں سے ان کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے)، یہ اختیاری سوال ہے۔ مرضی ہے تو جواب دے دو۔

کون کون سے کھانے پکانے آتے ہیں؟
9) تمہارے پکائے ہوئے کھانے گھر والے شوق سے کھا لیتے ہیں یا سزا کے طور پر سارا کھانا خود ہی کھانا پڑتا ہے؟
10) کون کون سے گھریلو کام شوق سے کرتی ہو اور کون کون سے بے دلی سے؟
ابھی کے لیے اتنا ہی۔
باقی بریک کے بعد-
آتے رہیے اس دھاگے پر۔