محفلین کے انٹرویو

سید عمران — جولائی 7، 2018 6:22 صبح
بچھیا یعنی گائے کی بچی نا؟
جی گائے اور بیل کی مکس صاحبزادی!!!
فہد اشرف — جولائی 7، 2018 6:29 صبح
جی گائے اور بیل کی مکس صاحبزادی!!!
پھر تو بہت مہنگی بکتی ہیں آپ کے یہاں۔
محمد وارث — جولائی 7، 2018 6:39 صبح
پھر تو بہت مہنگی بکتی ہیں آپ کے یہاں۔
بقر عید پر تو اس سے دوگنا قیمت پر بھی بِکتی ہیں۔ :)
ربیع م — جولائی 7، 2018 6:45 صبح
پھر تو بہت مہنگی بکتی ہیں آپ کے یہاں۔
چالیس ہزار پاکستانی روپے
آپ کے ہاں لگ بھگ کیا قیمت ہے؟
فہد اشرف — جولائی 7، 2018 6:45 صبح
بقر عید پر تو اس سے دوگنا قیمت پر بھی بِکتی ہیں۔ :)
ہمارے یہاں دودھ والی گائے کی تو کچھ قیمت ہوتی ہے (زیادہ نہیں) دودھ نہ دینے والی تو بے قیمت ہوتی ہیں سڑکوں اور کھلیانوں میں آوارہ پھرتی ہیں۔
فہد اشرف — جولائی 7، 2018 6:48 صبح
چالیس ہزار پاکستانی روپے
آپ کے ہاں لگ بھگ کیا قیمت ہے؟
2-3 لیٹر دودھ دینے والی گائے دو تین ہزار میں مل جاتی ہے، یہ سب دیسی گائے یا ساہیوال نسل کی ہوتی ہیں۔
فہد اشرف — جولائی 7، 2018 6:53 صبح
ابھی میں نیٹ پر دیکھ رہا تھا وہاں چالیس سے ستر ہزار تک قیمت کی گائے ہیں، یہ کافی چونکانے والا ہے کیونکہ ستر ہزار سے ایک لاکھ تک تو اچھی بھینس مل جائے گی
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 6:55 صبح
2-3 لیٹر دودھ دینے والی گائے دو تین ہزار میں مل جاتی ہے، یہ سب دیسی گائے یا ساہیوال نسل کی ہوتی ہیں۔
دلچسپ اور انوکھی بات لگی ہمیں یہ. یہاں تو گائے بھینسوں کا ریٹ غالبا لاکھوں میں ہے!
محمد تابش صدیقی — جولائی 7، 2018 7:00 صبح
2-3 لیٹر دودھ دینے والی گائے دو تین ہزار میں مل جاتی ہے، یہ سب دیسی گائے یا ساہیوال نسل کی ہوتی ہیں۔
بزنس نہ شروع کریں؟
فہد اشرف — جولائی 7، 2018 7:02 صبح
دلچسپ اور انوکھی بات لگی ہمیں یہ. یہاں تو گائے بھینسوں کا ریٹ غالبا لاکھوں میں ہے!
شاید اچھی نسل کی گائے (10 لیٹر یا اس سے زیادہ دودھ دینے والی) کا ریٹ یہاں بھی زیادہ ہو میرا تجربہ بس اپنے گاؤں تک محدود ہے اور یہاں شاید 3-4 لیٹر سے زیادہ دودھ دینے والی گائے نہیں ہیں۔
فہد اشرف — جولائی 7، 2018 7:02 صبح
بزنس نہ شروع کریں؟
کس چیز کا؟:LOL:
محمد تابش صدیقی — جولائی 7، 2018 7:08 صبح
سمگلنگ۔ :cool:
محمد وارث — جولائی 7، 2018 7:12 صبح
بزنس نہ شروع کریں؟
شاید پاکستان کی طرف تو نہیں لیکن بنگلہ دیش کی طرف یہ بزنس پہلے ہی سے ہو رہا ہے اور ریاستی حکومتوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔
سید عمران — جولائی 7، 2018 7:17 صبح
2-3 لیٹر دودھ دینے والی گائے دو تین ہزار میں مل جاتی ہے، یہ سب دیسی گائے یا ساہیوال نسل کی ہوتی ہیں۔
اور بکری یومیہ کتنے لیٹر دودھ دیتی ہے؟؟؟
فہد اشرف — جولائی 7، 2018 7:18 صبح
اور بکری یومیہ کتنے لیٹر دودھ دیتی ہے؟؟؟
حسب ضرورت :p
سید عمران — جولائی 7، 2018 7:23 صبح
اگر ضرورت ۳۵ لیٹر کی ہو تو کیا بکری آپ کو یہ سہولت فراہم کرسکتی ہے؟؟؟
فہد اشرف — جولائی 7، 2018 7:25 صبح
اگر ضرورت ۳۵ لیٹر کی ہو تو کیا بکری آپ کو یہ سہولت فراہم کرسکتی ہے؟؟؟
آپ کو اپنی ضرورت بکری استطاعت کے مطابق رکھنی چاہیے :)
م حمزہ — جولائی 7، 2018 7:35 صبح
2-3 لیٹر دودھ دینے والی گائے دو تین ہزار میں مل جاتی ہے، یہ سب دیسی گائے یا ساہیوال نسل کی ہوتی ہیں۔

