عزیز امین کا تعارف

عزیزامین — اکتوبر 23، 2015 2:55 شام
لوجی میرا ایک اور دھاگہ بند
عزیزامین — اکتوبر 23، 2015 3:47 شام
اب جب کہ میردھاگہ عزیز امین محفلین کی نظر میں بند ہو گیا ہے تو یہاں بھی اسی مناسبت سے آپ گفتگو کر سکتے ہیں اگر انتظامیہ کو اعتراض نہ ہو تو
جاسمن — اکتوبر 23، 2015 4:58 شام
مجھے خود سمجھ نہیں آئی کہ وہ دھاگہ کیوں بند ہؤا ہے؟؟؟؟بلکہ حیرت ہو رہی ہے۔ خیر۔۔۔۔
عزیز زمین بھائی! نور نے بہت اچھا لکھا ہے۔
آپ ایک سادہ دل ،نیک طینت،مثبت سچ کے حامل اور مستقل مزاج انسان ہیں۔پرندوں سے آپ کی بے حد دلچسبی سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ میں آزاد فضاؤں میں اُڑان کی شدید خواہش ہے۔ اِس معاملے میں ہم دونوں بہن بھائی ایک سے ہیں۔آپ کے اندر محروم لوگوں کے لئے کام کا بہت جذبہ ہے لیکن آپ کو معلوم نہیں ہو پاتا کہ کیا کیا ممکن ہو سکتا ہے۔ آپ اپنی اِس نیک خواہش میں دوسروں کو شریک کرتے ہیں تو کچھ لوگ نظر انداز کرتے ہیں ۔کچھ اِسے مذاق کے طور پہ لیتے ہیں۔۔۔شاید اُنہیں نیٹ پہ عملی کام اور ٹیم ورک ناممکن یا خاصا مشکل نظر آتا ہے یا وہ آپ پہ اعتماد کرتے ہوئے مشکل محسوس کرتے ہیں۔لیکن آپ کی مستقل مزاجی میرے جیسے لوگوں کو بہر حال کھینچ کے لے ہی آتی ہے۔ آپ اِس قدر تواتر سے آوازیں لگاتے ہیں۔۔۔آجاؤ،آجاؤ یہ اچھا کام ہے،آؤ مل کے کریں۔کوئی کب تک آپ کی صداؤں سے بچ سکتا ہے؟آپ کا خلوص بالآخر بہت سے لوگوں کو لے ہی آتا ہے۔اور یقیناََ یہ لوگ جو اِتنی صداؤں کے بعد آتے ہیں،پھر یہ کافی حد تک پکے ٹیم ممبر بن جاتے ہیں ۔کام کا جذبہ اگرکسی میں کبھی کم ہوتا بھی ہوتو آپ کی بار بار پوچھ پڑت سے مہمیز ہوتا رہتا ہے۔
آپ میں بدلہ لینے کی عادت نہیں ہے۔ بد خلقی اور غُصے کا جواب سادہ دلی ،نیک دلی سے دیتے ہیں۔ لوگ اِس بات سے آپ کو معصوم اور سادہ دل سے کم کے درجہ پہ لے آتے ہیں جو اُن کی عقل مندی کے درجہ کو مشکوک کر دیتا ہے۔ :LOL:آپ ایک خواب دیکھنے والے اِنسان کے ساتھ ساتھ عملی اِنسان بھی ہیں اور آپ جس حد تک عمل کر سکتے ہیں،کرتے ہیں ۔۔آپ کے خواب آپ کے خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
کبھی کبھی آپ کا خلوص دِل کو چھو لیتا ہے اور اِنکار کرتا،بد خلقی کرتا اِنسان بھی اپنے دِل کے کسی گوشے میں ایک انجان سی کسک محسوس کر رہا ہوتا ہے۔
عزیزامین — اکتوبر 23، 2015 5:02 شام

جزاک اللہ
عمر سیف — اکتوبر 23، 2015 7:19 شام
لوجی میرا ایک اور دھاگہ بند
شکر کریں آپ کو بند نہیں کر دیا ۔۔۔
عزیزامین — اکتوبر 23، 2015 7:47 شام
