عائشہ عزیز کا تعارف

شمشاد — جون 26، 2010 7:41 صبح
یہ انٹرویو کے ہی سوالات ہیں۔ اس سے عام تعلیم (جنرل نالج) کا بھی گہرا تعلق ہے۔
س) مچھلی کے پائے کیسے پکاتے ہیں؟
س) اپنے لیے کپڑے جوتے خود خریدتی ہو یا جو بھی ماما خرید دیں، لے لیتی ہو؟
س) رنگ کون سا پسند ہے؟
س) پھول کون ساپسند ہے؟
س) خوشبو کون سی پسند ہے؟
پانچ سوال ہو گئے ہیں۔ ابھی کے لیے اتنا ہی۔
عائشہ عزیز — جون 26، 2010 7:51 صبح
یہ انٹرویو کے ہی سوالات ہیں۔ اس سے عام تعلیم (جنرل نالج) کا بھی گہرا تعلق ہے۔
س) مچھلی کے پائے کیسے پکاتے ہیں؟
اللہ جانے
س) اپنے لیے کپڑے جوتے خود خریدتی ہو یا جو بھی ماما خرید دیں، لے لیتی ہو؟
امی کی پسند
س) رنگ کون سا پسند ہے؟
سفید
س) پھول کون ساپسند ہے؟
گوبھی کا
س) خوشبو کون سی پسند ہے؟
کوئی نہیں
شمشاد — جون 26، 2010 8:39 صبح
گوبھی کا پھول مجھے بھی بہت پسند ہے، بس اس میں ایک قباحت ہے کہ بالوں میں لگانا ذرا مشکل ہے۔
س) نئی نئی دوست بنانا زیادہ پسند ہے یا پرانی دوستوں پر ہی اکتفا کرتی ہو؟
س) فارغ وقت میں کیا کرتی ہو؟
س) سواری کون سی پسند ہے؟
س) انٹر میں پاس ہونے کے بعد آگے پڑھنے کا ارادہ ہےکہ بس اتنی ہی تعلیم کافی ہے؟
س) کبھی “ آ بیل مجھے مار “ پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
باقی بعد میں
عائشہ عزیز — جون 26، 2010 2:09 شام
گوبھی کا پھول مجھے بھی بہت پسند ہے، بس اس میں ایک قباحت ہے کہ بالوں میں لگانا ذرا مشکل ہے۔
کیوں آپ نے بالوں میں کیوں لگانا ہے آپ کوئی لڑ کی ہیں کیا؟؟؟؟
س) نئی نئی دوست بنانا زیادہ پسند ہے یا پرانی دوستوں پر ہی اکتفا کرتی ہو؟
پرانی پر لیکن اگر نئی اچھی مل جائے تو دوستی ہو جاتی ہے۔
س) فارغ وقت میں کیا کرتی ہو؟
کتابیں پڑھتی ہوں۔
س) سواری کون سی پسند ہے؟
جانوروں میں گھوڑا لیکن ڈر لگتا ہے۔
س) انٹر میں پاس ہونے کے بعد آگے پڑھنے کا ارادہ ہےکہ بس اتنی ہی تعلیم کافی ہے؟
بالکل پڑھنا ہے جناب۔۔۔۔۔۔۔۔
س) کبھی “ آ بیل مجھے مار “ پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
ابھی تک تو نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — جون 26، 2010 8:24 شام
وہ تو میں تمہارے لیے کہہ رہا تھا کہ گوبھی کا پھول تمہیں پسند ہے تو بالوں میں کیسے لگاؤ گی؟
میں نے لگانا ہوتا تو کوٹ کے کالر میں لگاتا، لیکن وہاں بھی لگانا مشکل ہے۔
مجھے گوبھی کا پھول اس لیے پسند ہے کہ جب تک جی چاہے کمرے میں سجا لیں اور جب دل بھر جائے تو تھوڑا سا گوشت ڈال کر گوبھی گوشت پکا لیں۔
عائشہ عزیز — جون 27، 2010 11:06 صبح
اچھی بات ہے اگلے سوالات۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
شمشاد — جون 27، 2010 1:12 شام
اگلے سوالات ابھی ترتیب دے رہا ہوں۔
عائشہ عزیز — جون 28، 2010 12:07 شام
ابھی تک ترتیب نہیں دیئے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — جون 28، 2010 12:17 شام
بیچ میں کچھ اور کام آ پڑے تھے، اس لیے سوالات ترتیب نہ دے سکا۔
باقی بھی اراکین کو چاہیے کہ تم سے سوال پوچھیں۔
چھوٹاغالبؔ — جولائی 16، 2012 11:45 صبح
عائشہ میری چھوٹی بہن ہے،،، آج ہی اسکے پیپرز ختم ہوئے ہیں اور میں نے اسے اردو محفل کا پتا دے دیا، امید ہے یہاں رہ کر وہ بہت کچھ سیکھے گی، باقی اپنے بارے میں وہ خود ہی بتا ئے گی،
میر ی طرف سے عا ئشہ کو :welcome::welcome::welcome::thumbsup:
مانو بلی
یہ بھی بھلا کوئی تعارف ہوا:?
اور
یہ جو خود سے بتانے کا "لارا دتہ" ہے:happy:
یہ کہاں بتایا ہے؟:p
عائشہ عزیز — جولائی 16، 2012 11:48 صبح
اففففففففففف بھیا اتنا پرانا دھاگہ ری اوپن کردیا:noxxx:
مانو بلی
یہ بھی بھلا کوئی تعارف ہوا:?
