عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

گُلِ یاسمیں — اکتوبر 11، 2023 5:30 صبح
چنگیز خان بن گئی ہو کیا؟
نہیں چنگیز خان کی بہن۔
نوٹ: جان کی امان پاتے ہوئے عرض کر دیں کہ ہمارا اشارہ اصلی چنگیز خان ہی کی طرف ہے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 11، 2023 5:42 صبح
ہمارے علاوہ کوئی سوال ہی نہیں کر رہا عامر بھیا سے۔
چلیں روفی بھیا اگلا سوال آپ کیجئے۔
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 11، 2023 5:54 صبح
ہمارے علاوہ کوئی سوال ہی نہیں کر رہا عامر بھیا سے۔
چلیں روفی بھیا اگلا سوال آپ کیجئے۔
تعارف کی لڑی ہے بھئی، انٹرویو کی نہیں 🙂
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 11، 2023 6:01 صبح
تعارف کی لڑی ہے بھئی، انٹرویو کی نہیں 🙂
جب تعارف کرانے والا چپ ہے تو کرید کرید کر ہی اس سے متعارف ہونا پڑے گا نا۔۔۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 11، 2023 6:05 صبح
عامر بھیا سر کٹے گا تو گردن دھونی پڑے گی نہ کہ ہاتھ۔
اگر ہاتھوں کا بوجھ بھی نہیں سہارا جا رہا تو پہلے انھی کا کام تمام کر دیں کیا؟
پھر بتائیے گا کہ ہاتھوں سے ہاتھ دھو بیٹھنا کیسا لگتا ہے
اعلي
عامر گولڑوی — اکتوبر 11، 2023 6:08 صبح
جب تعارف کرانے والا چپ ہے تو کرید کرید کر ہی اس سے متعارف ہونا پڑے گا نا۔۔۔
تعریف اس پروردگار کل کی جس نے یہ جہاں بنایا، آپ کو سنانے والا اور ہمیں سننے والا بنایا۔
محمد وارث — اکتوبر 11، 2023 7:03 صبح
وہی گتّے والی جس پر کے ٹو سگریٹ کی پنّی چپکائی گئی ہے؟؟؟

کے ٹو کی نہیں، گولڈ لیف کی۔
گتے کی تو ہلکی سی ہوتی ہے۔ اس سے سر تھوڑی کٹتے۔ اصلی والی لائیے۔
شاہ جی، بادشاہو، ان دونوں مثالوں میں وہی فرق ہے جو عجب گُل اور گجب گُل میں ہے۔ اور جانے گا وہی جس نے دونوں گُل کھلائے ہونگے! :)
سید عمران — اکتوبر 11، 2023 8:12 صبح
آپ بھی کتنے بھولے ہیں نا۔
ہاں ناں!!!
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 11، 2023 8:15 صبح
وہی تو۔
کیا سبھی کو دو بار ناں ناں ہی لکھا نظر آ رہا ہے؟
سید عمران — اکتوبر 11، 2023 8:18 صبح
وہی تو۔
کیا سبھی کو دو بار ناں ناں ہی لکھا نظر آ رہا ہے؟
سبھی بھینگے نہیں ہیں یاں!!!
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 11، 2023 8:25 صبح
سبھی بھینگے نہیں ہیں یاں!!!
اور ہم بھینگے ہیں کیا :rolleyes:
اب یہاں عاطف بھیا والی بات بھی نہیں کہہ سکتے ورنہ لگ پتہ جانا تھا :mad:
:cool:
سید عمران — اکتوبر 11، 2023 8:28 صبح
اور ہم بھینگے ہیں کیا :rolleyes:
منہ سے کیا اگلوانا...
حرکات بلا سکنات تو سب ویسی ہی ہیں!!!
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 11، 2023 8:38 صبح
منہ سے کیا اگلوانا...
حرکات بلا سکنات تو سب ویسی ہی ہیں!!!
