السلام علیکم
کاشفی کی طرف سے تمام لوگوں کو آداب عرض ھے۔
میرا پورا نام سید محمد کاشف علی عابدی ھے۔
کراچی کا رھنے والا ھوں، ابو ظہبی میں کام کرتا ھوں۔
امید ھے کہ آپ لوگوں سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اللہ حافظ
کاشفی
عمار ابن ضیا — جون 13، 2007 10:24 صبح
خوش آمدید کاشفی
امید ہے کہ آپ اردو محفل پر اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔ کسی بھی قسم کی کوئی مشکل ہو تو یہاں کے سب دوست حاضر ہیں۔
اپنے بارے میں مزید کچھ بتایئے! کیا شوق ہیں؟ ابوظہبی میں کب سے ہیں؟
قیصرانی — جون 13، 2007 10:34 صبح
محفل پر خوش آمدید۔ اگر کچھ سمجھ نہ آئے یا کوئی مسئلہ ہو تو بلا تکلف رابطہ کیجئے گا
الف عین — جون 13، 2007 5:36 شام
خوش آمدید کاشفی۔ آپ کو یہاں کیسا لگا؟
عمر سیف — جون 13، 2007 6:48 شام
خوش آمدید۔
شمشاد — جون 13، 2007 8:45 شام
خوش آمدید کاشفی صاحب
امید ہے محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
پاکستانی — جون 13، 2007 9:07 شام
محفل میں خوش آمدید کاشفی بھائی
دوست — جون 14، 2007 1:54 صبح
جی آیاں نوں۔
سیدہ شگفتہ — جون 14، 2007 3:06 صبح
السلام علیکم خوش آمدید !
الف نظامی — جون 14، 2007 5:15 صبح
خوش آمدید!
چشم ما روشن دلِ ما شاد
آتے جاتے رہیے۔
فہیم — جون 14، 2007 9:02 صبح
خوش آمدید کاشفی صاحب
کاشفی — جون 14، 2007 2:32 شام
راہبر نے کہا:
خوش آمدید کاشفی
امید ہے کہ آپ اردو محفل پر اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔ کسی بھی قسم کی کوئی مشکل ہو تو یہاں کے سب دوست حاضر ہیں۔
اپنے بارے میں مزید کچھ بتایئے! کیا شوق ہیں؟ ابوظہبی میں کب سے ہیں؟
شکریہ جناب
امید مجھے بھی ہے کہ یہاں پر کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
شوق تو بہت سارے ہیں، لیکن فلحال صرف کام، کام اور صرف کام ۔ قائد کے بتائے ہوئے اصول پر عمل کر رہا ھوں۔
ابو ظہبی میں گزشتہ تین برسوں سے ھوں۔
ظفری — جون 14، 2007 2:34 شام
اردو محفل پر خوش آمدید کاشفی صاحب ۔
شمشاد — جون 14، 2007 2:35 شام
چلیں تو تھوڑی سی کام کی نوعیت ہی بتا دیں۔
کاشفی — جون 14، 2007 2:37 شام
تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ
تعمیرات سے متعلق کام کر رھا ھوں ایک مھندس مدنی کے طور پر تیل اور گیس کے میدان میں۔
شمشاد — جون 14، 2007 2:47 شام
شادی کے بندھن میں بندھ چکے کہ ابھی آزادی کی سانسیں باقی ہیں؟ کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا نمبر؟ کبھی “ آ بیل مجھے مار “ پر عمل کیا؟ نتیجہ کیا نکلا؟
کاشفی — جون 16، 2007 12:38 شام
ابھی آزاد ھوں۔
بہن بھائی سات ھیں۔ میرا پہلا نمبر ہے۔
اس پر تو کبھی عمل نہیں کیا۔
شمشاد — جون 16، 2007 3:56 شام
موج کر لیں جتنی دیر کر سکتے ہیں۔ آخر کو ایک دن۔۔۔ خیر ماشاء اللہ سات بہن بھائیوں کے سب سے بڑے بھائی، پھر تو خوب رعب جماتے ہوں گے چھوٹوں پر۔ آئینہ دیکھتے ہوئے سب سے پہلا کیا خیال آتا ہے؟ پاکستان کے کون کون سے شہروں کی سیاحت کر چکے ہیں؟ یو اے کی کون کون سی ریاستیں دیکھنے کا موقع ملا؟ ابو ظبی کے ہوائی اڈے سے ابو ظبی جاتے ہوئے ایک بہت بڑی مسجد زیرِ تعمیر تھی، مکمل ہو گئی کہ ابھی بھی کام باقی ہے؟