عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

عامر گولڑوی — اکتوبر 9، 2023 6:00 صبح
:atwitsend: :cry2:
آخر لوگ بیگم کو بے غم کیوں نہیں دیکھ سکتے۔
بیگمات کے آنسو کا مطالعہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:01 صبح
سب دماغی مسائل ہیں!!!
اب اس میں کون سی راکٹ سائنس ہے جہاں دماغ لگایا جائے۔
آسان سا طریقہ ہمیں سوجھ گیا ہے اب ۔
یعنی کہ جس ملک کا ٹائم معلوم کرنا ہو وہاں کے کسی باشندے سے پوچھ لیا جائے۔ اللہ اللہ خیر صلا۔
نہ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی تے رنگ وی چوکھا آئے،
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:03 صبح
بیگمات کے آنسو کا مطالعہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
بیگمات کے آنسوؤں کا مطالعہ کیا تو جا سکتا ہے لیکن اگر کسی کی بیگم ایسی سر پھری ہو جو آگے سے کہہ دے کہ
تیرے سامنے بہہ کے رونا، دُکھ نئیوں دسنا
پھر وہ ماں کا لعل کیا کرے بے چارہ۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:04 صبح
غالبا جس رومال پر استری کردی جائے اسے استرمال کہتے ہیں...
ویسے یہ کسی جملہ کا حصہ بھی ہوسکتا ہے جیسے اس تر مال کو نہ کھانا کفران نعمت ہوگا!!!
ترمال کی بجائے ترپال بھی تو سمجھا جا سکتا ہے حسب موقع۔ جیسے کل تیز ہواؤں نے سامان کو ڈھکی ترپال کو اڑا کر نجانے کہاں پہنچا دیا۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 9، 2023 6:05 صبح
بس تے فیر بہہ جا بہہ جا کروا دینی اے سارے محفلیناں دی پنجابی ٹپیاں دی اک نشست وچ اساں دونہاں بہن بھائی نے رل کے۔
بہہ جا بہہ جا ان محفلین سے کہنے کی ضرورت پیش آنی جو پنجابی سہہ نہیں پاتے۔ اور جانے کو اٹھ کھڑے ہوتے ہیں انھی سے کہنا ہے ۔
ابھی بیٹھ جائیں ۔
بہہ جا بہہ پاویں سیکل تے ای نا بہہ جاون
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:05 صبح
محتاجی کیوں ہوئی مددگاری کیوں نہیں؟؟؟
مددگاری اس صورت میں ہوتی نا کہ مل کر ہاتھ بٹانے کی بات ہوتی۔
عامر بھائی نے کڑھی بھی خود ہی بنائی تھی۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:06 صبح
بہہ جا بہہ پاویں سیکل تے ای نا بہہ جاون
ابرار چاچو نہیں ہیں اس محفل میں۔ ورنہ خود ہی سیکل پہ بہنے کے آرڈر لگاتے۔
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 6:06 صبح
کہاں ملتی ہے ایسی چائے؟
ذرا بھجوائیے تو دو کپ۔
فریزر میں...
خود بھی ہاتھ پیر ہلانے چاہئیں!!!
عامر گولڑوی — اکتوبر 9، 2023 6:07 صبح
بیگمات کے آنسوؤں کا مطالعہ کیا تو جا سکتا ہے لیکن اگر کسی کی بیگم ایسی سر پھری ہو جو آگے سے کہہ دے کہ
تیرے سامنے بہہ کے رونا، دُکھ نئیوں دسنا
پھر وہ ماں کا لعل کیا کرے بے چارہ۔
فیر اوی مائی دا لال سر پھر کے رون بہہ جاسی
عامر گولڑوی — اکتوبر 9، 2023 6:10 صبح
ویسے اک گل وڈی آپا کہ میں کدی پنجابی لکھی نی اے تے جے کوئی غلطی کوتاہی ہوئی تے بخش چھڈنا
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:12 صبح
جی ہاں کبھی ہم سات سروں والے شیش ناگ تھے...
سو برس پورے ہونے پر یہ سنگل سر والا روپ دھارن کیا ہے!!!