:rolleyes: :rolleyes::rolleyes:
حرکات با برکات کہئیے تو بلا اعتراض اعتراف کر لیتے ہیں ۔
"کہیں پہ نگاییں کہیں پہ نشانہ " جیسی کوئی خامی نہیں ہماری آنکھوں میں الحمد للہ۔
سید عمران — اکتوبر 11، 2023 4:06 شام
"کہیں پہ نگاییں کہیں پہ نشانہ " جیسی کوئی خامی نہیں ہماری آنکھوں میں الحمد للہ۔
چلیں مشینری کا کوئی پرزہ تو صحیح نکلا!!!
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 11، 2023 4:35 شام
چلیں مشینری کا کوئی پرزہ تو صحیح نکلا!!!
الحمد للہ۔۔
اور یہ کوئی کیوں بولا۔ ناک، کان،آنکھیں ،ہاتھ ،پیر سبھی تو سلامت ہیں اللہ کے کرم سے۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 11، 2023 4:37 شام
تعریف اس پروردگار کل کی جس نے یہ جہاں بنایا، آپ کو سنانے والا اور ہمیں سننے والا بنایا۔
جب جلی کٹی سننی پڑیں فیر لگ پتہ جانا۔
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 11، 2023 8:57 شام
لگتا ہے کہ آج عامر بھیا محاذ پر ہیں ۔
پاکستان بمقابلہ انڈونیشیا۔
محمداحمد — اکتوبر 12، 2023 6:50 شام
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت تمام اراکین اردو محفل پر اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے اور دوسرا میں ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
میں نہیں جانتا کہ اپنے متعلق کیا بتاؤں کیونکہ بندہ ناچیز کا کوئی تعارف ہی نہیں تو پھر کیا تعارف کروایا جائے۔ محترمہ گل یاسمیں صاحبہ کا اصرار ہے جو خاکسار کو در تعارف پر کھینچ لایا ہے۔
ارشاد احبا ناطق تھا ناچار اس راہ پڑا جانا۔
اپنے متعلق فقط اتنا کہوں گا کہ
معرا ہوں ہنر سے سراپائے عیب ہوں اکبر
پاکستان سرائے عالمگیر سے تعلق ہے چنگیزی و تیموری خون میں علم و ادب کی روانی اساتذہ کرام کا فیضان ہے۔
کاروان ادب سرائے عالمگیر و جہلم سے تعلق ہے کچھ ٹوٹے پھوٹے مصرعے جوڑ کر اشعار بنا لیتے ہیں اور کچھ بکھرے لفظوں سے بات۔ اب اس سے زیادہ کچھ کہا نہیں جائے گا اور نہ ہی احبا ب سے سنا جائے گا۔
اپنی والدہ مرحومہ کی رحلت پر کہے گئے دو اشعار صاحبان ذوق کے نام
مرے درد دل کی صدائیں، میری حسیں دعائیں بچھڑ گئیں
وہ جو اپنے ساتھ اڑاتی تھیں مجھے، وہ ہوائیں بچھڑ گئیں
کسے حال دل وہ سناتے ہیں، کسے زخم دل وہ دکھاتے ہیں
مجھے عامر ان سے یہ پوچھنا ہے کہ جن کی مائیں بچھڑ گئیں
مسافر چند روزہ، اسیر الفقرا
عامر گولڑوی
خوش آمدید عامر صاحب!
محمداحمد — اکتوبر 12، 2023 6:52 شام
امید ہے کہ ان تیس صفحات میں آپ کا تعارف بکھرا ہوا نہیں ہوگا۔
اگر کچھ نکات بیچ میں بیان کیے ہیں تو وہ یقیناً ہماری نظر سے رہ جائیں گے۔
عامر گولڑوی — اکتوبر 12، 2023 7:27 شام
خوش آمدید عامر صاحب!
بیت شکریہ
سلامت رہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A7%D9%85%D8%B1-%DA%AF%D9%88%D9%84%DA%91%D9%88%DB%8C-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8-%DA%A9%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.119968/page-30