گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:23 صبح
ڈانٹ کیا نہیں سکتے پتھر بھی مار سکتے ہیں...
پھر آپ کی چہیتی آپا آئیں گی بچانے کو...
کوئی پتھر سے نہ مارے مرے دیوانے کو!!!
ہماری چہیتی آپا نے آپ کے اس مراسلے پر متفق کی ریٹنگ دی ہے۔ کہ ہاں جی مار لیجئیے پتھر۔
ہائے ہائے بھری دنیا میں کوئی اپنا نہ رہا۔

گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:24 صبح
وہ بینکار ہیں درزن نہیں!!!
بینکاری تو گزرے زمانے کی بات ہے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:26 صبح
مبارک ہو سبز بھوتنی کا اصل لنک مل گیا!!!
آپ کا مطلب ہے کہ ہماری بھوتنی اور عامر بھائی سنگی ساتھی ہیں۔

سید عمران — اکتوبر 9، 2023 6:27 صبح
ہماری چہیتی آپا نے آپ کے اس مراسلے پر متفق کی ریٹنگ دی ہے۔ کہ ہاں جی مار لیجئیے پتھر۔
ہائے ہائے بھری دنیا میں کوئی اپنا نہ رہا۔
اب ستر بار یہ منتر پڑھیں...
دوست دوست نہ رہا!!!
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:30 صبح
اب ستر بار یہ منتر پڑھیں...
دوست دوست نہ رہا!!!
ستر بار۔۔ انگلیوں پہ پڑھنا ہے۔
مگر ہماری تو دس ہیں بس۔ حساب کیسے رکھیں گے یہ بھی فرما دیجئے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:42 صبح
فیر اوی مائی دا لال سر پھر کے رون بہہ جاسی
کیسا دلکش اور سہانا ہوتا ہو گا وہ منظر جب ایک طرف بن بادل برسات کرتی بیگم اور دوسری طرف سر پکڑ کر ٹسوے بہاتا صاحب۔ کیا ہی کانٹے دار مقابلہ چلتا ہو گا۔ مگر ایسے میں بچے تو بھوکے رہ جاتے ہوں گے نا۔
صلح صفائی سے رہنا ہی اچھی بات ہے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:44 صبح
صد بار می گفتم و استغفر کہ دیگر بارگفتم
تسلی سے دہراتے رہئے جب تک عادت پختہ نہ ہو جائے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 6:46 صبح
ویسے اک گل وڈی آپا کہ میں کدی پنجابی لکھی نی اے تے جے کوئی غلطی کوتاہی ہوئی تے بخش چھڈنا
گل وڈی نہیں گل یاسمیں نام ہے ہمارا۔ اس کے بعد آپا لگائیے۔
عرفان سعید — اکتوبر 9، 2023 6:55 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید عامر صاحب!
سید عاطف علی — اکتوبر 9، 2023 7:05 صبح
بر سبیل تذکرہ ۔
اس گولڑوی کی نسبت کے ساتھ اکثر شرافت کا لاحقہ دکھائی دیتا ہے ۔
ویسے تو وطن عزیز کا چپہ چپہ ہی ایک گونہ شرافت کا طرہء امتیاز لیے ہوئے چار دانگ عالم میں قوم کا نام روشن کر رہا ہے، بشمول سیاست ریاست عدالت وغیرہ ،
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 9، 2023 7:19 صبح
ویسے تو وطن عزیز کا چپہ چپہ ہی ایک گونہ شرافت کا طرہء امتیاز لیے ہوئے چار دانگ عالم میں قوم کا نام روشن کر رہا ہے، بشمول سیاست ریاست عدالت وغیرہ
سیاست میں شریف خاندان، ریاست (فوج) میں تو سارے ہی شرفاء ہیں لیکن عدالت میں کون ہے؟؟؟
سید عاطف علی — اکتوبر 9، 2023 7:21 صبح
سیاست میں شریف خاندان، ریاست (فوج) میں تو سارے ہی شرفاء ہیں لیکن عدالت میں کون ہے؟؟؟
عدالت ہی تو سب کو شریف بناتی ہے ۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 9، 2023 8:38 صبح
عامر گولڑوی — اکتوبر 9، 2023 8:46 صبح
کیسا دلکش اور سہانا ہوتا ہو گا وہ منظر جب ایک طرف بن بادل برسات کرتی بیگم اور دوسری طرف سر پکڑ کر ٹسوے بہاتا صاحب۔ کیا ہی کانٹے دار مقابلہ چلتا ہو گا۔ مگر ایسے میں بچے تو بھوکے رہ جاتے ہوں گے نا۔
صلح صفائی سے رہنا ہی اچھی بات ہے۔
اپنا ایک ہی اصول ہے جی حضور جی حضور جس سے صلح صفائی بھی رہتی ہے اور بچے بھی بھوکے نہیں رہتے۔ رہی بات ٹسوئوں کی تو جنھیں طوفانوں کا شوق ہو وہ تند ی باد مخالف سے گھبرایا نہیں کرتے۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 9، 2023 8:47 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید عامر صاحب!
بہت شکریہ محترم۔ سلامت رہیں
عامر گولڑوی — اکتوبر 9، 2023 8:50 صبح
بر سبیل تذکرہ ۔
اس گولڑوی کی نسبت کے ساتھ اکثر شرافت کا لاحقہ دکھائی دیتا ہے ۔
ویسے تو وطن عزیز کا چپہ چپہ ہی ایک گونہ شرافت کا طرہء امتیاز لیے ہوئے چار دانگ عالم میں قوم کا نام روشن کر رہا ہے، بشمول سیاست ریاست عدالت وغیرہ ،
سچ کہوں تو بات نہ صرف سر کے اوپر سے بلکہ موئے سر کے بھی اوپر سے گزر گئی ہے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 8:56 صبح
سچ کہوں تو بات نہ صرف سر کے اوپر سے بلکہ موئے سر کے بھی اوپر سے گزر گئی ہے۔
آپ بھی کسی سے کم نہیں اس معاملے میں عامر بھیا۔
ہم بھی اکثر اسی صورت حال کا شکار رہتے ہیں۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 9:16 صبح
صد بار می گفتم و استغفر کہ دیگر بارگفتم

گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 9:18 صبح
آپ تیسری جنگ عظیم میرے غریب خانہ سے شروع کروانا چاہتے ہیں؟

ابھی تک شروع نہیں کی کیا عامر بھائی۔۔۔
دیر مت کیجئیے ورنہ کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ اس محفل میں شروع ہو جانی ہے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 9، 2023 9:21 صبح
الحمداللہ۔۔۔ چنگی پلی ودیاں جیوے تواڈے جی کرے
اییہ ہوئی ناں گل۔
گ + زبر+ ل
غلطی سے بھی پیش سے پڑھا نا تو پھر ایک نیا محاذ کُھل جانا ہے۔