عامر گولڑوی صاحب، اب تک اردو محفل میں آپ کا تجربہ کیسا رہا؟ فعال تو آپ ابھی ہوئے ہیں، اس لیے پوچھ رہا ہوں۔
الحمداللہ رب العالمين
تمام محفلین و اراکین محبت کرنے والے ادب سکھانے والے اور شفقت فرمانے والے ہیں۔ ایک بات جو سب سے اچھی محسوس ہوتی ہے وہ یہ کہ یہاں پر خواب و خیال کی طلسمی دنیا بس رہی ہے جوکہ نفرت، عداوت اور ظلم و تشدد سے کوسوں دور ہے۔ میں سرشتا تنہا پسند ہوں جس کی ایک وجہ مطالعہ کتب اور شعر و شاعری بھی ہے لیکن ان سب سے بڑھ کر تصوف ہے۔ اب غالبا سات یا آٹھ سال بعد میں نے سوشل میڈیا کا رخ کیا ہے وہ بھی صرف اور صرف اپنے استاد محترم سید انصر صاحب جو کہ نابغہ روزگار ہونے کے ساتھ ساتھ استاذ الشعرا کا مقام بھی رکھتے ہیں کہ کہنے پر جو ہمیشہ اصرار فرماتے کہ یار کچھ وقت سوشل میڈیا کو بھی دیا کرو۔ آپ یقین نہیں مانے گے کہ ٢٠١٥ء سے فیس بک، ٹویٹر وغیرہ میرے فون میں ہونے کے باوجود مجھے یاد نہیں کہ میں نے آخری بار کب کھولیں ہوں گے بلکہ اردو محفل پر آنے سے ویٹس ایپ کا جو تھوڑا بہت استعمال تھا وہ بھی جاتا رہا، گزشتہ شب جب نوٹیفیکیشن دیکھا تو ٣٠٠ سے زائد پیغامات موصول ہوئے تھے جن کا جواب دینا ابھی باقی ہے۔
مجھے اچھا لگا کہ یہاں آتش سیال سے لبریز پیمانے چھلک رہے ہیں اور ہم ہیں کہ ان سے اتنا عرصہ محروم رہے۔ یہاں کی یوں تو سبھی اچھی باتیں ہیں لیکن ایک خاص بات اور وہ یہ کہ کئیر یعنی دیکھ بھال دوستی، اخلاص دیکھنے کو ملتا ہے ۔اب اس سے زیادہ کچھ لکھا تو میری انگلیاں جواب دے دیں گی کہ ہم سے کیسے کیسے گناہ کروا رہے ہو۔
سبھی سلامت رہیں۔
والسلام