شکر کریں آپ کو بند نہیں کر دیا ۔۔۔
متفق
حسان خان — اکتوبر 24، 2015 1:26 صبح
خوش آمدید عزیز امین صاحب۔ :)
اپنا تعارف کرانے کا شکریہ۔ :)
عزیزامین — اکتوبر 24، 2015 1:26 صبح
شکریہ محترم
عزیزامین — اکتوبر 24، 2015 4:45 صبح
نور سعدیہ شیخ
عزیزامین — اکتوبر 24، 2015 4:46 صبح
محترمہ نور صاحبہ اپنی ذاتی پیغام کی آپشن کھولیں تاکہ وی سی ایچ کے بارے میں ڈسکس کرسکوں یہاں ڈسکیشن پر انتظامیہ کو اعتراض ہو سکتا ہے
عزیزامین — اکتوبر 24، 2015 4:47 صبح
دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے
نور وجدان — اکتوبر 24، 2015 5:30 صبح
محترمہ نور صاحبہ اپنی ذاتی پیغام کی آپشن کھولیں تاکہ وی سی ایچ کے بارے میں ڈسکس کرسکوں یہاں ڈسکیشن پر انتظامیہ کو اعتراض ہو سکتا ہے
وہ کیسے کُھولتے ہیں ؟ میرا خیال ہے کُھلا ہوا ہے ۔ وی سی ایچ کی سائیٹ کی وزٹ کی ہے ۔وہ سائیٹ بالکل خالی ہے
عزیزامین — اکتوبر 24، 2015 6:23 صبح
وہ کیسے کُھولتے ہیں ؟ میرا خیال ہے کُھلا ہوا ہے ۔ وی سی ایچ کی سائیٹ کی وزٹ کی ہے ۔وہ سائیٹ بالکل خالی ہے
تجمل حسین اور آپ محنت کریں تحریر دیں پھر ہوسٹ تلاش کرتے ہیں مل کر
نور وجدان — اکتوبر 24، 2015 6:30 صبح
تجمل حسین اور آپ محنت کریں تحریر دیں پھر ہوسٹ تلاش کرتے ہیں مل کر
کیا تحریر دینی ہے معذور لوگوں پر ؟
عزیزامین — اکتوبر 24، 2015 6:33 صبح
کیا تحریر دینی ہے معذور لوگوں پر ؟
جو آپ کے ذہن میں آتا ہے لکھ دیں
نور وجدان — اکتوبر 24، 2015 6:36 صبح
جو آپ کے ذہن میں آتا ہے لکھ دیں
وُہی تو پوچھ رہی اسپیشل پرسنز پر لکھنا ہے نا
عزیزامین — اکتوبر 24، 2015 6:40 صبح
حیرت ہے ایک رائیٹر پوچھ رہی ہیں لکھنا کیا اگر میں نے بتایا تو کاپی پیسٹ نہ ہو گا؟
عزیزامین — اکتوبر 24، 2015 6:49 صبح
گل زیب انجم
تجمل حسین — اکتوبر 24، 2015 6:50 صبح
وہ کیسے کُھولتے ہیں ؟ میرا خیال ہے کُھلا ہوا ہے ۔ وی سی ایچ کی سائیٹ کی وزٹ کی ہے ۔وہ سائیٹ بالکل خالی ہے
السلام علیکم۔ کچھ مصروفیت کی وجہ سے سائٹ پر کام نہیں کرسکا۔ آج چھٹی ہے۔ کل ان شاءاللہ اس پر کام کروں گا۔
حیرت ہے ایک رائیٹر پوچھ رہی ہیں لکھنا کیا اگر میں نے بتایا تو کاپی پیسٹ نہ ہو گا؟
آپ نے تحریر نہیں دینی بلکہ خیال دینا ہے۔ :)
عزیزامین — اکتوبر 24، 2015 6:52 صبح
رائیٹر لوگ بہت حساس ہوتے ہیں ان کے پاس خیالات کی بھی کمی نہیں ہوتی میں ٹھہرا ان پڑھ بندہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B2%DB%8C%D8%B2-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.85284/page-3