بس ہم اسی کھوج میں تھے، آپ نے ہمارا شک یقین میں بدل دیا۔
سات سروں والے۔۔۔ سا، رے، گا، ما، پا ، تا ، نی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالکل سات پورے ہیں۔ ابھی والا سنگل ان میں سے کون سا ہے بھلا، یا ہفتے کے سات دن سر بدلاتے رہتے ہیں؟
ویسے تو ہم ابھی سے جان کی امان چاہ لیتے ہیں ۔
محمد وارث — اکتوبر 9، 2023 6:12 صبح
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت تمام اراکین اردو محفل پر اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے اور دوسرا میں ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
میں نہیں جانتا کہ اپنے متعلق کیا بتاؤں کیونکہ بندہ ناچیز کا کوئی تعارف ہی نہیں تو پھر کیا تعارف کروایا جائے۔ محترمہ گل یاسمیں صاحبہ کا اصرار ہے جو خاکسار کو در تعارف پر کھینچ لایا ہے۔
ارشاد احبا ناطق تھا ناچار اس راہ پڑا جانا۔
اپنے متعلق فقط اتنا کہوں گا کہ
معرا ہوں ہنر سے سراپائے عیب ہوں اکبر
پاکستان سرائے عالمگیر سے تعلق ہے چنگیزی و تیموری خون میں علم و ادب کی روانی اساتذہ کرام کا فیضان ہے۔
کاروان ادب سرائے عالمگیر و جہلم سے تعلق ہے کچھ ٹوٹے پھوٹے مصرعے جوڑ کر اشعار بنا لیتے ہیں اور کچھ بکھرے لفظوں سے بات۔ اب اس سے زیادہ کچھ کہا نہیں جائے گا اور نہ ہی احبا ب سے سنا جائے گا۔
اپنی والدہ مرحومہ کی رحلت پر کہے گئے دو اشعار صاحبان ذوق کے نام
مرے درد دل کی صدائیں، میری حسیں دعائیں بچھڑ گئیں
وہ جو اپنے ساتھ اڑاتی تھیں مجھے، وہ ہوائیں بچھڑ گئیں
کسے حال دل وہ سناتے ہیں، کسے زخم دل وہ دکھاتے ہیں
مجھے عامر ان سے یہ پوچھنا ہے کہ جن کی مائیں بچھڑ گئیں
مسافر چند روزہ، اسیر الفقرا
عامر گولڑوی
خوش آمدید عامر صاحب۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:13 صبح
فریزر میں...
خود بھی ہاتھ پیر ہلانے چاہئیں!!!
سُن ہیں ہاتھ پیر۔۔۔ پہلے کوئی نسخہ دیجئیے۔
اس کے بعد جاتے ہیں فریزر کی طرف۔
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 6:14 صبح
ویسے اک گل وڈی آپا کہ میں کدی پنجابی لکھی نی اے تے جے کوئی غلطی کوتاہی ہوئی تے بخش چھڈنا
وڈی آپا!!!
:confused3::confused3::confused3:
کیوں زندگی کے رہے سہے دن مشکل میں ڈالنے کے درپے ہوئے جارہے ہیں...
ویسے سچ بولنے والوں کے ساتھ یہ بڑا مسئلہ ہے!!!
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 6:14 صبح
سُن ہیں ہاتھ پیر۔۔۔ پہلے کوئی نسخہ دیجئیے۔
اس کے بعد جاتے ہیں فریزر کی طرف۔
ہاتھ پیر گھنٹہ بھر کے لیے اوون میں رکھ چھوڑیں!!!
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:14 صبح
نیم پکے کھانے کیسے ہوتے ہوں گے ادھ کِچرے!!!
نیم پکے کریلے جیسے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:16 صبح
ہاتھ پیر گھنٹہ بھر کے لیے اوون میں رکھ چھوڑیں!!!
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
خو سے خود کو سزا کیسے دیں بھلا۔
سید عمران — اکتوبر 9، 2023 6:16 صبح
بس ہم اسی کھوج میں تھے، آپ نے ہمارا شک یقین میں بدل دیا۔
سات سروں والے۔۔۔ سا، رے، گا، ما، پا ، تا ، نی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالکل سات پورے ہیں۔ ابھی والا سنگل ان میں سے کون سا ہے بھلا، یا ہفتے کے سات دن سر بدلاتے رہتے ہیں؟
ویسے تو ہم ابھی سے جان کی امان چاہ لیتے ہیں ۔
شیش ناگ کے سر ہیں تان سین کے سُر نہیں!!!
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:17 صبح
ہمیں اور تو کوئی کام نہیں!!!
معلوم ہے اور تو کوئی کام نہیں۔ اسی لئے کہا کہ اس وقت کو خدمت خلق میں لگا دیجئیے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:22 صبح
ڈانٹ کیا نہیں سکتے پتھر بھی مار سکتے ہیں...
پھر آپ کی چہیتی آپا آئیں گی بچانے کو...
کوئی پتھر سے نہ مارے مرے دیوانے کو!!!
پہلے پتھر اکٹھے کیجئیے، پھر برسائیے، مگر ہمارا سر بچاتے ہوئے تا کہ سیما آپا کو بھی زحمت نہ دینی پڑے۔
اور پھر سیما علی آپا خود سے کہتی رہیں
تجھ کو کیا معلوم اس کارِ جنو ں کی لذتیں
تو ، تو پتھر مارنے والوں میں بھی شامل نہ تھا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A7%D9%85%D8%B1-%DA%AF%D9%88%D9%84%DA%91%D9%88%DB%8C-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8-%DA%A9%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.119968/page-14