ابھی میں نیٹ پر دیکھ رہا تھا وہاں چالیس سے ستر ہزار تک قیمت کی گائے ہیں، یہ کافی چونکانے والا ہے کیونکہ ستر ہزار سے ایک لاکھ تک تو اچھی بھینس مل جائے گی

دلچسپ اور انوکھی بات لگی ہمیں یہ. یہاں تو گائے بھینسوں کا ریٹ غالبا لاکھوں میں ہے!

بزنس نہ شروع کریں؟
کشمیر میں 5 یا 6 لیٹر دودھ دینے والی گائے کی قیمت 40 ہزار سے کم نہیں جو تقریبا 70 ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ ہمارے ہاں گائے کی قیمت 60 یا 70 ہزار بھی ہوتی ہے۔ بلکہ ڈائری فارم کیلئے ایکھ لاکھ سے اوپر بھی ۔ مطلب یہ کہ پاکستان سے بھی مہنگی ہے۔
فہد اشرف کے ہاں سستی ہونے کی وجہ غالباََ یہ ہے کہ گائے کا بزنس قریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ بھلا کوئی اپنی ماں کو کیسے بیچ سکتا ہے ؟
وہاں گائے اور اس قبیل کے جانور بھلے ہی سڑکوں پہ مرجائیں لیکن ان سے فایدہ اٹھانا "خلاف شرع" ہے۔
اس وجہ سے لوگوں میں اس بزنس کیلئے کوئی خاص کشش نہیں ہے۔
م حمزہ — جولائی 7، 2018 7:39 صبح
شاید اچھی نسل کی گائے (10 لیٹر یا اس سے زیادہ دودھ دینے والی) کا ریٹ یہاں بھی زیادہ ہو میرا تجربہ بس اپنے گاؤں تک محدود ہے اور یہاں شاید 3-4 لیٹر سے زیادہ دودھ دینے والی گائے نہیں ہیں۔
ہمارے ہاں 10 لیٹر دینے والی گائے کی قیمت 70 ہزار کے آس پاس ہوتی ہے۔
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 7:48 صبح
ہمارے ہاں (پنجاب کے پنڈوں میں ہی شاید) پچھلی سبھی جنریشنز تک یوں بھی ہوتا رہا ہے کہ بھینس جہیز میں بھی دی جاتی رہی ہے. جب ایک بیٹی تھوڑی سی بڑی ہوتی ہے تو اس وقت جو نوزائیدہ بھینس ہوتی ہے اس کو اس بیٹی کی بھینس کا نام دے دیا جاتا ہے اور اسے اس کے جہیز کے طور پر پال پوس کر محبت سے بڑا کیا جاتا ہے پھر مجھے صحیح طرح یاد نہیں کہ اسے جہیز کے ساتھ کس طرح بھیجا جاتا ہے یا بعد میں بھیجتے ہوں گے. یہ بہت بچپن کی یادداشتیں ہیں. تاہم گھر میں بہوؤں کے جہیز کی بھینسیں آتی ہیں اور بیٹیوں کے جہیز والی پیا گھر ساتھ جاتی ہیں کہ ساڈی کڑی نوں دودھ، گھے، لسی، دہی دی کمی نہ آوے. (ان شاء اللہ اس جنریشن میں ایسا نہ ہونے دیا جائے گا.) :D

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-35