اور
یہ جو خود سے بتانے کا "لارا دتہ" ہے:happy:
یہ کہاں بتایا ہے؟:p
میری بڑی بہنا نے یہ یوزر آئی ڈی بنا کر دیا تھا شاکر بھیا کے کہنے پر ۔۔ لیکن غلطی سے انہوں نے اپنے یوزر آئی ڈی سے تعارف پیش کرنے کی بجائے میرے سے ہی پیش کردیا یعنی یہ فرسٹ والا پیغام میرا نہیں ان کا ہے۔
چھوٹاغالبؔ — جولائی 16، 2012 11:56 صبح
اففففففففففف بھیا اتنا پرانا دھاگہ ری اوپن کردیا:noxxx:
میری بڑی بہنا نے یہ یوزر آئی ڈی بنا کر دیا تھا شاکر بھیا کے کہنے پر ۔۔ لیکن غلطی سے انہوں نے اپنے یوزر آئی ڈی سے تعارف پیش کرنے کی بجائے میرے سے ہی پیش کردیا یعنی یہ فرسٹ والا پیغام میرا نہیں ان کا ہے۔
ھاھاھاھاھاھاھا
اتنی تو کامن سینس مجھ میں بھی ہے
مگر میں تو تعارف کی تلاش میں آیا تھا
کہ یہ جو پیاری سی مانو بلی محفل میں میاؤں میاؤں کرتی ہوئی رونق لگائے رکھتی ہے
اس کا تھوڑا بہت تو تعارف ہونا چاہیے نا، آخر کو ہم بھی تو آپ کے بھیا ہیں
عائشہ عزیز — جولائی 16، 2012 12:04 شام
ھاھاھاھاھاھاھا
اتنی تو کامن سینس مجھ میں بھی ہے
مگر میں تو تعارف کی تلاش میں آیا تھا
کہ یہ جو پیاری سی مانو بلی محفل میں میاؤں میاؤں کرتی ہوئی رونق لگائے رکھتی ہے
اس کا تھوڑا بہت تو تعارف ہونا چاہیے نا، آخر کو ہم بھی تو آپ کے بھیا ہیں
بھیا وہ جیسے جیسے سب نے پوچھا میں بتاتی گئی۔ یہ تب کی بات ہے جب میں نے ایف ایس سی کے امتحان دئیے تھے اس کے بعد محفل کو جوائن کیا تھا چھٹیوں میں۔۔
چھوٹاغالبؔ — جولائی 16، 2012 2:16 شام
بھیا وہ جیسے جیسے سب نے پوچھا میں بتاتی گئی۔ یہ تب کی بات ہے جب میں نے ایف ایس سی کے امتحان دئیے تھے اس کے بعد محفل کو جوائن کیا تھا چھٹیوں میں۔۔
ماشاء اللہ
اب پی ایچ ڈی کے امتحان دینے کا کب ارادہ ہے؟:p
لاریب مرزا — جنوری 25، 2016 1:07 صبح
عائشہ عزیز بہنا!! اردو محفل میں خوش آمدید.:D
یعنی کہ حد ہے، اپنا تعارف بھی خود نہیں لکھا تھا آپ نے :p اسی لیے کہہ رہی تھیں کہ خود سے ڈھونڈ لیں.:D
عائشہ عزیز — جنوری 25، 2016 4:16 صبح
عائشہ عزیز بہنا!! اردو محفل میں خوش آمدید.:D
یعنی کہ حد ہے، اپنا تعارف بھی خود نہیں لکھا تھا آپ نے :p اسی لیے کہہ رہی تھیں کہ خود سے ڈھونڈ لیں.:D
تو آخر آپ کو مل ہی گیا۔۔:p
وہی تو میں تو یہاں آتی ہی نہیں تھی بار بار کہہ کر بھیجا جاتا اور پھر جب یہاں تھوڑی بے تکلف ہوئی تو اب جانے کا دل نہیں کرتا۔ :biggrin:
لاریب مرزا — جنوری 25، 2016 9:52 صبح
تو آخر آپ کو مل ہی گیا۔۔:p
وہی تو میں تو یہاں آتی ہی نہیں تھی بار بار کہہ کر بھیجا جاتا اور پھر جب یہاں تھوڑی بے تکلف ہوئی تو اب جانے کا دل نہیں کرتا۔ :biggrin:
جی ، اس طرح تو ہوتا ہے اتنی اچھی محفل میں۔. :)
رحمن ملک — جنوری 27، 2016 6:50 صبح
اووووووووووووووووووہووووووووووووووووو معذرت کے ساتھ میں یہ پیغام عائشہ کے آئی ڈی سے ہی پوسٹ کر دیا تھا:)
اسی لئے ہم بھی حیران تھے کہ کس کو کس نے فدائی حملہ کے لئے تیار کر کے بھیجا ھے ۔:curse:
رحمن ملک — جنوری 27، 2016 6:53 صبح
خوش آمدید عائشہ عزیز ،امید ہے کہ آپ ہم سے اور ہم آپ سے بہت کچھ سیکھیں گئے۔انشاءاللہ
سیدہ شگفتہ — جنوری 27، 2016 7:04 شام
عائشہ کو دوبارہ خوش آمدید :)
عائش چلو اب اپنے تاثرات بیان کرو :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A7%D8%A6%D8%B4%DB%81-%D8%B9%D8%B2%DB%8C%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.30006/page-6